Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

باکمال اولیاءکے بے مثال وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2008ء

(ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں) ﴾اَلحَفِیظُ﴿ اگر کوئی دشمن کے نرغہ میں ہو ، یا دشمن کی شرا ر ت سے خو ف زدہ ہو ،اَلحَفِیظُ کا ورد رکھنے والا اللہ تعالیٰ کی پنا ہ اور حفاظت میں رہتا ہے۔ جو شخص بعد نماز جمعہ باریک کا غذ پر 198 مر تبہ اَلحَفِیظُ لکھ کر اپنے پا س رکھے گا ، شیطانی وسوسہ ، با دشا ہ کے ظلم ، فا سد خیا لات اور سبا ع وبہا ئم اور حشرات الارض کے ضرر سے محفوظ رہے گا ، اور ہمیشہ ورد رکھنے سے تمام آفات سے محفو ظ رہے گا ۔ اگر کسی شخص کا کوئی ساما ن گم ہو گیا ہو ، تو اَ لحَفِیظ 119 بار پڑھ کر ﴾ یٰبُنَیَّ اِنَّھَآ اِن تَکُ مِثقَالَ حَبَّةٍ مِّن خَر دَلٍ فَتَکُن فِی صَخرَةٍ اَوفِی السَّمٰوٰتِ اَوفِی الاَرضِ یَا تِ بِھَا اللّٰہُ ﴿ (سورئہ لقمان آیت نمبر 16 )119 بار پڑھیں ۔ انشاءاللہ گم شدہ ما ل واپس مل جائے گا۔ ﴾اَ لمُقِیتُ ﴿ اگر کسی شخص کا بچہ از حد شریر ہو ۔ تنگ کر تا ہو ، تو یہ اسم 7 بار کو زہ آب نا رسیدہ پر دم کر کے ، اس کو زہ میں بچہ کو پانی پلا ئیں اور اگر کوئی بچہ بہت روتا ہو ، تو بھی یہ عمل کریں ، بچے کا رونا مو قوف ہو جائے گا۔ اور اگر روزہ کی حالت میں جان جانے کا خطرہ ہو ، تو ایک مٹی کے ڈھیلے پر 7 با ر دم کر کے سونگھیں ، طاقت عود کر آئے گی ۔ اور اگر با رش کے پا نی پریہ اسم 7 بار دم کر کے بچہ کو پلائیں ، تو بچہ خو ش خلق اور قوی الحافظہ ہو جائے گا ۔ ﴾اَلحَسِیبُ﴿ اگر کوئی شخص ایسی مصیبت میں گرفتار ہو گیا ہو ۔ جس سے خلا صی کی کوئی تد بیر نظر نہ آتی ہو تو 7 دن تک صبح و شام دونو ں وقت 77 یا 80 مر تبہ ﴾حَسبِیَ اللّٰہُ الحَسِیبُ ﴿ پڑھیں ۔ ان شا ءاللہ انہی ایا م میں وہ مصیبت رفع ہو جا ئے گی ۔ جمعرات سے عمل شروع کرنا چاہیے ۔ ﴾اَ لکَرِیمُ ﴿سیدنا علی مر تضیٰ رضی اللہ عنہ یہ اسم کثرت سے پڑھا کر تے تھے ۔ اس اسم مبا رک کے ور د سے خلقت کی نظر میں عزت و اکرام حاصل ہو تاہے ۔ ﴾اَ لرَّقِیبُ ﴿یہ اسم اگر گھر کے دروا زہ کی چو کھٹ پر لکھ کر لگا دیں ، تو اس کی برکت سے تمام گھر والے گنا ہ سے محفوظ رہیں گے اور اگر کوئی لڑکا یا نوکر بھا گ جا نے کا عا دی ہو ۔یہ اسم رو ٹی پر لکھ کر کھلا دیں تو ا ن کے بھا گنے کی عادت چھوٹ جا ئے گی ﴾اَ لمُجِیبُ﴿ اگر یہ اسم لا تعداد بار پڑھیں ، تو جو دعا مانگیں قبول ہو گی اور اگر کوئی دشوار مہم پیش آجائے تو ﴾اَ لمُجِیبُ الوَاسِعُ الحَکِیمُ ﴿جس قدر ممکن ہو پڑھیں ، ان شا ءاللہ مشکل حل ہو جائے گی ۔ ﴾اَ لوَاسِعُ﴿اس اسم شریف کی مزاولت سے علو م اور رزق کے دروازے کھل جا تے ہیں ۔ طبیعت میں قنا عت پیدا ہو جاتی ہے، اور حق تعالیٰ غیب سے رو زی کا سامان پیدا کر دیتا ہے ۔ ﴾اَ لحَکِیمُ ﴿ کھیتی یا با غ کی پیداوار بڑھانے کے لیے یہ اسم مبا رک کا غذ پرلکھیں اور پانی سے دھو کر وہ پانی کھیتی یا باغ کو دیں ، پیدا وار بڑھ جائے گی ۔ ﴾اَلوَدُ ودُ﴿ دو شخصو ں میں جائز محبت پیدا کرنے کے لیے بہ تصور صورت عشاءکے بعد 300 مر تبہ پڑھیں ، اور شرینی پر دم کر کے مطلوب کو کھلائیں ۔ ﴾اَ لمَجِیدُ ﴿ فجر کی نماز کے بعد 99 مر تبہ پڑھ کر اپنے بدن پر دم کریں ۔ ان شا ءاللہ صحت و عا فیت سے رہیں گے ۔ ﴾اَ لبَا عِثُ﴿ سوتے وقت سینہ پر ہا تھ رکھ کر 100 مر تبہ یہ اسم مبارک پڑھنے سے مر دہ دل زندہ ہو جا تاہے ۔ 745 مرتبہ پڑھنے سے اس عمل کی قوت کما ل کو پہنچ جا تی ہے ۔ ﴾اَ لشَّھِیدُ ﴿ اگر کسی شخص کی اولا د نافرمان ، گستا خ اور سر کش ہو تو صبح کے وقت اس کی پیشانی پر ہا تھ رکھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے 21 مر تبہ اس اسم مبار ک کو پڑھیں ۔ حق تعالیٰ نیک بختی اور فرمان بر داری عطا فرمائے گا ۔ ﴾اَ لحَقُّ ﴿اگر کوئی چیز گم ہو ، تو ایک کا غذ کے چا رو ں کو نو ں پر یہ اسم مبارک لکھیں ، اور اس کے بیچ میں گمشدہ چیز کا نام لکھ دیں ۔ پھر نصف شب بیدار ہو کر یہ کا غذا پنے ہا تھ پر رکھ کر آسمان کی طر ف منہ کر کے اس اسم شریف کے توسل سے اللہ سے دعا مانگے۔ گمشدہ چیز وا پس مل جائے گی ﴾اَ لوَکِیلُ ﴿ تھوڑا ساآٹا گوندھ کر ایک ہزار ایک گولیا ں بنائیں اور ہر گولی پر دشمنی کو دور کرنے کی نیت سے ہر گولی پر الوکیل لکھ کر گولی زمین پر رکھ دیں ، تا کہ چڑیا ں کھا جائیں ۔ دشمن مغلو ب ہو جائے گا ﴾اَ لقَوِیُّ ﴿ اس اسم کے خوا ص بھی وہی ہیں جو اَ لوَکِیلُ کے ہیں اور طریقہ عمل بھی وہی ہے جو اَلوَکِیلُ کا ہے فرق اتنا ہے کہ یہ اسم آٹے کی گو لیو ں پرپڑھ کر دم کیا جا تا ہے ، لکھا نہیں جا تا ہے ۔ ﴾اَ لمَتِینُ﴿ اگر ما ں کی بیماری کی وجہ سے بچہ کا دودھ چھڑانا منظو ر ہو ، یا بچہ دودھ چھوڑنے پر صبر نہ کر سکتا ہو ، یا ما ں کے دودھ کی کمی ہو ، تو یہ اسم لکھ کر پلا نے سے متذکرہ شکا یا ت دور ہو جاتی ہے ۔ ﴾اَلوَلِیُّ﴿ اگر کسی شخص کی عور ت بد کا ر یا آوا رہ ہو ، تو اس سے ہمبستری کے وقت یہ اسم دل ہی دل میں پڑھتے رہیں ۔ ﴾اَ لحَمِیدُ﴿ جو مر د یا عورت زبان درا ز ہو ، تو کسی باریک کا غذ پر100 بار لکھ کر اس کوکھلا دیں ، بد زبانی جا تی رہے گی ۔ ﴾اَلمُحصِیُ ﴿ جو شخص جمعہ کی شب کو یہ اسم ایک ہزار ایک بار پڑھنے کا معمول رکھے گا ۔ عنایت الہٰی سے عذاب قبر اور عذاب قیا مت سے محفوظ رہے گا ۔ ﴾اَ لمُبدِیُ﴿ اگر حمل ساقط ہو جانے کا اندیشہ ہو ، تو شو ہر کو چاہیے کہ روزانہ صبح کو یہ اسم 10 بار پڑھے ، اور پڑھتے وقت اپنے ہا تھ کی شہا دت کی انگلی حاملہ کے پیٹ کے ار د گر د گھما تا رہے ۔ ﴾اَ لمُعِیدُ ﴿ اس اسم کی خاصیت یہ ہے ، کہ مدا ومت سے گم شدہ چیز مل جا تی ہے اور کوئی چیز گم نہیں ہو تی۔ ﴾اَ لحَیُّ﴿ جسم کے دردوں کے لیے 7 روز تک ہر روز پڑھ کر دم کرنے سے شفا حاصل ہو جا تی ہے ۔ ﴾اَ لمُحِیطُ﴿اگر کسی شخص کا نفس بہت سر کش ہو ، تو رات کو سو تے وقت اپنا ہا تھ سینہ پر رکھ کر یہ اسم الہٰی پڑھتے پڑھتے سو جائیں ۔ نفس مطیع ہو جائے گا۔ دشمنکے شر سے محفوظ رہنے کے لیے منگل کی صبح کو 490 مر تبہ پڑھا جا تا ہے ۔ ﴾اَ لحَیُّ﴿ یہ اسم مبارک پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے شفا ہوجا تی ہے ۔ جو شخص روزانہ 70 بار ورد پر مداومت کر ے گا۔ عمر دراز اور محبت و رُوحانیت میں ترقی ہو گی ۔ ﴾اَلقَیُّومُ ﴿ اگر کسی شخص کو کوئی مشکل مہم پیش آجائے ، تو مغرب اور عشا ءکے درمیا ن 4 رکعت نفل پڑھیں ۔ ہر رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد چارو ں قل پڑھنے چاہیے ۔ نما زسے فارغ ہو کر 17 مر تبہ ﴾یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ ﴿ پڑھیں ، ان شا ءاللہ کیسی ہی دشوار مہم کیو ں نہ ہو ، پو ری ہوجائے گی ۔ ﴾اَلوَاجِدُ﴿ مال و دولت حاصل کر نے کے لیے جس قدر ممکن ہو،پڑھیں۔ ظاہری غنا ءکے لیے سریع الاثر ہے۔ ﴾اَلوَاحِدُ﴿جو شخص کسی ایسے مر ض میں مبتلا ہو ، جس کا علاج نہ ہو ۔ اس کو ایک ہزار ایک مر تبہ بلا ناغہ پڑھنا چاہیے۔ ان شاءاللہ مر ض سے شفا پا ئے گا ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 463 reviews.