Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جولائی کی احتیاطی تدابیر اور سستی غذائیں (انتخا ب : چوہد ری نیا ز احمد ۔ لالٰہ مو سیٰ)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2008ء

پا کستان میں آب و ہوا کے لحاظ سے جو لا ئی، مو سم گرما کا انتہا ئی گرم مہینہ ہے ۔ اس ما ہ میں حرا رت کی شدت ہو تی ہے ۔پا نی کا مزہ بدل جا تاہے۔ نیز تا لا بو ں اور جوہڑوں میں جمع شدہ پانی تمازت آفتا ب کی شدت سے انتہا ئی گرم بخا را ت ہوا میں پھیلا نے کا با عث ہوتے ہیں ۔ مگر ہوا کے انتہا ئی گرم ہونے کی وجہ سے وہ فورا تحلیل ہو جا تے ہیں اورفضا میں حرارت اور حبس کا زور بڑھ جا تاہے ۔ طبی اعتبا ر سے اس ما ہ کی خا ص بیما ریو ں میں بھس ، ہیضہ ، اسہال ، پیچش ، بھو ک کی کمی ، سو ء، ہضم ، دل کی بیما ریا ں وغیرہ شامل ہیں ۔ چونکہ کثرت حرارت کے با عث معدے اور جگر کا فعل ضعیف ہو جاتاہے اس لیے ہر وہ چیز جو اس مو سم میں کھا ئی جائے اعضا ءاسے فو را اور صحیح طور پر ہضم کرنے کی صلا حیت نہیں رکھتے ۔ ہیضہ ایک سخت چھوت دار مر ض ہے جو عام طور پر بر سات کے زمانہ میں خرا ب پانی کے پینے سے اور خرا ب غذاﺅ ں کے کھا نے سے وبا ءکے طور پر پھیلتا ہے اور بہت جلد انسانو ں کی کثیر تعداد کو مو ت کے گھاٹ اتار دیتا ہے ۔ ہیضہ سے محفو ظ رہنے کی تدبیریں (1) ہیضہ کے شروع ہوتے ہیپانی کی ٹینکی میں ،پا نی صاف کرنے کے لئے پوٹا س پر میکنیٹ ڈال دی جائے ۔ اگر یہ نہ ہو سکے تو پا نی ابال کر، ٹھنڈا کر کے پیا جائے (2)ہمیشہ تا زہ کھانا کھائیں ، سڑی بسی غذاﺅ ں کے کھانے سے بچا جائے ۔ (3) کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھک کر رکھا جائے ۔ با زا ری مٹھا ئیا ں اور کھا نے پینے کی دوسری چیزیں، جن کو مکھیو ں وغیرہ سے محفوظ نہیں رکھا جا تا با لکل نہ کھائی جائیں (4)گلے سڑے پھل اور خراب تر کا ریا ں ہر گز استعمال نہ کریں۔ (5)کھا نے پینے کے بر تنو ں کو ہمیشہ گرم پانی سے دھو کر استعمال کریں (6)دودھ کو ہمیشہ ابا ل کر پیئں(7) کھانے پینے میں اعتدال سے کا م لیں ۔ بد ہضمی نہ ہو نے دیں(8) کھانے کے ساتھ لیمو ں ، پیا ز ، ہری مر چیں ، سرکہ ، پو دینہ ، جیسی چیزیں ضرور استعمال کریں (9) ہیضہ کے زمانے میں بنا کھائے خالی پیٹ گھر سے با ہر نہ جائیں (10) صفائی کا خاص طور پر خیال رکھیں ۔ اپنے جسم، لبا س اور مکان کی صفائی کے ساتھ گلی کو چو ں بلکہ پو ری آبا دی کا خیال رکھا جائے ۔(11) جب گھر کا کوئی آدمی ہیضہ میں مبتلا ہو جا ئے تو اس کو تندرست آدمیو ں سے الگ کمرے میںرکھیں ۔ اس کے کھانے پینے کے بر تن بھی الگ رکھیں ۔ تیمار دار کو مریض کے کپڑے یا بر تن چھو جانے کے بعد اپنے ہا تھ کو گرم پانی اور صابن سے دھو ڈالنا چاہیے ۔ مریض کے قے ،دست کو کسی گڑھے میں ڈال کر دبا دینا چاہیے اور جب مریض اچھا ہو جائے تو اس کے کمرے میں سفیدی کرائی جائے اور اس کے بستر اور کپڑوں کو پانی میں جو ش دے کر دھویا جائے یاان کو جلا دیا جائے۔ آم کی چٹنی آ م کے مو سم میں گو شت کے ساتھ سلا د اور چٹنی کا استعمال مو زو ں ہے ، جو ن ، جو لائی ، اگست گرمی کی شدت کا زمانہ ہے ۔ کوئی چٹ پٹا سالن یا اچار اگر دستر خوان پر آجائے تو روٹی کے چند لقمے حلق سے نیچے اتر جا تے ہیں ورنہ پانی پی کر ہی گزارنا پڑتا ہے ۔ ایسے وقت کچے آم کی چٹنی بے مثل اور پسندیدہ چیز ہے ۔ اس سے پیٹ بھرنے کے علا وہ گیس میں کمی اور بدن کو جلد ہضم ہونے والی حیا تین بھری غذا سستے دامو ں ہا تھ آجا تی ہے۔ ہما رے ملک میں کچے آم کو کیری کے نام سے یاد کیا جا تاہے ۔ معدہ کچے آم کو دو گھنٹے میں ہضم کر لیتا ہے، اس میں پانی نو ے فیصد ، نشا ستہ سات فیصد ، چکنا ئی اعشا ریہ آٹھ، فولاد چار اعشاریہ پانچ ، لحمی اجزا ءاعشا ریہ سا ت فیصد ، چکنا ئی اعشار یہ ایک ، معدنی نمک اعشاریہ چار ، چونا اعشا ریہ ایک اور فاسفورس اعشا ریہ دو فیصد شامل ہو تے ہیں ۔ آدھ چھٹانک کچے آم میں حیا تین الف چوالیس ، حیا تین ج ۲۱ اور گیا رہ حرارے بھی ہمیں حاصل ہو جا تے ہیں ۔ یہ حیا تین بھری چٹنی تیا ر کرنے کے لیے کچے آمو ں کو بھوبھل میں آٹھ دس منٹ تک دبا دیا جا تاہے ۔ جب اوپر والا چھلکا نرم اور گداز ہو جائے تو آمو ں کو احتیا ط سے بھوبھل سے نکال کر صاف کر کے پانی میں ڈال دیا جا تاہے ۔ ٹھنڈا ہونے پر وہ پا نی گرادیا جاتا ہے اور تھوڑی مقدار میں دوسرا پانی ملا کر آموں کو آہستہ آہستہ مل مل کر ان کا رس جو اس عمل میں پخت ہو نے سے نرم ہو جاتاہے نکال لیا جا تاہے۔ اس نصف چھٹانک صحت بخش رس میں ایک چھٹانک شکرملا کر نصف چائے والا چمچ نمک ملا کر ایک چٹ پٹا سالن بن جا تا ہے ۔ بعض افرا د اس میں ایک آدھ سر خ مر چ اور دو چار پتے سبز دھنیا کے بھی ملا دیتے ہیں۔ غذائی اعتبا ر سے اس کم دام چٹنی کے نصف چھٹانک رس سے ہمیں چوالیس حرارے اور حیا تین الف اور ج حاصل ہوتے ہیں۔ یہ خو ش ذائقہ چٹنی معدے میں جا کر اس کی جلن اور بڑھی ہو ئی گرمی دور کر تی ہے ۔ اس کی ترشی اپھا رہ اور گیس کو بھی کم کر تی ہے ۔ اس سے پیشاب کی جلن دور اور پیشا ب کی زیا دتی میں کمی ہو جا تی ہے ۔ سب سے قیمتی فا ئدہ ذہنی سکون حاصل ہو تاہے ۔ لو لگنے کی تکلیف میں یہ چٹنی بے حد مفید ہے بلکہ روزانہ اس کے استعما ل سے لو لگنے کا اندیشہ نہیں رہتا۔ پیڑو ں کی لسی گرمی کے مو سم میں بھوک کم اور پیا س زیا دہ محسو س ہو تی ہے۔ ان دنو ں پیا س بجھانے کے لیے قسم قسم کے مشروب مارکیٹ میں مو جو د ہیں لیکن مسلمان حکیمو ں نے صدیو ں پہلے پیڑو ں کی لسی پینے کا طریقہ جاری کیا تھا جو پیا س بجھانے یا گرمی دور کرنے ، موسمی تیز ہو اﺅ ں اور سور ج کی شعا عوں سے جلد کو جھلسنے والے اثرات دور کر کے خوبصورت اور ملائم بنانے کے علا وہ ایک طا قت بخش غذا کا کام بھی دیتی ہے ۔ پرانے طبیب تحقیق کے کسی قد ر عالم تھے کہ انہو ں نے دودھ سے بنے ہوئے کھو ئے چینی اور پانی کو ملا کر ایک سستا تسکین دینے والا خالص مکھن اور لحمی اجزاءکا لذیز اور خو ش ذائقہ جام دنیا کے سامنے پیش کر دیا ۔ اگر آپ نے فیشن کو تر ک کرکے پرانے حکیمو ں کی دریا فت پر اس لسی کو پینا شروع کر دیا تو صبح ہی صبح آپ کو تقریباً پانچ سو حرارے مل سکتے ہیں ۔ معدے کی تیزابیت اوردوسری بیما ریا ں بھی رفع ہو سکتی ہے ۔ تین چار گھنٹے کسی دوسری غذا کی ضرور ت نہیں ہو گی ۔ اس با ت سے انکا ر نہیں ہو سکتا کہ اس جام کے پینے سے معدہ بو جھل ہو گا ۔ اونگھ آنے لگے گی اور موجودہ معاشرے کی پیداوار جسمانی اور اعصا بی دردیں بھی شا ید ہونے لگیں ، اس لسی کو ہضم کر نا جسم کو حرکت دینے اور محنت مشقت کرنے والوں کا کام ہے ۔ کر سی پربیٹھے اور آرام کرنے والے حضرات اسے استعمال کرنے کا شو ق کریں تو اپنے ساتھ ورزش اور سیر بھی شروع کر دیں ۔ جُوکے ستو جوایک بین الاقوامی غلہ ہے جسے ہما رے دستر خوانو ں کی زینت بننے کا فخرحاصل ہے ۔ اس کا دلیہ اور کھیر جو جسمانی نشو ونما اور گرمی کے اثرات کو دور کرنے کے لیے کمز وروں ، بیماری سے اٹھے ہوئے اور دما غی کا م کرنے والو ں کے لیے بہترین غذا ہے ۔ ۔ تپتی لو کے اثرات سے محفو ظ رہنے کے لیے جو بھون کر آٹا تیا ر کیا جاتاہے ۔ جسے ستو کہتے ہیں۔ اس میں بر ف اور چینی ملا کر ایک گلا س پی لینے سے فوری پیا س بجھنے کے علا وہ ایک روٹی کے برابر غذائیت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔ ستو میں گیارہ فیصد گو شت بنانے والے ، سوا فیصد روغنی اجزاء، ڈیڑھ فیصد معدنی نمکیا ت ، ۰۷ فیصد نشاستہ ، چار فیصدقبض کشا ریشہ دار چھلکے ، تین فیصد فولا د اور قلیل مقدار میں فا سفور س اور چونے کے اجزاءشامل ہو تے ہیں ۔ ستو کو طاقتور بنانے کے لیے اس میں ایک سے چا ر چھٹانک تک گائے یا بکری کا دودھ ملا یا جا تاہے ۔ اگر تیا ری کے بعد اس میں انار کا پانی چینی کی بجائے ملا دیا جائے تو معدے اورآنتوں کو طا قت دینے کے علاوہ دست اور اسہال وغیرہ کو رفع کرتاہے ۔ اگر اس میں ایک سے چا ر چھٹانک تک سیب کے ٹکڑے جوش دے دئیے جائیں تو یہ ایک زود ہضم اور دل کو تقویت دینے والی غذا تیا ر ہو گی ۔ حلوہ کدو حلوہ کدو دھا ر یدار گہرے سبز اور زر د رنگ کے تر بو زیا پیٹھے کے ہم شکل آدھ سیر سے دس سیر تک وزنی پھل ہے ،جو نازک بیل میں لگتا ہے ۔ اس کی کاشت گرم ممالک میں کی جا تی ہے ۔ عوام اسے سبزی تر کا ری اور اطباءحیاتین بھرا پھل شما ر کرتے ہیں ۔ ایک پاﺅ حلوہ کدو میں ایک چپاتی کے برا بر غذائیت ہوتی ہے ۔ معدہ اسے تین گھنٹے میں ہضم کر لیتا ہے ۔ قدرت نے اس میں 10 فیصد پانی ، 5 فیصد نشاستہ دار اجزاء، ڈیڑھ فیصد روغنی اجزاءاور تھوڑی تھوڑی مقدار میں فولا د ، فاسفورس اور معدنی نمکیات رکھے ہیں ۔ ایک چھٹانک حلوہ کدومیں 6۱ حرارے شامل ہیں۔ حلوہ کدو میں وٹا من اے ، بی اور سی بھی ہمیں مل جاتے ہیں ۔ گرمی کے موسم میں حلوہ کدو کھانے سے پیا س کی شدت میں کمی ہو جاتی ہے ۔ معدہ اور خون کی تیزابیت دور اور دل و دماغ کو بھی اس سے طا قت حاصل ہو تی ہے ۔ خون کا جو ش اور دبا ﺅ کم اورلُو سے ہونے والے بخار سے بھی سکون رہتا ہے ۔ سل اور دق کے مریض شوق سے اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں اور دائمی قبض والے اسے تھوڑی مقدار میں کھا کر 80 فیصد بیماریوں کو جنم دینے والی قبض سے چھٹکا را پا سکتے ہیں۔ بواسیر کے مریضو ں کے لیے بہترین غذا ہے ۔ بوا سیر کا خون بھی اس کے استعمال سے رک جاتاہے ۔ پکا ہو ا گہرے زرد رنگ والا کدو غذائیت رکھنے کی وجہ سے معدے آنتو ں اور کمزور اور بلغمی طبیعت والوںمیں بو جھ پیدا کر تاہے ، اسمیں سفید زیرہ یا سونٹھ ملانے سے یہ دقت بھی رفع ہو جا تی ہے ۔ عام حفظان صحت کے اصولو ں کے مطابق تیز دھوپ میں نہ پھریں ۔ چھاتہ استعمال کریں ۔ سخت محنت سے پرہیز کریں کیونکہ زیا دہ مشقت سے جسم میں اور زیا دہ گرمی پیدا ہو گی جو نقصان کا با عث ہو سکتی ہے ۔ دن میںدومر تبہ تا ز ے پانی سے غسل کریں ، سو تی لبا س پہنیں ۔ ہفتے میں ایک آدھ مر تبہ پاﺅں میں مہندی لگانا بھی منا سب ہے ۔ تا زہ خوشبو دار کلیاں اور پھول سونگھنے چاہیئیں ۔ رات کم از کم چھ گھنٹے ضرور سوئیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 444 reviews.