Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ رفیع الدین دہلوی ؒکے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مارچ 2014

بعض مرتبہ مرض کا پتہ نہیں چلتا اور علاج ہوتا رہتا ہے لیکن مرض کی جڑ ہاتھ نہ آنے سے علاج سے فائدہ نہیں ہوتا۔ مریض دوا استعمال کرکرکے پریشان ہوجاتا ہے۔ روپیہ بھی بہت خرچ ہوتا ہے اور مریض کی تکلیف بھی دور نہیں ہوتی۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔

آسیب اور جن سے نجات

اگر کسی پر آسیب یا جن کا سایہ ہو اور کسی طرح دور نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل عزیمت باوضو سات کا غذ کے ٹکڑوں پر لکھے اور سات روز تک روزانہ ایک باوضو گھول کر مریض کو پلائے۔ سات دن بلاناغہ پلانے سے انشاء اللہ آسیب یا جن دفع ہوگا اور مریض تندرست ہوجائے گا۔ وہ عزیمت یہ ہے:۔عَلِیْمًا مَلِیْقًا تَلِیْقًا اَنْتَ تَعْلَمُ مَا فِیْ قُلُوْبِھِمْ طَلِیْقًا۔

آسیب کی شرارتوں سے نجات

اگر کسی پر آسیب کا اثر ہو اور وہ طرح طرح سے شرارتیں کرتا ہو اور اپنی حرکتوں سے باز نہ آتا ہو تو باوضو گیارہ بار

لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں اور یہی کلمات گیارہ بار پڑھ کر مریض پر دم کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے آسیب کی شرارتوں سے نجات حاصل ہوگی۔

مسان کا علاج

نیلے رنگ کے سوت کے اکتالیس تار (دھاگے) لیں۔ پیشانی کے بال سے پاؤں کے انگوٹھے تک ان کو یکجا کرکے سورۂ طارق پارہ 30 باوضو پڑھ کر ایک گرہ لگادیں اور اس پر دم کردیں۔ اسی طرح پڑھتے جائیں اور گرہ لگاتے جائیں اور گرہ پر دم کرتے جائیں۔ اسی طرح اکتالیس مرتبہ سورۂ طارق پڑھ کر اکتالیس گرہ لگائیں اور ان گرہوں پر ساتھ ساتھ دم بھی کرتے جائیں۔
یہ دھاگہ حاملہ عورت کے پیٹ کے نیچے باندھ دیں اور ہر حالت میں بندھا رہے۔ جب بچہ پیدا ہو تب یہ گنڈہ کھول کر بچے کو نہلا کر اس کے گلے میں ڈال دیں اور یہ گنڈہ سات سال تک بچے کے گلے میں پڑا رہے سات سال پورے ہوجائیں تو گنڈے کو پتھر یا اینٹ کے ساتھ باندھ کر سمندر‘ دریا‘ نہر یا جھیل میں ڈال دیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ حمل قائم رہے گا۔ بچہ صحیح و سالم اور تندرست پیدا ہوگا اور لمبی عُمر کا ہوگا۔ یہ انتہائی مجرب عمل ہے۔

سوکھے کا کامیاب علاج

اگر کوئی عورت‘ بچہ یا بڑا سوکھے کے مرض میں مبتلا ہو اور اس کا بدن روز بروز سوکھتا جارہا ہو اور گوشت گل کر ختم ہوگیا ہو اور مریض چمڑے اور ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ گیا ہو تو ایسے مریض کے لیے ایک بار تیرہ مرتبہ قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیت کو کسی بھی دن باوضو بعد نماز عشاء پڑھ کر چنبیلی یا سرسوں کے تیل پر دم کرکے رکھ لے۔ پھر اس تیل کو مریض کے جسم پر مالش کرے یہ عمل رات کو بعد نماز عشاء کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ گیارہ دن میں مریض صحت یاب و تندرست ہوجائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔

فَانْظُرْ اِلٰٓی اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللہِ کَیْفَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَاط اِنَّ ذٰلِکَ لَمُحْیِ الْمَوْتٰی ۚ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ

گھریلو رنجش کا خاتمہ اور گھر میں امن

انسانی زندگی میں بعض مرتبہ ایسے مراحل آجاتے ہیں کہ وہ حالات سے پریشان ہوجاتا ہے۔ گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا‘ بات بات پر لڑائی اور ہر وقت کی رنجش سے گھر سے خیروبرکت اٹھ جاتی ہے۔ گھر کی رونق ماند پڑجاتی ہے۔ گھر میں کسی کا دل نہیں لگتا۔ گھر اجاڑ اور جنگل کا نمونہ بن جاتا ہے۔ ایسی صورت میں یہ عمل بہت کار آمد ہے۔ سب سے پہلے یہ بات کہ گھر کا ہر فرد نماز کا پابند ہوجائے اور ہر نماز کے بعد ایک سو بار پڑھے:

لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ایک تسبیح درود شریف ابراہیمی کی ‘ عشاء کی نماز کے بعد ایک سو اکتیس مرتبہ یَاسَلَامُ اس کے بعد 360 مرتبہ یَالَطِیْفُ پڑھا کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ گھر میں آپس کی رنجش ختم ہوگی۔ گھر میں امن و سلامتی کا ماحول قائم ہوگا۔ نیز رزق میں برکت ہوگی اور روزی کے دروازے کھل جائیں گے۔

درد کا علاج

اگر جسم کے کسی بھی حصے میں درد رہتا ہو تو اس کے لیے زیتون کا تیل ایک چھوٹی بوتل میں لے کر سورۂ فاتحہ (الحمدشریف) چالیس بار پڑھ کر دم کرے اور اس تیل کی مریض روزانہ سوتے وقت درد کی جگہ مالش کرلیا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ درد دور ہوجائے گا۔

کام میں آسانی اور سہولت کیلئے

ہرقسم کے کام میں آسانی اور سہولت کیلئے اور کاروبار میں ترقی کیلئے بعد نماز عشاء اول تین بار درود شریف پڑھ کر 360 بار یَاکَرِیْمُ پڑھیں۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر رزق میں ترقی کی دعا کریں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ کاروبار میں خوب ترقی ہوگی اور سب کام آسانی سے انجام پائیں گے۔ مشکلات ختم ہوں گے۔

لاعلاج مرض کا علاج

بعض مرتبہ مرض کا پتہ نہیں چلتا اور علاج ہوتا رہتا ہے لیکن مرض کی جڑ ہاتھ نہ آنے سے علاج سے فائدہ نہیں ہوتا۔ مریض دوا استعمال کرکرکے پریشان ہوجاتا ہے۔ روپیہ بھی بہت خرچ ہوتا ہے اور مریض کی تکلیف بھی دور نہیں ہوتی۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔روزانہ بعد نماز فجر باوضو سورۂ فاتحہ سات بار پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرکےمریض کو صبح ناشتہ سے قبل پلائیں اور بعد نماز عشاء باوضو سورۂ الم نشرح سات بار پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرکے سوتے وقت پلائیں۔ یہ عمل مسلسل اور بلاناغہ اکیس دن کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض جلد ہی صحت یاب ہوجائے گا۔

چڑچڑا پن‘ بے جا غصہ‘ بے چینی دور

بعض مرتبہ کام کے دباؤ کے تحت اور بعض مرتبہ قرض بڑھتے رہنے سے‘ بعض مرتبہ آمدنی کم ہونے یا ختم ہوجانے سے یا بعض مرتبہ فضول وہم و شک کا شکار ہوجانے سے آدمی بات بات پر لڑتا ہے۔ بے جا غصہ کرتا ہے۔ گھر والوں کومارتا ہے پیٹتا ہے اور طرح طرح سے سب کیلئے عذاب بن جاتا ہے۔ اگر کسی پر یہ کیفیت طاری ہوتو اس کاعلاج یہ ہے کہ سب سے پہلے ایسا شخص نماز کی پابندی کرے اور ہرحال میں باجماعت نماز ادا کرنے کی کوشش کرے اور دوسری بات یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ اول کلمہ پڑھے اور ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھے اور روزانہ بعد نماز عشاء باوضو تین سو ساٹھ مرتبہ یَامَالِکُ یَامَجِیْدُ اور جمعہ کے دن تین سو مرتبہ درود شریف بعد نماز عصر پڑھیں یہ عمل چالیس دن کیا جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حالات حسب سابق بہترہوجائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 401 reviews.