Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مصروف افراد کیلئے دس منٹ کی بہترین ورزش

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

زندگی تو بس یہ ہے کہ انسان متحرک ہو‘ ہر شعبہ زندگی میں ایک روح رواں ہو اور ہر فعل و عمل میں شعلہ جواں ہو اور مہ تاباں ہو۔ اچھا انسان وہی ہے کہ جو حرکت میں رہے اور حیات کی ساری برکت حاصل کرلے… برکت حرکت کرنے والے کی ملکیت ہے۔

’’حرکت میں برکت ہے‘‘ مجھے نہیں معلوم یہ مقولہ کس کا ہے‘ گھر میں میںنے یہ بات اپنے بالکل بچپن سے اپنی والدہ سے سنی ہے۔ وہ اپنی عمر کے بہتر سال تک یہ مقولہ دُہراتی رہیں اور میں اب پچاس سال تک اس مقولے پر عمل کرتا رہا ہوں اور اس کی معنویت کی داد دیتا رہا ہوں۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ ایک انسان کیلئے جو اپنے مقصد پیدائش کو پورا کرنے کا عزم رکھتا ہو اور جو دنیا میں ایک مفید انسان بننا چاہتا ہو اور جو صحت مند اور کارآمد زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتا ہو‘ اس سے بہتر کوئی مقولہ ہوسکتا ہے۔ اتنا پڑھنے کے بعد اور اتنا سمجھنے کے بعد آپ انتہائی سکون و غرق کے ساتھ غور کیجئے کہ کیا حرکت کے بغیر آپ کوئی بھی کام کرسکتے ہیں؟
جسم انسانی ایک ایسی حیاتیاتی مشین ہے کہ جس میں تبدل و تعمیر کا سلسلہ ابتدائے حیات سے انتہائے حیات تک جاری رہتا ہے۔ مختصراً یہ جسم خلیات (سیلز) کا مرکب ہے اور یہ خلیات مرتے گھلتے رہتے ہیں اور ان کی جگہ نئے خلیات لیتے رہتے ہیں اور حیات و صحت میں جاری رہ سکتا ہے کہ جسم میں حرکت ہو کیونکہ حرکت ہی وہ شے ہے جو پرانے خلیوں کو ختم کرتی ہے اور نئے خلیے ان کی جگہ لیتے ہیں جسم پھر تازہ ہوجاتا ہے اگر حرکت نہ ہو اور انسان سستی کا پلندہ ہوکر پڑا رہے تو فطری عمل سست ہوجائے گا اور صحت و تازگی نہیں آئے گی… بڑھاپا آئے گا!
ایک موٹر کار کو مثال بنانا چاہیے۔ اس میں انسان جیسے سارے ہی تو کل پرزے موجود ہیں اس موٹرکی غذا پٹرول ہے یا ڈیزل ہے۔ موٹر کو یہ غذا ملتی ہے‘ وہ چلتی ہے۔ یہ غذا نہ دیجئے‘ موٹر چلنی بند ہوجائے گی۔ موٹر کو کھڑا رکھیے‘ حرکت نہ دیجئے۔ اس کے کل پرزوں کو زنگ لگ جائے گا تار تُور گل کر رہ جائیں گے۔ ایسی موٹر سستی کا پلندہ ہوگی۔ اب سستی کے اس پلندے کیلئے پیٹ یعنی ٹینک میں پٹرول یا ڈیزل ڈالے جائیں گے تو اس کا انجام آپ خوب جانتے ہیں کہ کیا ہوسکتا ہے۔ ذرا غور کیجئے کہ ایک انسان سستی کا پلندہ بنا بیٹھا ہے اور کھاتے چلا جارہا ہے تو اس کا انجام ایک دن آخر کیا ہوگا؟
بھلا یہ بھی کوئی زندگی ہے
زندگی تو بس یہ ہے کہ انسان متحرک ہو‘ ہر شعبہ زندگی میں ایک روح رواں ہو اور ہر فعل و عمل میں شعلہ جواں ہو اور مہ تاباں ہو۔ اچھا انسان وہی ہے کہ جو حرکت میں رہے اور حیات کی ساری برکت حاصل کرلے… برکت حرکت کرنے والے کی ملکیت ہے۔
اپنی ہر صبح کا آغاز حرکت سے کیجئے۔ ورزش کیجئے‘ ٹہلنا، دوڑ لگانا، تیرنا، گھڑسواری‘ کھیلنا وغیرہ سب ورزش ہے۔ حیات و صحت کیلئے ورزش ضروری ہے۔ آج کی مصروف زندگی نے انسان کو اس قدر مشکل میں مبتلا کردیا ہے کہ وہ اپنی حیات و صحت سے بھی غافل ہوگیا ہے۔ غفلت کی یہ بڑی عجیب قسم ہے مگر یہ غفلت بڑی خطرناک ہے۔ ہمیں جاگنا چاہیے‘ حرکت میں آنا چاہیے۔ بے شک حیات و صحت پر آپ کا حق ہے مگر ایک پہلو اور بھی ہے جس پر آپ کو غور کرنا چاہیے اور وہ یہ ہے کہ آپ کی صحت آپ کے ملک کیلئے بھی ضروری ہے۔ قوم و ملت کا ہر فرد اگر تندرست و توانا اور متحرک ہے تو اس کا واضح مطلب یہی ہوسکتا ہے کہ پاکستان توانا و تندرست ہے۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ صحت مند رہنا ایک حق بھی ہے اور آپ کا فرض بھی ہے۔ اس طرح نصب العین صحت ملی ٹھہرا۔ میری رائے میں اس سے زیادہ اچھا نصب العین دوسرا کوئی نہیں ہوسکتا۔
’’حرکت میں برکت ہے‘‘ مقولے کے معنی اب بالکل واضح ہوگئے۔ لہٰذا اپنی ہر صبح کا آغاز آپ حرکت سے کیجئے۔ اگر آپ کے پاس اتنا زیادہ وقت نہیں ہے تو پھر آپ اپنے گھر ہی میں ورزش کیجئے۔ میں آپ کو صرف دس منٹ کی ورزشیں بتاتا ہوں۔ میں تو اپنی صحت کیلئے ٹینس بھی کھیلتا ہوں‘ دوڑتا ہوں اور حسب موقع ورزش بھی کرتا رہتا ہوں۔ مصروف تو میں بھی بہت ہوں مگر اپنی صحت کیلئے ورزش ضرور کرتا ہوں اور اس کی برکت سے مستفیض ہوتا ہوں۔
ورزش نمبر ۱:آپ دو کرسیاں لیں‘ کرسیوں سے تھوڑا پیچھے کھڑے ہوکر اپنے ہاتھ کرسیوں پر رکھیے۔ اس کے بعد بازو موڑ کر نیچے گہرائی میں آہستہ آہستہ جائیے جہاں تک جاسکیں پھر سابق پوزیشن میں آجائیں۔ یہ ڈنٹر ہیں مگر بہت مفید۔ ڈنٹر اس طرح پیلیے‘ تھکنے پر ٹھہر جائیں۔ پھر شروع کریں‘ یہاں تک کہ تھک جائیں۔ یہ ایک بہترین ورزش ہے اسے تمام عمر ترک نہ کریں۔
ورزش نمبر ۲:خوب گہرے سانس لینے کی ورزش یہ ہے کہ سیدھے کھڑے ہوجائیں۔ ہاتھ اوپر لے جائیں اور لے جاتے ہوئے خوب گہرا سانس اندر لیجئے۔ اس کے بعد ہاتھ نیچے اس طرح لائیے کے ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں ہاتھ نیچے لاتے لاتے سانس باہر نکالیے اس طرح کہ گویا پھیپھڑوں میں اب ہوا بالکل باقی نہیں رہی ہے۔ اسی طرح چند منٹ کیجئے۔ اس سے پہلی ورزش کے بعد یہ ورزش بہت ضروری ہے۔ورزش نمبر ۳: یہ گویا اوپر سے نیچے خیالی رسی کو کھینچنا ہے۔ اس جیسے آپ ایک رسی کومضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں اور رسی کے ذریعے اوپر چڑھ رہے ہیں یا کوئی چیز نیچے کھینچ رہے ہیں۔ نیچے کا ہاتھ اوپر کے ہاتھ کو اوپر لے جائے اور اوپر کا ہاتھ نیچے کے ہاتھ کو نیچے دبائے۔ اس زور کے ساتھ دونوں ہاتھ سرکے اوپر تک لے جائیے اور اسی کش مکش کے ساتھ نیچے ناف تک لے آئیے۔ بار بار اسی طرح ’’خیالی رسہ کشی‘‘ کیجئے۔ یہاں تک کہ بازو تھک جائیں۔
ورزش نمبر ۴: دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنسا لیجئے اس طرح کھینچتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو سر کے اوپر تک لے جائیے اور اسی طرح کھینچتے ہوئے نیچے ناف تک لائے۔ سینے کیلئے بہترین ورزش ہے۔ بار بار کیجئے‘ یہاں تک کہ تھک جائیں۔ورزش نمبر ۵: سیدھے کھڑے ہوجائیے‘ دونوں پیروں کے درمیان چوبیس انچ کا فاصلہ کرلیجئے۔ دونوں ہاتھ پہلوؤں پر رکھ لیجئے۔ نیچے جھکنا شروع کیجئے‘ گھٹنے مڑنے نہ پائیں اور دایاں ہاتھ زمین کو چھوئے۔ اس کے بعد بائیں ہاتھ کو زمین تک لائیے اسی طرح باری باری کرتے رہیے۔ یہاں تک کہ تھک جائیں۔ پیٹ کیلئے بہترین ورزش ہے۔ جو نظام ہضم کو بالکل چست رکھتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 093 reviews.