Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچهتی هیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2013ء

آپ کی کیا رائے ہے؟

آج کل فطری طریق علاج یا نیچرپیتھی کا چرچا ہے‘ کوئی غذا سے علاج کررہا ہے تو کوئی سوئیاں لگاتا ہے‘ کوئی مالش کرواتا ہے‘ پانی سے بھی علاج جاری ہے‘ ہاتھ کی انگلیوں کو دبا دبا کر علاج کیا جاتا اور اچھی خاصی رقم بٹور لی جاتی ہے۔ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (صوفیہ‘ لاہور)
مشورہ: آج کل قدرتی علاج واقعی مقبول ہے۔ اس میں سانس لینے کے خاص طریقے ہیں۔ مٹی‘ کیچڑ سے اور روشنیاں ڈال کر علاج ہوتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی خاص طریقے سے دبائی جاتی ہے۔ پہلے زمانے میں جونکیں لگا کر علاج کرتے اور فصد کھلواتے تھے۔ غذا سے بھی علاج ہوتا ہے۔ برطانیہ میں نیچر وپیتھی کی تعلیم باقاعدہ دی جاتی ہے لیکن ہمارے ہاں فطری طریق علاج کے بیشتر معالج ناتجربہ کار ہیں اور محض پیسہ بٹورتے ہیں۔ آپ نے علاج کرنا ہے تو کسی مستند ڈاکٹر سے رابطہ کیجئے۔ اب تو صرف غذا کے ذریعے کئی امراض کا علاج ہوتا ہے۔

یہ مرض کیسے دور ہوگا؟

دو تین ماہ بعد ایک دم میری آواز باتیں کرتے کرتے بھاری ہو جاتی ہے اور بولا نہیں جاتا‘ ڈاکٹر کو بھی دکھایا مگر آرام نہیں آیا‘ یہ مرض کیسے دُور ہوگا۔ (سویرا‘ اسلام آباد)
مشورہ: آپ چار چمچے کالی مرچ کے سفوف میں اتنی ہی پسی ہوئی مصری ملائیے۔ دونوں کو ملا کر رکھ لیں جب کبھی آواز بھاری ہو‘ آدھ چمچہ سفوف ایک چمچہ شہد میں اچھی طرح ملا کر رکھ لیجئے اور اسے چاٹیے۔ اس سے گلے کی خراش اور آواز ٹھیک ہوگی۔ پودینے کے پتے پانی میں پکا کر غرارے کیجئے۔

بدبو کیسے دور ہوگی؟

میرے پاس ایک کٹنگ بورڈ ہےجس پر سبزیاں رکھ کر کاٹتی ہوں۔ چند دنوں سے اس میں سے ناگوار بو آرہی ہے۔ میں نے اسے صابن سے دھویا مگر بو ختم نہیں ہوئی۔ (نوشابہ)
مشورہ:سبزی کاٹ کر آپ بورڈ دھولیا کریں‘ کئی خواتین ایسا نہیں کرتیں۔ بہرحال آپ کھانے والا سوڈا یا بیکنگ پاؤڈر تین چار چمچے کچھ پانی میں ملا کر کٹنگ بورڈ پر اچھی طرح مل دیں۔ تھوڑی دیر بعد اسفنج سے صاف کرلیں‘ بو ختم ہوجائے گی۔ آئندہ احتیاط کیجئے اور بورڈ صاف کرکے رکھئے۔ اسی طرح فریج میں اشیائے خوردونوش کی ناگوار بو پیدا ہوجاتی ہے فریج کھولتے ہی بو کا جھونکا آتا ہے۔ فریج صاف کیجئے اور پھر ایک چھوٹے پیالے میں کھانے کا سوڈا ڈال کر رکھ دیں نیز جو چیز رکھیں‘ ڈھانک کر رکھیے‘ بدبو نہیں آئے گی۔

ناشپاتی سے خون کی کمی دور

مجھے ناشپاتی بہت پسند ہے مگر یہ دیر ہضم ہوتی ہے‘ اس کے کیا فائدے ہیں؟ (بیگم سیف اللہ)
مشورہ: ناشپاتی کئی طرح کی ہوتی ہے مثلاً شکری ناشپاتی‘ کھٹی ناشپاتی‘ جنگلی ناشپاتی‘ پشاور کی ناشپاتی لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ ناشپاتی خود تو دیر ہضم ہے مگر دوسری اشیاء ہضم کرتی ہے۔پکی ہوئی ناشپاتی دھو کر چھلکوں سمیت کھائیے۔ یہ دل کو طاقت دیتی ہے‘ پیاس ختم کرتی ہے اور قبض توڑتی ہے۔ میرے پاس ایک بار ایک لڑکی آئی جو بہت کمزور تھی۔ میں نے اس کا خون ٹیسٹ کرایا تو حیران رہ گئی اس کا ہیموگلوبن چار سے پانچ کے درمیان تھا۔ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے کہ یہ لڑکی کھڑی کس طرح ہے؟ پھر میں نے اس کو بتایا کہ ناشپاتی خوب کھاؤ۔ واقعی ایک ماہ میں لڑکی کی شکل صورت بدل گئی۔ جسم پر گوشت نمایاں ہونے لگا اور ہیموگلوبن بھی ٹھیک ہوگیا۔ ناشپاتی کی چاٹ سب سے بہتر ہے۔ اس میں ایک دو پھل اور ملائے جائیں تو زیادہ فائدہ مند ہے۔ سفید زیرہ بھنا ہوا نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کھانے سے بھوک لگتی ہے۔

کمر میں ٹیس اٹھتی ہے

میری کمر میں درد رہتا ہے‘ دو سال پہلے میں گرگئی تھی‘ دوا سے ٹھیک ہوگئی مگر اب ایک دم کمر میں ٹیس اٹھتی ہے۔ ایسا علاج بتائیے جو میں آسانی سے آزماسکوں۔ (عائشہ‘ کراچی)
مشورہ: کمر کا درد مختلف وجوہ کی بناء پر ہوتا ہے۔ مثلاً خوراک میں کمی‘ ذہنی پریشانیاں‘ کام کا بوجھ‘ ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ ‘چوٹ‘ زیادہ اونچی ایڑی کا استعمال وغیرہ۔ آپ کی کمر میں دردشاید چوٹ کے باعث ہوتا ہے ۔ موسم کی تبدیلی اور برسات یا سردی میں عموماً چوٹ کا درد اُبھر آتا ہے۔ چوٹ لگنے کے بعد اگر دُودھ میں ہلدی ملا کر نیم گرم پی لی جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔ اب آپ املی اور موم پنساری کے ہاں سے منگائیے۔ رات کو تھوڑا سا موم کسی برتن میں گرم کرلیجئے۔ جتنا موم ہو اتنی مقدار میں املی ملائیے۔ دونوں گرم ہوجائیں تو اتار لیں۔ کمر میں جہاں درد ہے وہاں اس آمیزے کا لیپ کیجئے۔ یہ نیم گرم ہونا چاہیے۔ تھوڑی دیربعد ململ کا کوئی پرانا دوپٹا لمبائی کے رُخ پر لٹکا کر پٹی بنائیے اور کمرپر لپیٹ کر سوجائیے۔ تقریباً سات آٹھ دن یہ عمل کیجئے۔ پسی ہلدی چوتھائی چمچ لے کر دودھ کے ساتھ چند دن کھائیں۔ نہ کھاسکیں تو کیپسول میں ہلدی بھر کر رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ لیجئے۔ اس سے فائدہ ہوگا۔ آٹھ دس دن کھا کر چھوڑ دیں۔

بوڑھوں کی دانش مندی

ساری زندگی گھر کا کام کیا‘ اب بھی گھر میں چھوٹے موٹے کام کرتی ہوں‘ میرے شوہر بھی میرا ساتھ دیتے ہیں‘ بیٹا‘ بہو‘ پوتا‘ پوتی ہیں مگر انکے پاس ہمارے لیے کوئی وقت نہیں۔ کبھی مہمانوں کے ساتھ بیٹھنا پڑے تو بہو ایسی باتیں کرتی ہے کہ دل کڑھتا ہے۔ کیا بوڑھے لوگوں کا دماغ بھی بوڑھا ہوجاتا ہے۔ (ع، پشاور)
مشورہ: میں نے اپنی زندگی میں عام طور پر بوڑھے لوگوں کو ہمیشہ صحیح انداز میں سوچتے اور مشورہ دیتے دیکھا ہے۔ افسوس کہ اس دور میں بوڑھوں کو اہمیت نہیں دی جارہی حالانکہ عمر عقل اور دانش بڑھاتی ہے۔ عمر کی وجہ سے دماغ کا کوئی حصہ متاثر ہوجائے تو ان کی جگہ قریبی دماغی خلیے کام کرنے لگتے ہیں۔ یہ صلاحیت نوجوان دماغ میں نہیں ہوتی۔ اس مسئلے پر باہر تحقیق کی گئی اور پھر بوڑھوں کے تجربہ و علم سے فائدہ اٹھایا گیا۔ آپ پریشان مت ہوئیے‘ بہو کو بولنے دیجئے۔ گھر کے چھوٹے موٹے کاموں میں دلچسپی لیجئے۔ آپ کا گھر بڑا ہے تو باغبانی اپنائیے۔ دونوں میاں بیوی مل کر پودے لگائیے‘ سبزیاں اگائیے‘ آپ کا وقت اچھا گزر جائے گا۔ اچھی کتابیں پڑھیے ہوسکے تو تھوڑا سا وقت نکالیے اور ہفتہ میں ایک بار کسی ہسپتال یا کسی ادارے میں جاکر لوگوں سے ملیے‘ آپ کو سکون ملے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 022 reviews.