Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں چلنے کے قابل ہوگئی / موتی مسجد خوشبو سے بھرگئی

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطا کرے۔ محترم حکیم صاحب عبقری رسالہ سے تقریباً ہم چار پانچ ماہ پہلے ملے‘ ہم بہت پریشان تھے‘ میں نے رسالہ عبقری میں سے  یَاقَہَّارُ  کا عمل دیکھا میں نے وہ تین ماہ یعنی 90 دن مسلسل (صبح و شام گیارہ گیارہ سومرتبہ)پڑھا مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔ میری ٹانگیں سوج کر اکڑ گئیں تھی اور میں چلنے پھرنے کے قابل نہ تھی ہر قسم کا علاج کروایا لیکن فائدہ نہ ہوتا تھا پھر معلوم کروانے پرپتہ چلا کہ مجھ پر جادو کے اثرات ہے۔ جب میں نے  یَاقَہَّارُ  والا وظیفہ نوے دن کیا تو میری ٹانگیں جو پہلے سوجی ہوئیں تھیں اب ان کی سوجن بھی کم ہوگئی ہے اور اکڑن بھی ختم ہوگئی ہے اور میں چلنے کے قابل بھی ہوگئی ہوں۔(م۔پ،ملتان)

موتی مسجد خوشبو سے بھرگئی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آپ کا رسالہ پرھتے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں اس رسالے سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ میں اپنی پریشانیوں کے حل کیلئے تین مرتبہ موتی مسجد جاچکی ہوں جس کی وجہ سے میرے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں۔ تیسری دفعہ جب میں موتی مسجد نوافل پڑھنے گئی تو خوب رونا آیا… نفل پڑھتی جاؤں اور روتی جاؤں… تو اچانک اتنی زیادہ خوشبو آئی… بڑی ہی عجیب سی خوشبو تھی… میں نے اُن لوگوں سے کہا کہ میری سفارش اللہ کے آگے کردیں کہ میرے تمام مسائل حل ہوجائیں۔ اب مجھے قوی امید ہے کہ میرے مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے۔ (ف،ص۔لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 759 reviews.