Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ناامیدی‘ پریشانیوں سے چھٹکارا

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے رسالہ عبقری کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ یہ واقعی ناممکن پریشانیوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔ علامہ لاہوتی صاحب کی کتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ نے میری زندگی کے رخ کو بدلنے میں میری کافی مدد کی ہے۔ پہلے جو میں مایوسی‘ ناامیدی اور پریشانیوں میں ڈوبی ہوئی تھی اب ان وظائف کو کرنے کی جو کمزور سی کوشش کررہی ہوں وہ میرے اعصاب کو نہایت سکون بخش رہی ہے۔ وہ پریشانیاں جو مجھ پر ہوا کی طرح سوار تھیں وہ اب بہت ہلکی محسوس ہورہی ہیں۔ محترم حکیم صاحب! میرے گھر پر تقریباً 20سال سے پریشانیوں نے اپنا ڈیرہ جمایا ہوا تھا لیکن اب آہستہ آہستہ یہ پریشانیاں کم ہورہی ہیں۔ میرا بڑا بیٹا بہت زیادہ نافرمان تھا‘ انتہائی بگڑا ہوا تھا ایسی کوئی خامی نہیں تھی جو اس میں نہ ہو۔ میں نے یَاقَہَّارُ (صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ)اور سورۂ اخلاص والے نوافل کا جو طریقہ علامہ لاہوتی صاحب نے عبقری میں بتایا اس کو کرنا شروع کیا ان اعمال نے میرے بچے کی زندگی میں بڑا بدلاؤ شروع کردیا ہے۔ اب وہ کبھی کبھی نماز بھی پڑھ لیتا ہے اور میرے ساتھ بھی بہت ادب سے بات کرتا ہے۔ میرا دوسرا بیٹا جو ذرا لاپروا تھا وہ یَاقَہَّارُ کے ورد سے کافی سلجھ گیا ہے پڑھائی پر بھی توجہ دینا شروع ہوگیا ہے اور پانچ وقت کی نماز کی طرف بھی راغب ہوگیا ہے۔سورۂ اخلاص کا عمل درج ذیل ہے:۔
رات ایک بجے کے بعد 4 نفل اکٹھے ایک ہی سلام کے ساتھ پڑھنے کی نیت کرے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 101 بار سورۂ اخلاص مع تسمیہ پڑھے اس طرح ہر رکعت میں پڑھے بس دھیان اور توجہ اللہ کی طرف اور خاص حضوری ہو (ہاتھ میں تسبیح لے سکتے ہیں) سلام کے بعد سربرہنہ کرلیں اور دائیں بازو سے قمیض نکال کر بازو اور کندھا ننگا کرلیں جیسے حالت احرام میں ہوتا ہے پھر 500 بار سورۂ اخلاص پڑھیں اول و آخر درود شریف 11 بارپھر جتنی دیر سارے عمل میں لگتی ہے اتنی دیر خوب گڑگڑا کر بھکاری بن کر دعا کریں رو رو کر مانگیں کہ جسم کا رواں رواں کھڑا ہوجائے بہت لمبی اورعاجزانہ دعا کرکے پھر 100 بار سورۂ اخلاص پڑھیں اور پھر سورۂ اخلاص پڑھتے ہوئے لیٹ جائیں۔ یہ عمل کچھ عرصہ یا کچھ دن مستقل کریں۔اور قدرت کے کمالات اور حمایت اپنی طرف متوجہ ہوتے دیکھیں آپ حیران رہ جائیں گے۔(ر۔ن)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 757 reviews.