محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے رسالہ کی میں کیا تعریف کروں میرے پاس تو ایسے الفاظ ہی نہیں ہیں کہ میں اس رسالے کی تعریف میں لکھ سکوں۔ میں نے اپنی زندگی میں آج تک ایسا رسالہ نہیں دیکھا…میری بہت سی پریشانیاں صرف اس رسالے میں دئیے ہوئے وظائف سے حل ہوئیں اور خاص کر علامہ لاہوتی صاحب کے یَاقَہَّارُ والا وظیفہ پڑھنے سے میری بہت سی پریشانیاں دور ہوئیں اور میری بیٹی اپنے گھر کی ہوئی اور اپنے گھر الحمدللہ اب بہت خوش ہے۔ یہ کرم صرف یَاقَہَّارُ کے عمل کی وجہ سے ہی ہوا ہے ورنہ پہلے تو میں بہت پریشان تھی لیکن جب سے یَاقَہَّارُ کا عمل پڑھنا شروع کیا اللہ نے غیب سے ایسے سامان پیدا کیے کہ میں اب تک حیران ہوں کہ میری بیٹی کی شادی اتنی جلدی اور اتنی اچھی جگہ کیسے ہوگئی اس کے سسرال والے اس کی بہت عزت کرتے ہیں۔ اب تو میری بیٹی سسرال میں جاکر بھی یَاقَہَّارُ کا عمل باقاعدگی ے پڑھتی ہے۔ یَاقَہَّارُ کا وہ عمل جو میری بیٹی پڑھتی رہی درج ذیل ہے:
یَاقَہَّارُ ہر نماز کے بعد ایک سو اکیس دفعہ اول و آخر درود شریف تین مرتبہ لازمی پڑھنا ہے۔(ص،چ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں