Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مفید نسخہ جات اور بندشوں کیلئے عملیات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

مفید نسخہ جات اور بندشوں کیلئے عملیات
(محمد یونس قادری‘ ٹنڈوآدم‘ سندھ)
قبولیت دعا کا عمل
ہر جمعہ کے دن بعد نماز عصر باجماعت پڑھ کر اسی طرح قبلہ رو بیٹھا رہے اور لاتعداد پڑھتا رہے یَااَللہُ، یَارَحْمٰنُ، یَارَحِیْم اور پھر مغرب کی نماز باجماعت ادا کرکے دُعا کرکے اٹھ جائے۔ (یہ عمل راقم کو ان کے استاد جناب عبدالرب صاحب مرحوم نے بتایا تھا اور راقم کا آزمودہ ہے کام کے حل ہونے تک جاری رکھیں اور صرف ہفتہ میں ایک بار جمعہ ہی کو کرنا ہے)
منزل مقصود کو حاصل کرنے کیلئے
اَللہُ الصَّمَدْکو روزانہ ایک ہزار مرتبہ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر نبی کریم ﷺ کو ایصال ثواب کرکے دعا کرکے (جگہ‘ وقت‘ لباس‘ ایک ہو اور گناہوں کا پرہیز ہو‘ اکسیر عمل ہے کام یا اشارہ نہ ہونے تک عمل جاری رکھیں۔)
اڑوسہ بوٹی (بانسہ)اور کمزوری کا علاج
قوت باہ کی کمی ہو تو پریشان مت ہوں بس یہ عام سی جڑی بوٹی کا استعمال کچھ عرصہ کریں اور ہمیشہ کیلئے قوت باہ کی کمزوری سے نجات پائیں۔ یہ نسخہ آپ کو لاکھوں خرچ کرکے بھی نہیں ملے لیکن میں بخیل نہیں ہوں مجھے یہ نہایت ہی آسان نسخہ بہت ہی جدوجہد کے بعد ملا آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔ھوالشافی: قوت باہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے ایک تولہ اڑوسہ بوٹی(بانسہ)کوپانی میں بھگو دیں صبح مل چھان کر اس کا پانی پلائیں۔
بخار کیسا بھی ہو
مجھے یہ نسخہ میرے ایک دوست نے بتایا تھا ‘ میں یہ نسخہ اپنے  پاس آنے والے مریضوں کو دے رہا ہوں آج تک کوئی بھی مریض ایسا نہیں ملا جس نے یہ نسخہ استعمال کیا ہو اور اس کو شفاء نہ ملی ہو۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: ایک تولہ کٹکی ‘ ایک تولہ نرکچور‘ 3ماشہ نوشادر ٹھیکری سب کا سفوف بنالیں۔ ایک ماشہ خوراک پانی سے صبح و شام دیں‘ اکسیر ہے۔(تھوڑی دیر پنکھا بند کرکے لیٹیں)دو تین دن استعمال سے ہی اللہ تعالیٰ شفاء دے دیتے ہیں۔
پاؤں کی بوائی پھٹنا
اگر آپ کے بھی سردیوں میں پاؤں پھٹتے ہیں تو آپ بھی سینکڑوں لوگوں کی طرح یہ نسخہ استعمال کریں اور اس پریشان کن بیماری سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کریں۔
ھوالشافی: گول بیگن درمیانہ سائز کا لے کر گودا نکال لیں اور کھرل کرلیں پھر ہموزن ویزلین میںملا کر لگائیں۔

ایمان میں کمی اور دل کی سختی کا نبوی ؐعلاج

موجودہ دور میں جو ایمان سوز ماحول ہے اور اس کے جو اثرات ہمارے گھروں پر ہیںاور اللہ کی نافرمانی اور گناہوں کی جو آگ ہمارے معاشرے میں بھڑک رہی ہے اس سے ہمارا گھر گھراور فردفرد متاثر ہے۔ ایمان کی عظمت اور اللہ کی محبت ہمارے دلوں سے ختم ہوچکی ہے۔ایسے ماحول میں درج ذیل نبوی ؐ دعا دل کی سختی‘ گناہوں سے بچنے ‘ دل سے منافقت ختم کرنےاور قرب الٰہی پانے کیلئے نہایت مجرب ہے۔ دعا یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ اِلَیْنَا الْاِیْمَانَ وَزَیِّنْہُ فِیْ قُلُوْبِنَا وَکَرِّہْ اِلَیْنَا الْکُفْرَ وَالْفُسُوْقَ وَالْعِصْیَانَ وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِیْنَ۔ہرنماز کے بعد اول و آخر تین بار درود شریف کےساتھ تین بار یہ دعا پڑھیں۔ (فرقان سعید‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 430 reviews.