Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

6 كلموں کے عجیب و غریب فضائل و برکات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

كلموں کے عجیب و غریب فضائل و برکات
(محمدجنید‘ راولپنڈی)
سرکار مدینہ ﷺ کی شفاعت کا حق دار کون؟
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ آقائے دو جہاں حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تمام اذکار میں افضل لا الہ الا اللہ ہے اور تمام دعاؤں میں افضل الحمدللہ ہے۔ (مشکوٰۃ شریف)٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ میں نے آقا دوجہاں ﷺ سے پوچھا کہ قیامت کے دن آپ کی شفاعت سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا کون ہوگا۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جودل کے خلوص کے ساتھ لاالہ الا اللہ کہے گا وہ میری شفاعت سے زیادہ مستفید ہوگا۔ (بخاری) ٭حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم اپنے ایمان کی تجدید کرتے رہا کرو ہم نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ﷺ ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کیا کریں تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا لاالہ الا اللہ کثرت سے پڑھا کرو۔ (طبرانی شریف)
جنت کی کنجیاں آپ کے ہاتھ
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ لا الہ الااللہ کی شہادت (گواہی) جنت کی کنجیاں ہیں۔ (مشکوٰۃ شریف) ٭حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن میری امت میں سے ایک شخص کو منتخب فرما کر تمام لوگوں کے سامنے بلائیں گے پھر اس کے ننانوے اعمال نامے کھولے جائیں گے جو کہ گناہوں سے بھرے ہونگے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تیرے پاس کوئی عذر ہے؟ بندہ عرض کرے گا مولا میرے پاس کوئی عذر نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ ہمارے پاس تیری ایک نیکی ہے پھر ایک کاغذ کا پرزہ لیا جائے گا جس پر  کلمہ لکھا ہوا ہوگا۔ پھر ترازو کے ایک پلڑے میں گناہوںسے بھرے ہوئے ننانوے اعمال نامے رکھ دئیے جائیں گے اور دوسرے پلڑے میں کلمہ شہادت والا پرزہ رکھ دیا جائے گا پس یہ پرزہ اعمال ناموں پر بھاری ہوگا۔ (ترمذی شریف)
احد پہاڑ سے زیادہ ثواب
تیسرا کلمہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح‘ تحمید اور تہلیل پر مشتمل ہے۔ احادیث میں اس کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے۔
٭ آقائے دوجہاں ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم میں سے کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو احد پہاڑ کے برابر عمل کرلیا کرے؟ عرض کی کہ وہ کیسے یارسول اللہ ﷺ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ ہر شخص کرسکتا ہے کیونکہ سبحان اللہ پڑھنے کا ثواب احد سے زیادہ ہے۔ لاالہ الا اللہ کا ثواب احد سے زیادہ ہے۔ الحمدللہ کا ثواب احد سے زیادہ ہے۔ اللہ اکبر کا ثواب احد سے زیادہ ہے۔ (جمع الفوائد)
آسمانوں کے دروازے کھل گئے
حضور خاتم المرسلین ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے اخلاص کے ساتھ لاالہ الااللہ کہا وہ جنت میں داخل ہوگا کسی نے پوچھا کہ اخلاص کیا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا حرام کاموں سے رک جائے۔ (طبرانی)
٭ تاجدار کائنات ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب بھی کوئی شخص لاالہ الا اللہ کہتا ہے تو اس کے لیے آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں یہاں تک کہ یہ کلمہ عرش تک پہنچتا ہے بشرطیکہ وہ کبیرہ گناہوں سے بچا رہے۔ (ترمذی)
شیطان کی خطرناک چال سے بچیے
پانچواں کلمہ استغفار پر مشتمل ہے۔ استغفار کے معنی ہے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں گناہوں کی معافی مانگنا اور توبہ کرنا اس عمل کی احادیث میں بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔
٭شفیع المسلمین ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ لاالہ الا اللہ اور استغفار کثرت سے پڑھا کرو کیونکہ شیطان کہتا ہے کہ میں نے لوگوں کو گناہوں سے ہلاک کیالوگوں نے مجھے لاالہ الا اللہ اور استغفار سے ہلاک کردیا جب میں نے یہ معاملہ دیکھا تو انہیں خواہشات نفس میں ڈال دیا جبکہ وہ اپنے آپ کو غلط فہمی سے ہدایت پر ہی سمجھتے رہے۔ (جامع الصغیر)
ایمان اور تقویٰ کی سلامتی
چھٹے کلمے میں مسلمان کفر و شرک‘ جھوٹ‘ غیبت‘ بدعت‘ چغلی‘ بے حیائی‘ بہتان طرازی اوردیگر گناہوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہے ۔ کفر و شرک کی وجہ سے انسان اپنے خالق و مالک سے مکمل قطع تعلق کا شکار ہوجاتا ہے۔ جھوٹ انسان میں منافقت پیدا کرتا ہے‘ غیبت اور بہتان طرازی انسان کی نیکیوں کو مٹا دیتی ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو جلاڈالتی ہے بے حیائی کی وجہ سے انسان عفت و عصمت اور پاکدامنی کی دولت سے محروم ہوجاتا ہے چنانچہ اس کلمہ میں مومن کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ ہر حال میں ان گناہوں سے بچنے کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پناہ کی درخواست کرتا رہے تاکہ اس کا ایمان اور تقویٰ سلامت رہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 427 reviews.