Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری روحانی زندگی کے ایٹم بم

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

میری روحانی زندگی کے ایٹم بم
(ارشد زبیر‘ سرگودھا)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق شروع سے عملیات کے ساتھ رہا ہے میں نے اس سے بہت کچھ پایا اور بہت سے لوگوں کو اپنے تجربات بتائے جس سے ان کو بہت فائدہ ہوا میرے معمول میں کچھ عملیات ہیں جو میں خاص عبقری کے قارئین کیلئے پیش کررہا ہوں تاکہ مخلوق خدا کو فائدہ ہوا اور وہ گمراہ عاملوں کے چکروں میں نہ پڑیں۔
تسخیر کیلئے لاجواب عمل
سورۃ القارعہ تسخیر کیلئے بہت اچھی ہے‘ روزانہ صبح فجر کی نماز کے بعد صرف 13مرتبہ پڑھیں۔ یہ وظیفہ میں نے اپنے ایک دوست جو علم جفر کے عامل ہیں ان سے حاصل کیا تھا۔ اس کو میں نے بہت سارے لوگوں پر آزمایا ہے اور رزلٹ سوفیصد ہی ملا ہے۔
کوئی بھی مشکل ہو یہ پڑھیں
اگر کوئی بھی مشکل پیش آجائے‘ پریشانی ہو یا جان کا خطرہ ہو تو سورۂ حشر کی آخری آیات اور دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ پڑھتا ہوں۔ اس آیت اور دعا سے میں نے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا ہے۔ میرے جتنے بھی معاملات رکے ہوتے ہیں اس کیلئے خاص طور پر پڑھتا ہوں۔وہ فوری حل ہوجاتے ہیں۔
کرسچن چڑیل نے موبائل فون پر بات کی
گزشتہ دنوں مجھے ایک فون آیا کہ ہماری ایک مریضہ ہے اس پر چڑیل کا اثر ہے۔ ہم آپ کو مریضہ کے پاس لانا چاہتے ہیں‘ میں نے کہا کہ فون مریضہ کے کان سے لگاؤ۔ انہوں نے فون مریضہ کے کان سے لگایا میں نے دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور سورۂ حشر کی آخری آیات اور ساتھ سورۂ طارق پڑھی اور چڑیل موبائل فون پر حاضر ہوگئی۔ (اس سے پہلے وہ مختلف عاملوں کے پاس لے جاتے رہے لیکن کسی سے حاضر نہ ہوسکی)
چڑیل نے بتایا کہ ’’میں کرسچن ہوں‘‘ میں نے اسے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو بہت نرم دل ہیں اور ان کا فرمان ہے کہ اگر کوئی طمانچہ مارے تو دوسرا گال بھی آگے کردواور تو کیسی اللہ کی بندی ہے کہ ایک مسلمان کو تنگ کررہی ہے۔ اس نے کہا کہ گھر میں ایک امرود کا درخت تھا وہ انہوں نے کاٹ دیا ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ اب تو نے جانا ہے یا نہیں؟ اس نے کہا کہ انہیں کہیں کہ یہ گھر چھوڑ دیں۔ میں نے ان سے پوچھا تو بولے کہ ٹھیک ہے ہم کرایہ پر یہاں رہتے ہیں ہم گھر تبدیل کرلیتے ہیں۔ پھر میں نے سورۂ طارق شروع کی تو وہ بھاگ گئی۔ (طریقہ عمل)یہ عمل اس طرح ہے کہ سورۂ طارق گیارہ مرتبہ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنی ہے سخت سے سخت جن بھی ہوگا تو وہ حاضر ہوجائے گا۔
میاں بیوی میں محبت کیلئے
اگر میاں بیوی کے درمیان محبت کم ہورہی ہو یا ہروقت گھر میں لڑائی جھگڑے رہتے ہوں‘ ایک دوسرے کی شکل سے بھی نفرت ہوگئی ہو تو ایک تسبیح صبح و شام بسم اللہ الواسع جل جلالہٗ پڑھیں ان شاء اللہ مثالی محبت پیدا ہوجائے گی۔ اگر ساتھ یَاحَنَّانُ یَاحَلِیْمُ بھی صبح و شام ایک ایک تسبیح پڑھیں تویہ بھی حب کیلئے لاجواب چیز ہے۔
اگر کوئی ستارہاہو تو
اگر کوئی جان بوجھ کر آپ کو تنگ کررہا ہو تو ہر نماز کے بعد دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ درمیان میں اس بندے کا نام لے کر اور عشاء کی نماز کے بعد اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِ ھِمْ 101مرتبہ پڑھنی ہے اور ہاتھ کا مکا لہرانا ہے اور سورۂ قریش چالیس مرتبہ صبح کی نماز کے بعد اور دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سات مرتبہ ہرنماز کے بعد پڑھنی ہے۔ اس سے آپ کو ناجائز تنگ کرنے والا باز آجائے گا۔ آپس میں پھوٹ پڑجائے گی لیکن اگر عمل ناجائز کیا تو خود کو سخت نقصان ہوگا۔
خواب میں ملاقات کرنی ہو تو
طریقہ عمل یہ ہے:اگر خواب میں کسی سے ملاقات کرنی ہو یا اپنے کسی عزیز رشتہ دار سےتو چار رکعت نماز پڑھے اور ہررکعت میں سورۃ التکاثر چار مرتبہ پڑھے۔ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ مذکورہ سورت اول وآخر درودشریف پانچ مرتبہ پڑھ کر مطلوبہ بندے کو ہدیہ کردیںاور ساتھ دعا کرے کہ میری اس کے ساتھ خواب میں ملاقات ہو۔پھر دعا مانگیں اور سوجائیں ۔ انشاء اللہ اس کی آپ کے ساتھ خواب میں ضرور ملاقات ہوگی۔لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ مناسبت ہو یعنی بھائی‘ والد یا رشتہ دار ہو‘ دوست ہو۔
غصہ کیلئے لاجواب عمل
گھرمیں کوئی بھی بلاوجہ لڑتا ہو‘ چاہے وہ خاوند ہو‘ بچہ ہے یا بڑا ہے۔ غصہ کیلئے بہت سادہ اور لاجواب عمل ہے :۔کھانا جب بھی دیں اس پر اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم سات مرتبہ پڑھ کر پھونک مار کر دیں۔ انشاء اللہ ان کا غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا اوروہ لڑائی جھگڑے سے باز آجائیں گے۔
چوری‘ جادو‘ جنات سے حفاظت
اس کے علاوہ ایک اور عمل میرے معمول میں ہے جس کا بہت زبردست رزلٹ ہے۔ وہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ ‘ایک مرتبہ آیۃ الکرسی ‘ چاروں قل ایک مرتبہ پھر ایک مرتبہ درود شریف پڑھ کرحصار کریں۔ پہلے اپنا حصار کریں‘ پھر مکان کا‘ دکان کا‘غرض جو بھی متعلقہ جگہ ہو اس کی حفاظت ہوتی ہے۔ وہ جگہ چوری سے محفوظ رہتی ہے‘ جادو جنات سے محفوظ رہتی ہے۔ہماراایک مدرسہ ہے جمعرات کو مدرسہ میں چھٹی ہوتی ہے اور طالب علم گھروں کو چلے جاتے ہیں ہم نے مدرسہ کو کبھی تالہ نہیں لگایا میں ہر روز اس عمل کا حصارکرتا ہوں‘ ہر چیز محفوظ ہوتی ہے‘ چوری وغیرہ نہیں ہوتی اللہ پاک حفاظت فرماتے ہیں۔
ہر قسم کے درد کیلئے دم
میرے پاس ایک پٹھان آیا‘ گردے کے مرض کیلئے‘ میرے پاس موتی لے کر آیا کہ اس پر دم کردیں‘ میں نے اس کو کہا کہ دوائی لے جاؤ لیکن نہ مانا اس کے اصرار پر دم کردیا وہ پلاتا رہا اور پتھری نکل گئی۔ وہ دم یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْبَاسِطُ
ہر قسم کے درد کیلئے یہی دم کرتا ہوں‘ دل کا درد وغیرہ۔
عورتوں کے نکاح کی بندش
بندش کے لیے حکیم صاحب کی کتاب سورۂ بقرہ کا عمل لاجواب ہے اس عمل کی برکت سے رشتہ بھی ہوجاتا ہے‘ شادی بھی ہوجاتی ہے اور اولاد بھی ہوجاتی ہے۔ میں نے بہت سوں کو بتایا اللہ نے سب کی بندشیں ختم کردیں ہیں۔ اس کے علاوہ دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ یا بِسْمِ اللہِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہ اس لڑکی کو کہیں کہ کثرت سے پڑھے ان شاء اللہ بہت جلد بہت اچھی جگہ شادی ہوجاتی ہے۔
گناہ چھوڑنے کا آسان وظیفہ
آیت کریمہ 313مرتبہ اس نیت کے ساتھ صبح و شام پڑھیں کہ یااللہ میرے اندر کی جو خرابیاں ہیں‘ ان کو دور کردے۔ اس آیت کے بعد جو قرآن پاک میں آیت ہے اس کی تفسیر میں لکھا ہے کہ’’ ہم اس طرح نجات دیتے رہیں گے ایمان والوں کو یہ وعدہ قیامت تک کا ہے۔‘‘
اور یہ ان حالات کیلئے ہے کہ جن سے نکلنا انسانی عقل کے مطابق ناممکن ہو۔ جیسے حضرت یونس علیہ السلام کے حالات کہ مچھلی کے پیٹ میں سے نکلنا ناممکن بات ہے۔ آج ایسے حالات میں اگر کوئی ہو تو اس کیلئے بھی یہ خوشخبری موجود ہے۔ مگر شرط ہے کہ مومن اورایمان یقین والا ہو۔
جادو و بندش کیلئے آیت کریمہ کا خاص عمل
آپ کو یا آپ کے اردگرد کسی کو جادو‘ بیماری‘ بندش کا مارا ہو۔ اسے کہیں کہ دب کا ایک بڑاجھاڑو لے آئے۔ وہ جھاڑو  مریض کی گردن کے نیچے رکھیںا ور اسے لٹادیں۔ ایک بندہ ایک ایک تنکا نکالتا جائے اورہر تنکے پر آیت کریمہ پڑھ کر پھونک کر وہ تنکا آگ میں پھینکتا جائے۔
مریض جب اٹھے گا تو…آیت کریمہ اندر سے غم کو‘ دکھ کو‘ جادو کو‘ بندش کو ‘ تمام تکالیف کو کھینچ لیتی ہے۔کمال کا اثر رکھتی ہے۔حتیٰ کہ نفسیاتی طور پرکوئی سمجھتا ہو کہ جادو ہے اس کا بھی علاج ہے۔ اس پر میں ایک اپنا تجربہ بیان کرتا ہوں۔ میرا اس شعبے میں آنے پر میری والدہ صاحبہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ وہ اس زمانے میں یرقان کا ایک دم کرتی تھیں۔ اس سے میرے پاس بہت زیادہ مریض ٹھیک ہوئے ہیپاٹائٹس A کے۔ دب کا اوپر والا چھلکا تیل ڈال کر مونگرلیں‘(ان کو آگے سے مروڑ لیں) مریض کے اوپر رکھ کر دم کریں۔ تھوڑی دیر بعد اس کا رنگ تبدیل ہوجاتا تھا اور مریض ٹھیک ہوجاتا تھا۔ میں نے اس میں تھوڑی ترمیم کرلی۔ دم کرنا شروع کردیا۔ درود شریف تین بار‘ سورہ ٔ فاتحہ تین بار‘ آیۃ الکرسی تین بار‘ پھر درود شریف تین بار۔ جس مریض کو بھی دیا ہے‘ اللہ تعالیٰ نے شفاء دی ہے۔
سورۂ کوثر کے تجربات
میاں بیوی کی محبت بڑھانے کیلئے سورۂ کوثر لاجواب ہے‘ اس کو کھلا پڑھنے سے میاں بیوی کی آپس میں محبت لاجواب ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ سورۂ کوثر لاعلاج بیماریوں کا آخری علاج ہے۔ شیاطین جنات کیلئے عجیب و غریب چیز ہے۔ سورہ ٔ کوثر کی وجہ سے جو چیز بہتر ہے وہ مزید بہتر ہوجائے گی‘ جو شخص کثرت سے پڑھے گا اس کی گھریلو زندگی میں برکت آئے گی‘ دشمنوں کی زبان بند ہوگی‘ جنات سے چھٹکارا ملے گا‘ بندش ٹوٹے گی تو محبت میں خودبخود اضافہ ہوجائے گا۔ رزق کیلئے اس کا میرا اپنا تجربہ ہے۔ ایک کپڑے کی تھیلی بنالو سورۂ کوثر پڑھ کر سارے اپنے پیسے اس میں ڈال دو‘جب بھی پیسے نکالو یا رکھو سورۂ کوثر پڑھ لیا کرو۔ انشاء اللہ کبھی پیسے ختم نہیں ہونگے۔وظیفہ یہ ہے: سورۂ کوثر کو کپڑے کی تھیلی پر 129 مرتبہ صبح و شام پڑھنا ہے‘ ناغہ نہیں کرنا‘ خواتین مخصوص ایام کی تعدادبعد میں پوری کرلیں پھر دیکھیں اس کی برکات (یہ وظیفہ تفصیل سے عبقری میں بھی چھپ چکا ہے۔)
تبادلے کیلئے وظیفہ
ایک صاحب آئے میرے پاس تبادلے کے واسطے۔ میں نے کہا ظہر کی نماز کے بعد گیارہ دفعہ‘ اکیس دفعہ یا اکتالیس دفعہ سورۂ لہب (پارہ30)پڑھ لیا کرو جہاں چاہو گے تبادلہ ہوجائیگا۔اس نے صرف ایک ہفتہ پڑھاکہ اس کے تبادلے کے آڈر آگئے۔ آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔
ہیپاٹائٹس بی، سی کا خاص عمل
ہیپاٹائٹس بی اور سی کا ایک خاص عمل بتاتا ہوں۔ ایک اخبار کا کاغذ لیں یا کوئی ورق لیکراس کو لپیٹ لیں۔ موم بتی سے جوڑ بند کردیں۔ پوری بتی بن جائیگی۔ مریض کو لٹادیں۔ پرانا کپڑا یا تولیہ لے کر سر ڈھانپ لیں۔ کان والی جگہ کھلی رہنے دیں۔ یہ بتی اس کے اوپر رکھ دیں۔ 21مرتبہ 

بِسْمِ اللہِ مَجْرٖھَا وَمُرْسٰھَا (کشتی یا پانی والے جہاز کی دعا) پڑھیں

بتی کو اوپر سے آگ لگادیں۔ بتی جلتی ہوئی نیچے تک آجائے یہاں تک کہ مریض کو تپش محسوس ہونے لگے۔ اس وقت چھوڑ دیں۔ کان سے پیلے رنگ کی میل نکلنی شروع ہوجائے گی۔ اتنی نکلے گی کہ تولیہ بھر جائے گا۔ تین دن عمل کریں۔ اگر باقی ہو تو تین دن پھر کریں۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی کیلئے ہے۔ اے کا مریض بھی ٹھیک ہوجائے گا مگر اے کیلئے ہم وہ پہلے والا عمل(جو درج بالا ہے) کرتے ہیں اگر کسی کو شفاء نہ ہو اول تو سات دن کے عمل سے ٹھیک ہوجائے گا اگر کسی کو شفاء نہ ہو تو دوسرے ماہ پھر کریں۔ کچھ وقفہ بعد دوبارہ عمل کریں۔کاغذ کے اوپر پھونک نہیں مارنی بتائے ہوئے طریقہ پر پڑھ لیں۔
شرطیہ دو دن میں پتھری ختم
میرے پاس ایک شخص آیا جس کے مثانے میں پتھری پھنسی ہوئی تھی‘ ڈاکٹر نے کہا کہ آپریشن کے بغیر نہیں نکلے گی‘ میں نے کہا کہ چھ دن میرا علاج کروائیں آپ کی پتھری نکل جائے گی۔ اس نے درج ذیل نسخہ استعمال کیا یقین کریں صرف چھ دن بعد اس کی پتھری نکل گئی اور اللہ نے کرم فرمادیا۔
ھوالشافی:نسخہ:سوڈابائی کارب (میٹھا سوڈا) ایک چمچ‘ پوٹاشیم برومائیٹ چار رتی‘ پوٹاشیم آئیوڈائڈ ایک چاول یہ ایک پُڑی بنے گی۔(اس کی تعداد زیادہ کرکے زیادہ پڑیاں بھی بنا سکتے ہیں) پانی میں حل کرکے دیں۔ صرف شیشے کا گلاس ڈیڑھ پاؤ والا استعمال کریں۔ ایک وقت میں ایک پڑی‘ صبح‘ دوپہر‘ شام کھانا کھانے کے ایک گھنٹے بعد۔ زیادہ سے زیادہ چھ دن استعمال کروائیں۔ مثانے کی پتھری دو دن اور گردے کی پتھری چھ دن میں خارج ہوجاتی ہے۔یہ انوکھا نسخہ مجھے ایک حکیم صاحب جن ان کی عمر 87سال تھی کی چار سال مسلسل خدمت کرنے کے بعد ملا تھا۔ انہوں نے ساری زندگی یہی نسخہ چلایا تھا۔ اب ان کا بیٹا استعمال کرواتا ہے۔ پتھری کیلئے بہت مجرب ہے نو نو پتھریاں میں نے خود نکالی ہیں۔
زنانہ مردانہ امراض کیلئے نسخہ خاص
ھوالشافی :رال سفید‘ تال مکھانہ‘ گوند کتیرا 12,12گرام اور اس میں 36گرام شکر ملائیں۔ ایک خوراک نہار منہ صبح دودھ کی لسی کے ساتھ‘ پہلی خوراک سے ہی فائدہ ہوتا ہے۔ خون اور پیپ آتی ہو‘ اس میں چینی اورمصری بھی ڈال سکتے ہیں‘ مگر شکر فائدہ زیادہ ہے۔ میں یہ نسخہ تقریباً تیرہ سال سے بنا رہا ہوں ۔ جگر مثانے کی گرمی کیلئے تو لاجواب چیز ہے۔ خاص کر عورتوں کے مخصوص مرض لیکوریا کیلئے تو آخری چیز ہے۔ کثرت احتلام کیلئے‘ قطروں کیلئے‘ زکاوت حس کیلئے بہترین چیز ہے۔
جہاں کوئی نسخہ کام نہ کرتا ہو
ایک چیز میں نے جریان میں آزمائی ہے وہ نسخہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔ ھوالشافی: موچرس‘ کتھہ سفید‘ الائچی خورد سب دس گرام اورورق چاندی ایک دفتری۔ لیکوریا‘ جریان‘ امساک میں جہاں کوئی نسخہ کام نہ کرے میں نے اس سے بہت مریض ٹھیک کیے ہیں۔  جریان اس سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔شوگر کے لیے بھی لاجواب ہے۔
شوگر کا علاج:مجھے ایک بہت پرانے حکیم نے بتایا کہ میں لبوب کبیر اور تمرہندی کلاں سے شوگر کا علاج کرتا ہوں۔ مغلظات سے شوگر کا مریض ٹھیک ہوجاتا ہے۔ میں نے ایک بہت پرانی کتاب سے پڑھا تھا کہ جب جریان پرانا ہوجاتا ہے تو شوگر کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔ تو جو جریان کا علاج ہے وہی شوگر کا علاج ہے۔ شوگر کے مریض درج بالا جریان کا نسخہ استعمال کرسکتے ہیں۔
السر کیلئے نسخہ نوٹ کرلیں:معدے کے زخم السر کے لیے لاجواب چیز ہے۔ایک نقطہ کی بات ہے سوزاک پیشاب کی نالی کے زخم کا نام ہے۔ پہلے معدے سے گزرے گا تو آگے جائے گا۔ نسخہ السر: ھوالشافی: سونف‘ ملٹھی‘ ہلدی اس میں گوند کیکر ڈالیں۔ تینوں ہم وزن لیکر استعمال کریں۔
بندش حیض کیلئے
ہیراکسیس 60گرام‘ ریوند خطائی36گرام اور پرانا گُڑ 12گرام۔ چنےکے برابر گولیاںبنالیں۔ یہ صبح‘ دوپہر‘ شام کشمش 12گرام‘ بادیان12گرام اس کے قہوے کے ساتھ دیں گے۔ دودھ نہیں دے سکتے‘ ان دنوں میں اب مریض کوئی عین دنوںمیں پہنچا تو اس کیلئے زبردست ہے۔ بجائے اس کے کیپسول بھر کر دیتے ہیں۔تاریخ کے دنوں میں بھی یہ دوا دے سکتے ہیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ عورت کو فوری فائدہ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ بندش حیض کیلئے ایک اور بہت ہی زبردست نسخہ ہے:۔ ایک ماشہ بیربہوٹی‘ تین ماشے ہرمل ان کو سات دن دھوپ میں رکھیں اس کے بعد ایک چاول برابر اس کی خوراک ہے۔ بندش حیض فوری ختم ہوجائے گی۔
نمک سے ہائی بلڈپریشر کا علاج
یہ بات سچ ہے کہ نمک ہائی بلڈپریشر کرتاہے ۔ اگر اسی نمک کو اگر تین دن متواتر کھرل کیا جائے توہائی بلڈپریشر کا آخری علاج ہے۔ ایک بات یاد رکھیے گا اپنے مشاہدات کی بات عرض کررہا ہوں کہ دوا میں جو بھی تاثیر پیدا ہوتی ہے وہ حرکت سے‘ تحریک سے پیدا ہوتی ہے۔ نظام عالم حرکت سے ہے۔ کھرل سے جو تاثیر اور تقویت آتی ہے ۔اس سے نمک کی تاثیر تبدیل ہوجاتی ہے۔
نہایت آسان قوت کا نسخہ
ایک پاؤ دودھ لیں‘اس کو اُبال کر چالیس مرتبہ پھینٹیں پھر اس کو چُسکی چُسکی پئیں۔ ایک پاؤ دودھ میں زبردست قوت پیدا ہوجائے گی کہ صرف چالیس دن پلا کر دیکھیں قوت و طاقت اور انرجی حیرت انگیز طور پر بڑھ جائے گی۔ میں یہ نسخہ بہت لوگوں کو دیتا ہوں بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔حتیٰ کہ یہ سادہ سا نسخہ آپ کو سونے کے کشتے‘ مشک وغیرہ بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔
دنیا کا کوئی مرض ہو یہ آدھا چمچ علاج
یہ بہت ہی بہترین اور انمول تحفہ عبقری قارئین کیلئے دے رہا ہوں‘ یہ نسخہ مجھے دہلی کے ایک بہت بڑے حکیم نے بڑی منت اور بہت زیادہ مشقت کے بعد دیا تھا۔ یہ میں نے بہت سے لوگوںپر آزمایا ہے۔بالکل چھوٹا سا نسخہ ہے صرف تین اجزاء ہیں۔ سوڈا میٹھا‘ چینی اور ست پودینہ۔نسخہ: سوڈا میٹھا پانچ تولہ لیں‘ چینی بیس تولہ اور ست پودینہ ایک تولہ لے کر آپس میں مکس کرلیں۔
جگر کاکوئی مسئلہ ہو‘ معدہ‘ دل‘ ہیپاٹائٹس‘ گیس ‘ تبخیر‘ جگر سُکڑ چکا ہو‘ مثانے کے مسائل‘ مثانے کی گرمی‘ الٹیاں قے‘ بچوں کے دست‘ دل کی گھبراہٹ آپ بس آنکھیں بند کرکے دیتے چلے جائیں۔ مقدار خوراک آدھا چمچ بڑوں کیلئے۔ دن میں تین سے چار بار۔ صبح وشام بھی دے سکتے ہیں۔ بچوں کیلئے چٹکی‘ حسب ضرورت۔ حسب طبیعت دے سکتے ہیں۔ یہ نسخہ حکیم صاحب کی بڑی خدمت کے بعد ملا۔ جن کو کسی دوسرے شہر کا پانی راس نہ آتا ہو ان کو دیتا ہوں بہت تجربہ کیا ہے اس کا اور بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ موٹاپے کیلئے بھی لاجواب ہے۔  جن کو پیشاب بہت زیادہ آتا ہو ایک تولہ یہ دوا تین تولہ شہد ملا کر معجون بنا کردیں۔ حیرت انگیز فائدے حاصل کریں گے۔ صرف کچھ عرصہ اعتماد سے استعمال کریں آپ کی ہر بیماری کا علاج ہے۔ میں نے بہت سے مایوس مریضوں کو صرف یہ دوا استعمال کراوئی اور اللہ نے سب کو صحت کاملہ عطا کی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 426 reviews.