Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹائیفائیڈ اور مردانہ طاقت کیلئے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

ٹائیفائیڈ اور مردانہ طاقت کیلئے : تقریباً چار پانچ سال سے مجھے ٹائیفائیڈ ہوا تھا بطور علاج سردی کے موسم میں بڑا گوشت کھاتا ہوںاللہ پاک شفاء دیتے ہیں طریقہ درج ذیل ہے:۔ کلو گوشت لیں بڑا۔ چھوٹی چھوٹی بوٹی اس کی بنالیں اس میں ایک چھٹانک ادرک‘ اور ایک چھٹانک لہسن کوٹ کر اس کو دھونا نہیں کوئی بھی چیز نہیں ڈالنی یہ گھوٹ کر اس کو دھیمی دھیمی آنچ پرپکا لیں‘ شام کو کھانا ہے روٹی نہیں کھانی۔ اس کے بعد تین کپ دودھ پتی پی لیں۔ یہ عمل کم از کم تین دن کریں۔اگر بخار نہ بھی ہو تو یہ مردانہ طاقت کیلئے بھی بہت زبردست ہے۔ یہ میرے تجربے میں رہا۔
میں نےایک صاحب کو دیا جن کو گرمی میں ٹائیفائیڈ بخار ہوجاتا تھا۔ وہ اسلام آباد سے انجکشن بھی لگوا آتے لیکن جولائی میں یا اگست میں ان کو پھر بخار ہوجاتا ان کی آنکھیں پیلی اور کمزوری ہوجاتی تھی۔ دراصل آنتوں کی بیماری تھی جب سے یہ نسخہ ان کو دیا ہے اللہ نے کرم کیا۔پہلے میں نے یہ نسخہ اپنے اوپر آزمایا تھا مجھے 2002ء میں ہوا تھا تب سے لے کر آج تک دوبارہ مجھے عام بخار بھی نہیں ہوا۔ ہرسال اسی موسم میں یہ کھالیتا ہوں۔ عام آدمی ہفتہ دس دن کھالے تو بہت طاقتور چیز ہے۔
میں نے یہ نسخہ بیس کے قریب لوگوںکو دیا‘ اپنے دوست احباب اور خاندان والے ہیں۔ ویسے میں جس کو بھی ٹائیفائیڈ میں دیکھتا ہوں اس کو لازمی یہ نسخہ بتاتا ہوں اللہ اس کو شفاء دیتا ہے۔ مجھے یہ نایاب نسخہ ایسے ملا کہ جب 2002ء میں مجھے بخارہوا تو ایک آٹے کی چکی والا تھا اس کے ایک دوست کنڈیکٹر نے بتایا تھا اس کو بھی چلتے چلتے ملتان سے یہ نسخہ ملا تھا میرے لیے تو بہرحال بہت زبردست رہا۔ دس سال ہوگئے اس کے بعد مجھے بخار نہیں ہوا۔
اس کے بعد میرے پھوپھا جی کوہوا‘ بھانجیوں کو ہوا تقریباً بیس کے قریب بندے تھے جن کو میں نے یہ نسخہ دیا اور اللہ نے انہیں شفاء دی۔
سورۂ کوثر کا کمال:عبقری کا سورۃ الکوثر والا عمل میں نے دو ماہ سے کیا ہے جب ہم اپنے شہر سے یہاں آتے تھے تو 2300 کی سی این جی لگتی تھی لیکن اب میں خود حیران ہوتا ہوں کہ سفر وہی ہے اور سی این جی صرف 1600کی لگتی ہے۔پہلے ایک دو دفعہ تو مجھے لگا کہ مجھے غلطی لگی ہے لیکن اب مسلسل ہورہا ہے تو یہ اس عمل ہی کی برکت ہے۔عمل یہ ہے:۔ صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درود شریف درمیان میں 129مرتبہ سورۂ کوثر پڑھیں۔
اگر بخار نہ اتررہا ہو تو: اگر بخار نہ اتر رہا ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں۔نسخہ: ایک بینگن لیں اس کے آٹھ ٹکڑے کریں دو کپ پانی لیں اس میں اچھی طرح ابالیں اس کے بعد اس کو نچوڑ لیں اور بعد میں پی لیں انشاء اللہ بخار اتر جائیگا۔ ٹھنڈا کرکے پینا ہے‘ یہ لازمی ہے۔ تین دن پینا ہے۔ ہر دفعہ نیا بنانا ہے۔ گرم ہرگز نہیں پینا۔ میرے بہت زیادہ تجربات میں شامل ہے۔
بخار کیلئے آسان ترین نسخہ: جب میںا سکول میں پڑھتا تھا تو میرے ایک چچا زاد ہیں انہوں نے مجھے بتایا کہ اگر بخار ہو تو تندور کی روٹی کا ایک ٹکرا لے کر اس میں لہسن کی ایک پھلی چھیل کر رکھ کر نہار منہ کھالیں تو بخار اتر جائیگا۔
روغن بادام کا کمال: ایک چمچ رات کو دودھ کے ساتھ پینے سے انسان سارا دن جتنا مرضی کام کرلے بالکل چاق وچوبند رہے گا۔ میں اس کو استعمال کرنے کے بعد سارا دن ڈھیروں کام حیران کن طور پر کرلیتا ہوں اور تھکاوٹ بالکل نہیں ہوتی۔
 میری ہمشیرہ ہے جو ٹوٹکے بتاتی رہتی ہے اس نے یہ چیز دی ہے۔ بادام ویسے بھی ہم کھاتے ہیں۔ لیکن بادام روغن کے فوائد زیادہ ہیں۔ مجھے قبض بھی رہتی تھی جب میں نے یہ چیز کی تو میری قبض بھی ٹھیک ہوگئی۔
 میرے سالے کے بچے بہت خوبصورت ہیں۔ ان کی بیوی کو جب بھی حمل ہوتا ہے تو وہ بادام روغن کے چند قطرے دودھ  میں ڈال کر پیتی تھی آج تک ہسپتال نہیں گئی سارے بچے بخیرو عافیت گھرمیں ہی ہوئے ہیں اور ماشاء اللہ بچے بہت ہی خوبصورت پیدا ہوتے ہیں۔ صحت مند۔ صرف بادام روغن کا کمال ہے۔گرمیوں میں ٹھنڈے دودھ اور سردیوں میں نیم گرم دودھ میں پئیں۔
 انجیر کے کچھ فوائد:مثانے کی گرمی ہو‘ جگر کی گرمی ہو۔چار دانے رات کو بھگو کر رکھ لیں صبح نہار منہ کھالیں اور اوپر سے پانی پی لیں اور گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔بالوںکو بھی فائدہ دیتا ہے۔ بال جھڑنا بھی اس سے کم ہوجاتے ہیں۔ قبض کو ختم کرتا ہے۔ گردوں کا مسئلہ بھی حل کرتا ہے‘ مثانہ کا مسئلہ بھی حل کرتا ہے۔ بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے ہائی بلڈپریشر کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ خاص طور پر بالوں کو بہت فائدہ دیتا ہے۔ بالوں کی جڑیں مضبوط ہوجاتی ہیں۔ بالچھڑ ختم ہوجاتاہے۔ بواسیر کیلئے بھی مفید ہے۔ رات کو بھگونے سے اس کی گرمی ختم ہوجاتی ہے۔انجیر کے پتوں کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں سے دودھ نکلتا ہے جو بالچھڑ میں بہت فائدہ مند ہے۔ یہ میں نے خود بھی آزمایا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بواسیر میں بہت فائدہ مند ہے۔ ایک دفعہ میں پیشاب کرنے بیٹھا تھا تو میرے پاخانے میں خون آیا  میں بہت پریشان ہوا۔ جب میں اٹھ کر باہر آیا تو باہر ایک کاغذ پڑا تھا میں نے اس لیے اٹھا لیا کہ اس پر اللہ کا نام نہ لکھا ہو۔ تو جب میںنے اسے اٹھا کر پڑھا تو اس پر لکھا تھا کہ جس کوبواسیر ہو وہ انجیر کھانی نہ چھوڑے۔ میں نے اسی وقت انجیر لی اور دو سال تک کھاتا رہا۔ انجیر بلغمی مزاج والوں کیلئے بہت زبردست چیز ہے۔ میرا بھی بلغمی مزاج ہے کراچی میں میرے ایک دوست پروفیسر ہیں‘انہوں نے مجھے اکتالیس دن تک کھانے کا مشورہ دیا تھا۔اکتالیس دن کھانے سے اس سے الرجی بھی ختم ہوجاتی ہے جیسے کھانسی‘ نزلہ و زکام جیسے امراض بھی ختم ہوجاتے ہیں۔
گردوں کے امراض کا علاج:گردوںکی سوزش‘ یا مثانے میں سوزش ہوجائے اس کیلئے تین بڑی الائچی اس کو چھلکاسمیت اچھی طرح رگڑلیں۔ اس کی تین پڑیاں بنالیں ایک صبح‘ ایک دوپہر اور ایک رات۔ ساتھ دو کلو پانی لازمی پی لیں۔یہ دو تین دن کریں انشاء اللہ سوزش نہیں ہوگی ۔
نمک کو توے یا کڑاہی میں بھون کر جب اس کا رنگ تھوڑا سا تبدیل ہوجائے اگر نہیں تو بازار میں جو پٹھان سٹے‘ بھٹے‘ دانے یا مونگ پھلی وغیرہ بھونتے ہیں ان سے تھوڑا سا نمک لے لیں وہ بالکل تیار ہوتا ہے۔
جس کو ملیریا بخار ہو‘ بچے کیلئے چھوٹا چمچ اور بڑے کیلئے بڑا چمچ چائے والا ایک گلاس پانی میں مکس کرکے پانی کوآگ پر چڑھا دیں کہ وہ نمک اس میں ابل جائے جب تھوڑا سا ابل جائے تو اس کو چولہے سے نیچے اتار لیں پھر اسے ٹھنڈا کریں جب پینے کے قابل ہوجائے تو خالی پیٹ اسے پی لیں۔ انشاء اللہ صرف دن میں دو بار پینے سے بخار اتر جائے گا۔ تیسری دفعہ پینے کی ضرورت نہ ہوگی۔ دوسری دفعہ دوبارہ پانی ابال کر پینا ہے۔
طاقت کیلئے نسخہ:معجون ریگ ماہی‘ معجون لبوب کبیر‘ دوا المسک‘  معجون آروخرما چاروں کو مکس کرکے اس میں اڑھائی سوگرام شہد ڈال دیںاور اس کے علاوہ اس میں (میگا کیپسول20 گولی) ڈال دیں‘ اس سے رزلٹ بہت زبردست آتا ہے۔
مردانہ طاقت کیلئے:تالمکھانہ ایک تولہ‘تخم اوٹنگن ایک تولہ‘ بیج بند ایک تولہ‘ سروالی‘ موصلی سیاہ‘ موصلی سفید‘ گل پستہ‘ گل سپاری‘ موچرس‘ موصلی سنبھل‘ اندر جوشیریں‘ سمندر سوکھ یہ سب ایک تولہ۔
گوند سنبھل ایک تولہ‘ ستاور ایک تولہ‘ گوند کیکر‘ گوند کتیرا‘ بہمند سرخ‘ بہمن سفید‘ چھلکا اسپغول ایک تولہ‘ خرفا سیاہ‘ طباشیر ایک تولہ‘  تخم املی کلاں دوتولے‘ سنگھاڑے تین تولے‘ مغز بادام پانچ تولے‘ چاروں مغز آٹھ تولہ‘ کوزہ مصری دس تولہ۔
لیکوریا کیلئے صبح و شام پانی کے ساتھ۔ مثانہ کی گرمی کیلئے صبح شام‘ مردانہ طاقت کیلئے جسم واعصاب کی طاقت کیلئے سوتے وقت۔ پانچ سال سے ان سب امراض میں آزمایا ہوا ہے۔ کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔اسی طرح ہمارا چچا ہے 65سال ان کی عمر ہے جب ان کو دوائی دی کہنے لگے بھتیجے اچھا کام کیا ہے مجھے شرمندہ نہیں ہونے دیا۔
صلوٰۃ الخضر اور بندش: عملیات میں صلوٰۃ خضر میری بڑی آزمودہ ہیں۔حضرت خضرعلیہ السلام نے کسی کو یہ بتائی تھی۔دو رکعت نماز نفل پڑھیں پہلی رکعت میں سورۂ کافرون دس مرتبہ‘ دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص گیارہ دفعہ‘ سلام پھیر کے سجدے میںجاکر تیسرا کلمہ دس بار‘ درود شریف دس بار۔ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴿البقرہ۲۰۱﴾ دس دفعہ پھر دعا مانگیں۔ الحمدللہ جس کام کیلئے بھی پڑھیں وہ کام ہوجاتاہے۔
ناممکن کو ممکن بنائے:88 ءمیں کراچی سے آرہا تھا پہلے والد صاحب کراچی میں ہوتے تھے ریٹائرڈمنٹ ہوئی تو یہاں آگئے۔ یہاں آکے پھر بھٹہ لگایا کاروبار شروع کیا۔ لیکن اس میں مسلسل نقصان ہی نقصان ہورہا تھا۔ تقریباً بیس لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا۔ پھر ویزے وغیرہ کا کام کیا۔ اس میں بھی نقصان ہوا۔ پھر سات سال تک ملازمت کی۔ ساتھ پڑھائی اپنی مکمل کی۔ بہنوں کی شادیوں وغیرہ کے کچھ سلسلے تھے کیونکہ والد صاحب فوت ہوگئے تھے تو حضرت صاحب نے یہ وظیفہ بتایا تھا یہ وظیفہ میں نے بڑا آزمایا ہے قرضوں وغیرہ کی ادائیگی‘ مشکلات کے حل کیلئے‘ کاموں کی آسانی کیلئے بہت ہی زبردست چیز ہے۔۔
وظیفہ یہ ہے کہ عشاء کے بعد سب گھر والے بڑے اکٹھے ہوجائیں اور سو دفعہ درود شریف اور پھر پانچ سو دفعہ  لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھنا ہے اور پھر سودفعہ درود شریف اور پھر دعا مانگنی ہے۔ یہ ناممکن کو ممکن کرنے والی بات ہے۔ بہت ہی زبردست ہے۔
چار نفل پڑھیں آرام ہی آرام پائیں:اور چار نفلوںکو بھی میں نے بہت زیادہ آزمایا ہے۔ اسم اعظم جن کو کہتے ہیں امام جعفر رحمۃ اللہ علیہ سے جو منقول ہیں۔ چار رکعات نماز نفل‘ سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحٰنَکَ  اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ (الانبیائ87)  وَ نَجَّیْنٰہُ مِنَ الْغَمِّ وَکَذٰلِکَ نُـْۨـجِی الْمُؤْمِنِیْنَ (الانبیائ 88)۔دوسری میں رَبِّ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ (الانبیائ83)رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (قمر10) تیسری میں وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللہِ  اِنَّ اللہَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ(المؤمن44)
حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ(آل عمران 173) سودفعہ پڑھ کر سلام پھیر لینا ہے۔پھر سجدے میں جاکر رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (قمر10) سودفعہ پڑھنا ہے پھر دعا مانگنی ہے۔بہت آزمودہ ہے۔
 یہ دعا کینسر کا علاج ہے: رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (قمر10)  یہ دعا کینسر کا علاج ہے۔ فیصل آباد میںایک خاتون کو زبان کا کینسر ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا زبان کاٹنی پڑے گی‘ تاریخ بھی دے دی۔ روتی تھی بیچاری۔ ’’یااللہ! میں تو بول ہی نہیں سکوں گی‘‘ اس نے دن رات پاگلوں کی طرح یہ دعا پڑھنا شروع کی۔ وظیفہ کب اثر کرتا ہے؟ جب بندہ پاگلوں کی طرح پڑھتا ہے نا پھر بات بنتی ہے۔ دن رات اس نے یہ پڑھنا شروع کیا‘ پڑھتی رہی…پڑھتی رہی…پڑھتی رہی…پڑھتی رہی پڑھتی رہی… پھر ایسا ہوا کہ اللہ پاک جل شانہٗ نے کرم کیا۔ سرجری جس دن ہونی تھی اس دن گئی۔ ڈاکٹروں نے دیکھا تو انہوں نے کہا نہیں اس میں تو کچھ امپروومنٹ ہے وہ خاتون مستقل پڑھتی رہی اس طرح اس کی زبان بچ گئی۔ یہ دکھوںکی بیماریوں کی دعا ہے۔کینسر تو بڑی بیماری ہے نا۔ آپ سوچیں! جو دعا کینسر کو ختم کرسکتی ہے عام بیماری کو نہیں ختم کرسکتی؟ یہ دعا بہت لاجواب ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 409 reviews.