Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیں بندشوں اور مشکلات سے چھٹکارا پائیں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

آئیں بندشوں اور مشکلات سے چھٹکارا پائیں
( سبحان اللہ خان و دیگر‘صوابی)
جادو جنات یا آسیب کا پتہ چلانا: اگر کسی انسان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہوپارہی تو اس کی کم از کم 24گھنٹے مستعمل قمیص یا بنیان کو بچھا کر ناپ لیں۔ پھر باوضو اول و آخر درود شریف تین تین بار اور مندرجہ ذیل آیت گیارہ بار پڑھ کر دم کرکے دوبارہ ناپ لیں۔ اگر قمیص بڑھ جائے تو سحر ۔ اگر قمیص کم ہوجائے تو آسیب اور اگر برابر رہے تو جسمانی مرض ہے۔ وہ آیات یہ ہیں:۔  سُبْحٰنَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ ﴿۱۸۰﴾ۚ وَسَلٰمٌ عَلَی الْمُرْسَلِیْنَ ﴿۱۸۱﴾ۚوَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿۱۸۲﴾(سورۂ  الصفت)
معدے کی کمزوری کیلئے مجرب عمل:معدے کے لاعلاج مریض کیلئے دن میں تین بار ایک گلاس پانی پر دم کرکے صبح‘ دوپہر‘ شام سات دن تک پلائیں۔ انشاءاللہ شفاء ہوگی۔ اول و آخر درود شریف 3،3بار سورۃ القدر گیارہ بار۔
ہر شرعی حاجت پوری ہونے کیلئے میرا مجرب ترین عمل: نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ اول و آخر درود شریف 3،3بار‘ سورۂ فاتحہ ایک بار‘ سورۂ اخلاص تین بار پڑھ کردعا مانگیں۔ بس دعا مانگنے کی دیر ہوتی ہے الحمدللہ حاجت پوری ہوجاتی ہے۔
ہر بیماری کا علاج:24گھنٹے میں کسی بھی وقت سورۂ الفاتحہ 21 بار پڑھا کریں۔ عمل قابو میں رہے گا‘ پھر کسی بھی بیماری کیلئے سات مرتبہ پڑھ کر دم کیا کریں اور پانی پر بھی دم کرکے پلایا کریں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
پھوڑے پھنسی کیلئے:وضو کرنے کے فوراً بعد اعضاء کو خشک کرنے سے پہلے دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت پر تھوڑا سالعاب دہن لگا کر اس پر بسم اللہ شریف پڑھ کر بِسْمِ اللہِ  اَللہُ اَکْبَرْ تین بارپڑھ کر  اَمْ اَبْرَمُوْا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَ ﴿الزخرف  79﴾۔پڑھ کر لعاب دہن پر دم کرکے پھوڑےپر لگادیں مجرب المجرب ہے۔ اگر تیل پر دم کرنا ہو تو اس لعاب  پر دم کرنے کے بعد اس لعاب والی انگلی کو تیل میں ڈال کر پلائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 408 reviews.