حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضور نبی کریم ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جس شخص نے پانچ اعمال ایک دن میں کیے اللہ تعالیٰ اسے جنت والوں میں لکھ دیتے ہیں۔ بیمار کی عیادت کی‘ جنازہ میں شرکت کی‘ روزہ رکھا‘ جمعہ کی نماز کیلئے گیا اور غلام آزاد کیا۔ (ابن حیان)
٭حضرت محمد بن عمر بن حزم رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو مومن اپنے کسی مومن بھائی کی مصیبت میں اسے صبرو سکون کی تلقین کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے عزت کے لباس پہنائیں گے۔٭حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی مصیبت زدہ کو تسلی دیتا ہے تو اسے اس مصیبت زدہ جیسا ثواب ملتا ہے۔ (ترمذی)٭حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں: مسلمان کی دعا اپنے مسلمان بھائی کے لیے پیٹھ پیچھے قبول ہوتی ہے۔ دعا کرنے والے کے سر کی جانب ایک فرشتہ مقرر ہے جب بھی یہ دعا کرنے والا اپنے بھائی کیلئے بھلائی کی دعا کرتا ہے تو وہ اس پر وہ فرشتہ آمین کہتا ہے اور (دعا کرنے والے سے) کہتا ہے اللہ تعالیٰ تمہیں بھی اس جیسی بھلائی دے جو تم نے اپنے بھائی کیلئے مانگی ہے۔(مسلم)٭حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ سردی کے موسم میں باہرتشریف لائے‘ پتے درختوںسےگررہے تھے۔ آپ ﷺ نے ایک درخت کی دو ٹہنیاں ہاتھ میں لیں‘ ان کے پتے اور بھی گرنے لگے۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ابوذر! میں نے عرض کیا: لبیک یارسول اللہ ﷺ! آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: مسلمان بندہ جب اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے نماز پڑھتا ہے تو اس سے اس کے گناہ ایسے ہی گرتے ہیں جسے یہ پتے اس درخت سے گررہے ہیں۔ (مستند احمد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں