محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ رات کو جب سویا تو سوتے وقت ارادہ کیا کہ آج سے انشاء اللہ معمول سے ایک گھنٹہ قبل اٹھ کر اللہ سے راز و نیاز کی باتیں کرونگا اور اس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگوں گا اور اللہ سے کہوں گا یااللہ مجھے آپ سے اور آپ کے رسول ﷺ سے اپنی جان مال اور اولاد‘ ماں‘ باپ سے بھی زیادہ محبت ہے۔ الحمدللہ بندہ معمول سے ایک گھنٹہ قبل اٹھ گیا‘ تہجد پڑھی‘ صلوٰۃ التوبہ پڑھی اور اس کے بعد بہت زیادہ دیر دعا میں اللہ کو پکارتا رہا‘ اللہ میری ہر پکار کا جواب دیتا رہا‘ میں مانگتا رہا وہ دیتا رہا‘ میں بخشش طلب کرتا رہا‘ وہ بخشتا گیا‘ میں گناہوں سے معافی مانگتا رہا وہ معاف کرتا رہا‘ جو بھی میں مانگتا گیا وہ لبیک کہتا گیا‘ پھردعا میں ایک ایسی کیفیت پیدا ہوگئی یااللہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں مجھے سب سے زیادہ تیرے ساتھ اور تیرے رسول ﷺ کے ساتھ محبت ہے حتیٰ کہ میں نے بھی سورۂ یٰسین پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھائی کہ یااللہ مجھے آپ سے اور آپ کے رسول ﷺ سے محبت ہے اب میں مانگتا جارہا ہوں وہ دیتا جارہا ہے‘ پھر ایک ایسی کیفیت بنی میں بارگاہ الٰہی میں التجا کی درخواست کی یااللہ دنیا کے جھوٹے عاشقوں کا قانون ہے کہ وہ اپنے محبوب کو یا عاشق کو بلاتے ہیں اگر وہ ناراض ہوتو منتیں کرتے ہیں واسطے دلواتے ہیں تو وہ عاشق و محبوب اپنے معشوق و محب کی آواز پر لبیک کہتا ہے‘ ساری غلطیاں بھلا کر نئے سرے سے محبت کا آغاز کرتے ہیں تو یااللہ میں بھی اب تک تجھ سے دور رہا اب تجھے بلانے آیا ہوں‘ آجا بس… آجا بس… آجا… رات کے اندھیرے میں تیرے سوا کوئی نہیں دیکھ رہا‘ بس اب آجا… اب تو خلوت ہوگئی‘ یااللہ آجا…میں تجھے راضی کرنے آیا ہوں‘ تو راضی ہوجا‘ تو دل سے ایک دم آواز آتی ہے بس اب اللہ راضی ہوگیا خدا کی قسم سے کہتا ہوں اس آواز کو میں نے دل کے کانوں سے سنا کہ اے میرے بندے میں تجھ سے راضی ہوگیا ہوں‘ تو پھر محبوب محب جب محبت کرتے ہیں تو پھر محبت میں بے تکلفی بھی ہوا کرتی ہے تو میں نے فوراً دعا میں اپنے محبوب اللہ سے درخواست کی یااللہ! اگر میری یہ ادا تجھے پسند آئی ہے تو پھر مجھے اپنے محبوب رسول ﷺ کی زیارت نصیب فرمادے تو اسی رات معمولات سے فارغ ہوکر جب میں سوگیا تو جوں ہی آنکھ لگی تو کیا دیکھتا ہوں حضور نبی کریم ﷺ میرے گھر تشریف لائے ہیں ایک آدمی نے میرے کمرے کا دروازہ کھولا اور پاؤں پکڑ کر جگایا اٹھو حضور ﷺ تشریف فرما ہیں تو بندہ اٹھ کر بیٹھ گیا ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں