Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خارش داد اور چنبل کیلئے خاندانی نسخہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے تجربات میں کچھ نسخہ جات ہیں جو میں نے خود بھی آزمائے ہیں اور لوگوں کو بھی دئیے جس سے ان کو بھی بہت فائدہ ہوا ہے۔
چھری یا چاقو سے کٹ لگ جائے تو
اگر چھری یا چاقو سے پھر کسی اور آلہ سے ہاتھ پاؤں کی انگلیاں کٹ جائیں یا پھر جسم کا کوئی حصہ کٹ جائے خون جاری ہوجائے اور وہ بند نہ ہورہا ہو تو اس کیلئے ایک بوٹی ہے جس کو ہماری ہندکو زبان میں ھولہ کہتے ہیں اور غالباً اردو زبان میں اس کو جنگلی پالک کہتے ہیں عام پالک جو سالن پکا کر کھائی جاتی ہے اس سے اس ھولہ کے پتے تھوڑے لمبے بھی ہوتے اور تھوڑے زیادہ چوڑے بھی ہوتے ہیں یہ بوٹی عام طور پر ہمارے علاقے ایبٹ آباد اور حویلیاں کے گردونواح میں زیادہ پائی جاتی ہے اس کے پتے عموماً اپریل مئی سے لے کر ستمبر اکتوبر تک ہرے ہوتے ہیں اس کے بعد سردی سے خشک ہوکر ختم ہوجاتے ہیں اس کی جڑ تقریباً ایک بالشت ہوتی ہے سب سے چھوٹی انگلی کی طرح موٹی ہوتی ہے اس کے پتے اور جڑ لیمن سے تھوڑے کم کھٹے ہوتے ہیں۔ یہ بوٹی عموماً گوبر کے ڈھیروں کے قریب بھی پائی جاتی ہے اور عام طور پر کھیتوں کی سائیڈ پر بھی پائی جاتی ہے اور ٹھنڈی جگہ پر بھی پائی جاتی ہے جب بھی ہاتھ پاؤں کے اوپر کسی تیز آلہ سے کٹ لگ جائے اگر یہ بوٹی زمین پر موجود ہو تو فوراً لنگری میں ڈال کر یا پھر ویسے کسی پتھر پر رکھ کر اوپر سے پتھر کے ساتھ کوٹ کر بالکل لئی سی بن جائے اس کے فوراً بعد زخم پر رکھ کر کسی عام کپڑے کی پٹی بنا کر اوپر باندھ دیں آدھا گھنٹہ کے بعد پٹی کھول بھی دیں تو آپ کو زخم کا کٹ تو نظر آئے گا لیکن انشاء اللہ خون نکلنا بند ہوجاے گا اور زخم کا کٹ بھی چند دنوں کے بعد ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ میرا تجربہ شدہ نسخہ ہے۔ آج سے تقریباً دو ڈھائی ماہ پہلے مجھے اپنے دائیں ہاتھ سے چاقو کے ساتھ ناریل کاٹتے ہوئے بائیں ہاتھ میں سب سے چھوٹی انگلی کو کٹ لگ گیا تھا کوئی اور دوائی بھی میرے پاس نہیں تھی جس سے فائدہ حاصل کرتا‘ انگلی پر پانی ڈالتا رہا لیکن خون بند نہیں ہورہا تھا‘ فوراً اس بوٹی کے پتوں کو تلاش کیا‘ عام پتھر پر رکھ کر اوپر سے عام پتھر سے کوٹ کر لئی سی بنا کر زخم پر رکھ کر اوپر سے عام کپڑے کی پٹی باندھ دیں آدھ گھنٹہ بعد میں نے انگلی سے پٹی اتار دی تو زخم کا کٹ نظر آرہا تھا اللہ کے فضل سے خون بالکل بند تھا۔
 جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی
 کمزوری کیلئے مجرب نسخہ
 یہ نسخہ میں نے ایک پنسار والے سے لیا ہے۔ ھوالشافی: ستاور ایک تولہ‘ اسگندھ ایک تولہ‘ بداری کند ایک تولہ‘ سنڈھ ایک تولہ‘ سنبل موصلی ایک تولہ سب اشیاء برابر وزن کوٹ پیس کر چھان کر صبح و شام پانی یا نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ ساتھ معجون سورنجاں آدھا چمچ کھانے کے بعد آدھ گھنٹہ پانی کے ہمراہ لیں۔
سرعت انزال جریان‘ احتلام کیلئے مجرب نسخہ
ھوالشافی: ثعلب مصری‘ ثعلب پنجہ‘ گوند ڈھاک‘ کتیرہ‘ الائچی خورد‘ بہمن سفید‘ بہمن سرخ سب اشیاء کو برابر وزن کوٹ پیس کر چھان کر صبح وشام نیم گرم دودھ کے ہمراہ کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد لیں۔
مردانہ طاقت کیلئے نایاب نسخہ
مشک ایک ماشہ‘ زعفران خالص پانچ دانہ‘ قرنفل ایک تولہ‘ جوزگل ایک تولہ‘ خولنجان ایک تولہ‘ جوزبوا ایک تولہ‘ عقرقرحا ایک تولہ‘ افیون دو ماشہ۔ترکیب: زعفران اور مشک کو چینی والے کھرل میں کھرل کرلیں اور باقی چیزوں کو عام کھرل میں کرلیں پھر اس کے بعد چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں رات کو دودھ کیساتھ ایک گولی استعمال کریں۔
مسجد میں ملا کامیاب نسخہ
یہ نسخہ مجھے ایک بزرگ نے مسجد میں دیا۔ ھوالشافی: تخم اوٹنگڑ سوگرام‘ تال مکھانہ سوگرام‘ سمندر سوکھ دو سو گرام‘ ان تینوں چیزوں کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں صبح و شام دس گرام کھانے سے قبل لیں پانی سے صبح کے وقت دس گرام رات کو سونے سے پہلے پانی کے ساتھ لیں۔
جریان و احتلام کیلئے میرا آزمایا ہوا نسخہ ہے جو حکیم عبداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی کے دواخانہ کا ہے۔ ھوالشافی: خشک دھنیا‘ مصری ہم وزن لے کر کوٹ پیس کر سفوف بنالیں صبح خالی پیٹ ایک چمچ ٹھنڈے پانی کے ساتھ لے لیں۔
مردانہ کمزوری شاندار علاج
 پانچ تولہ لونگ لے لیں پھر توے پر ڈال کر اوپر کوئی بڑے کھلے منہ والی سلور کی پلیٹ رکھ کر بھون لیں زیادہ جلنے بھی نہ پائیں پھر ان کو آٹا کی طرح پیس کر کیپسول بھرلیں رات کو ایک سے دو کیپسول سونے سے قبل پانی سے لیں۔
ہاضم معدہ اور بدہضمی
کھٹے ڈکار اور جلن کیلئے نسخہ
اجوائن سادہ آدھا کلو‘ لیموں تین کلو‘ کالی مرچ پچاس گرام‘ بھوری مرچ پچیس گرام‘ کالا نمک آدھ پاؤ۔ترکیب: لیموں کا رس نکال کر سادہ اجوائن میں ڈال کر سایہ میں خشک کرلیں پھر اس کے بعد باقی چیزیں بھی ڈال کر سفوف بنالیں۔ ایک چمچ پانی کے ساتھ کھانے کے بعد تین ٹائم لے لیں۔
خارش داد اور چنبل کیلئے خاندانی نسخہ
یہ ان کے خاندان کا نسخہ ہے جنہوں نے اس کو ہوا بھی نہیں لگنے دی میں نے اس نسخے کو حاصل کرکے چھوڑا کیونکہ میں اپنے شیخ حکیم طارق محمودصاحب کا ادنیٰ شاگرد تھا نسخہ یہ ہے:۔ سفید ویزلین آدھا کلو‘ سلفاڈایا ڈین گولیاں پچاس عدد‘ چالیس لاکھ کے انجکشن دو عدد‘ کورو فینی کال کیپسول پچاس عدد‘ سپٹران ڈی ایس گولیاں پچیس عدد ان سب چیزوں کو کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ پھر سفید ویزلین کو ہلکی آنچ پر گرم کرلیں پھر سفوف ڈال کر چھڑی نما لکڑی سے آہستہ آہستہ مکس کرتے جائیں پھر نیچے اتارلیں ٹھنڈی ہونے پر چھوٹی چھوٹی ڈبیہ میں بھرلیں۔ خارش‘ دادچنبل اور زخم کیلئے مجرب نسخہ ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 255 reviews.