Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جادو اور جنات سے نجات کیسے ملی؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

بندہ کا آبائی گاؤں شیخوپورہ میں ہے‘ آج کل ملازمت کے سلسلہ میں سکھر شہر میں مقیم ہوں۔بچپن میں ہی(1971ء) ایک ہی سال میں والدین یکے بعد دیگرے وفات پاگئے‘ ہم 4 بہن بھائی تھے‘ پڑوس میں تایا کا گھر تھا جس سے والدین کی زندگی میں بھی تعلقات کشیدہ تھے‘ والد صاحب نے اپنی آخری بیماری میں بتایا تھا کہ میرے بچوں کا تایا میرے مرنے کے بعد ان کو بڑا تنگ کرے گا اور مکان چھیننے کی کوشش کرے گا۔ والدہ نے بھی ہمیں وصیت کی کہ تایا اور تائی سے بچ کر رہنا‘ لیکن ہم بچ نہ سکے۔ جوان ہونے پر تایا کے بیٹے اور بیٹی سے میری اور میری بہن کی ادلے بدلے کی شادی ہوئی چند ماہ بعد ہی عدالت میں فیملی مقدمات شروع ہوگئے۔ تایا نے ہمارے مکان کا دعویٰ کردیا‘ طلاقیں ہوئیں‘ مکان اور جائیداد کے تین چار مقدمات بن گئے۔ تایا نے اپنی دوسری بیٹی کی شادی غیروں میں کی‘ تایا کے اس داماد کے پاس جنات تھے‘ میری دوسری شادی 1981ء میں ہوئی۔ شادی کے دن بڑا لمبا جھگڑا ہوا۔ میں نے اپنی بہن کا بھی دوبارہ نکاح کیا لیکن بھائی کی شادی نہ ہوسکی۔ 1990ء میں جب میں اکیلا مقدمات سے تھک چکا تھا۔ لوگوں کی وساطت سے تایا کو کہا کہ مکان بھی لے لیں‘ میری جان چھوڑ دیں‘ تایا کے داماد نے رات کو سب کو اکٹھا کیا اور جنات بھی بلائے‘ ان کے آگے ہمارا مسئلہ پیش کیا انہوں نے راضی نامے کی منظوری دی‘ تایا مکان دینا نہیں چاہتا تھا میں نے معمولی قیمت کے عوض مکان ان کو دے کر گاؤں کو خیرباد کہہ دیا۔
تائی مجھ سے بہت حسد کرتی تھی‘ ان لوگوں نے جادو جنات سے ہمارے گھر پریشانیاں بنائیں‘ ہم میاں بیوی میں کئی بار ناراضگی اور جدائی ڈلوائی‘ کئی بار پیسے غائب ہوئے‘ تین بار موٹرسائیکل چوری ہوئی‘ بیٹے پر چوری کا جھوٹا مقدمہ بنا‘ پچھلے سال ایک لڑکی کا اغواکا مقدمہ بن گیا‘ اصلی ملزم کا دوست قرار دے کر میرے بیٹے کو ملوث کیا گیا حالانکہ لڑکی نے کسی تیسری جگہ نکاح کیا ہوا تھا اس مقدمے پر میرا ایک لاکھ روپیہ ضائع ہوا اور اذیت الگ کاٹی۔
اکتوبر 2010ء میں ایک ایسا ناقابل برداشت اور ناقابل ذکر واقعہ ہوا کہ اس نے کمرتوڑ دی‘ سارے گھر کا نظام درہم برہم ہوگیا‘ پھر میری بیوی کا آپریشن ہوا تو ڈاکٹرز نے رسولی کے ٹیسٹ کے بعد کینسر بتایا۔ مارچ 2011ء میں میری زندگی کی پریشانی کی انتہا تھی‘ ان دنوں تایا کے بیٹے کا دفتر میں فون آیا‘ میں پریشانی کی وجہ سے دفتر نہ جاسکا۔ دوسرے دن لوگوں نے بتایا کہ گاؤں سے فون تھا‘ پوچھ رہا تھا کہتم خیرت سے تو ہو نا!تمہاراکا فون نہیں آیا‘ میں نے سمجھا کہ وہ میرا خونی رشتہ دار ہے‘ اس کو میری پریشانی کا کوئی خواب آیا ہوگا‘ حالانکہ اس نے ان دنوں جادو جنات کا فیصلہ کن حملہ کیا تھا۔ جادو کی شدت اتنی تھی کہ اس سے پہلے بھی دو عاملوں نے نام لے کر بتایا کہ ان کے جنات سارے مسئلے بنارہے ہیں لیکن جادو کی وجہ سے ان کی طرف دماغ نہیں جاتا تھا بلکہ دل ان کیلئے اداس رہتا تھا۔مئی 2011ء کے مہینے میں جنات ہمارے گھر میں تقریباً مکمل طور پر قبضہ کرچکے تھے‘ پراسرار آوازیں‘ عجیب حرکات‘ پتھر پھینکنے کی آوازیں وغیرہ میں نے تایا سے 1988ء میں راضی نامے کے بعد ان کے بارے میں کبھی برا نہیں سوچا‘ ان کی چارشادیوں پر گیا‘ فوتگیوں پر بھی گیا‘ بڑے جادوگر کا بیٹا نہر میں ڈوب گیا‘ میں وہاں جاکر روتا رہا‘ بڑا جادوگر میرے تایا کا داماد ہے‘ اس نے یہ علم اپنے سالے (میرے تایازاد) کو سکھایا۔ دونوں نماز نہیں پڑھتے۔ اللہ مہربان نے مجھ پر مہربانی کی اور مجھے حضرت حکیم صاحب سے ملایا۔ انہوں نے وظائف و اعمال بتائے‘ جادوگروں کا راز فاش ہوگیا‘ پچیس سال سے جادو جنات سے حملہ کرنے والے پکڑے گئے‘ علاج جاری ہے‘ حضرت صاحب نے فرمایا ہے جتنی بیماری پرانی ہوتی ہے اتنا ہی علاج لمبا درکار ہے۔میرے تایا زاد نے مجھے جولائی میں فون کیا میں نے اس سے صرف ایک بات کہی ’’انسان جتنی محنت دوزخ کیلئے کرتا ہے اس سے کم محنت سے اس کو جنت مل سکتی ہے۔‘‘ اس کو پتہ چل گیا کہ راز فاش ہوگیا ہے شاید اسے جنات نے بھی بتایا ہو‘ پھر اس نے فون بیوی کو دیدیا میں نے اس کی بیوی سے کہا اللہ کی طاقت جنات سے زیادہ ہے۔ قارئین عبقری سے بھی گزارش ہے کہ میرے لیے دعا کریں‘ ساری زندگی جادو جنات کے حملے برداشت کرنے میں گزرگئی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 242 reviews.