Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

معدہ اور السر کے مریض ضرور کریں اور پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

فاسٹ فوڈز اور غذاؤں کا بکثرت استعمال اورنقصان فاسٹ فوڈ اور غذاؤںکا بکثرت استعمال پھر جلتی پر تیل یہ جو مصالحے موسم سرما میں استعمال کرنے تھے وہی مصالحے موسم گرما میں بھی استعمال ہورہے مثلاً موسم گرما میں دھنیا خشک یا سبز‘ سفید زیرہ دہی‘ ہلدی‘ آلوبخارا یہ مصالحے موسم گرما کیلئے استعمال ہونے ہیں یعنی سالن اور پکانے والی چیزوں میں۔ افسوس یہ ہے کہ موسم سرما کے مصالحے مسلسل موسم گرما میں استعمال ہورہے ہیں تو پھر نقصان کیوں نہ ہو! ہر دوسرا فرد معدے اور جگر کو تھامے پھرتا ہے دل کے مرض کے شکایت کرتا ہے جب تک ہم اپنا دسترخوان نہیں بدلیں گے اس وقت تک ہماری صحت اور تندرستی وہ نہیں ہوسکتی جو ہمیں مطلوب ہے ساری عمر دوائیں کھاتے رہیں گے ایک دل کے بہت بڑے ڈاکٹر نے مجھے رازداری کے انداز میں بتایا کہ میرے پاس دل کا علاج کرانے والے اکثر وہ لوگ ہوتے ہیں جو بظاہر دل کے مریض ہوتے ہیں‘حقیقتاً وہ معدے کے مریض ہوتے ہیں جنہیں مصالحہ جات اور باہر کی غذاؤں نے تباہ کردیا ہوتا ہے۔ معدے کے احتجاج کا اثر دل پر پڑتا ہے اور علاج معدہ کا ہونا چاہیے اور پرہیز بھی معدے کا ہی ممکن ہے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتا۔ اور یوں صحت و تندرستی روز بروز ختم ہوکر ہم دواؤں کے سہارے پر چلنا شروع کردیتے ہیں۔ معدے کا السر تیزابیت اور بدہضمی جب شروع ہوجاتی ہے تو اس کے بعد بیماریاں مختلف شکلوں میں سر اٹھاتی ہیں کبھی دل کی بیماریاں‘ یورک ایسڈ‘ کولیسٹرول اور کبھی گھٹنوں کی تکلیف‘ جوڑوںکا درد‘ ہڈیوں کا چٹخنا‘ طبیعت میں کمزوری ‘ دل کی اکتاہٹ‘ ذہنی پریشانی‘ اعصابی کھچاؤ ان سب کے پیچھے ہوتا صرف معدہ ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم اپنی غذاؤں پر اور اپنے دستر خوان پر کنٹرول کریں ہم فوراً دواؤں میں لگ جاتے ہیں پھر دوائیں بھی وہ جو بہت سٹرانگ اور تیز ہوتی ہیں۔
پاکستان ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سب سے بڑی منڈی ہے جہاں جو دوا جس طرح کی ہو وہ فروخت ہوجاتی ہے بس صرف دوا بیچنے والے کو رشوت چاہیے اے سی‘ فریج‘ بچوں کی فیس‘ موبائل کے بیلنس‘ باہر ملک کے ٹرپ‘ فائیو یا سیون سٹار ہوٹلوں کے کھانے‘ بھوربن‘ مری کے چونچلے اور عمرے کی لالچ… یہ ملے اور سب سے گھٹیا دوائی جس طرح بچوانی ہے بیچوالیں۔
قارئین! اپنی صحت کو دسترخوان سے درست کریں۔ میں آج آپ کو ایک تحفہ دیتا ہوں جسے آپ آزما کر یقیناً مطمئن ہوں گے اور آپ کو احساس ہوگا کہ فطری اور نبوی ﷺ ادویات میں کیا کمال ہے۔ یہ تحفہ مجھے ایک پہاڑی سفر کے دوران ملا پھر میں نے اسے بے شمارلوگوں کو دیا جسے بھی دیا اس نے اسے استعمال کیا یہ تحفہ مندرجہ ذیل بیماریوں میں نہایت مفید ہے اگر چند دن‘ چند ہفتے اور چند مہینے اعتماد سے استعمال کیا جائے۔ میں نے آج تک اس حیرت انگیز تحفے کو کبھی ناکام ہوتے نہیں دیکھا۔
٭معدے اور السر کے وہ پرانے مریض جو سب دوائیں کھاکر عاجز آچکے ہیں روزبروز معدہ برباد سے برباد تر ہوتا جارہا ہے غذائیں کم سے کم تر ہوتی جارہی ہیں اور دوائیں زیادہ سے زیادہ بڑھتی چلی جارہی ہیں ان کیلئے یہ دوا‘ دوائے شافی سے کم نہیں۔ ایسے لاعلاج مریضوں کو میں نے یہ دوا استعمال کروائی جو بڑے بڑے ہسپتالوں اور مہنگے مہنگے ٹیسٹوں سے عاجز آچکے تھے اور اللہ کے فضل و کرم سے اس دوا کے کچھ عرصہ استعمال سے انہیں نہایت حیرت انگیز فائدہ ہوا اور بہترین رزلٹ ملا۔
٭ جس کی طبیعت میں ہروقت بے چینی رہتی ہو‘ ذہنی اعصابی کھچاؤ تناؤ رہتا ہو‘ پٹھوں میں کمزوری رہتی ہو میں نے انہیں یہ دوائی استعمال کروائی انہیں بہت فائدہ اور نفع پہنچا۔ ہروہ شخص جو دن رات کی محنت سے عاجز آگیا ہو اور اب سکون کی زندگی چاہتا ہو وہ یہ دوائی ضرور استعمال کرے۔
٭ کولیسٹرول یوریا‘ یورک ایسڈ‘ جوڑوں کا پرانا سے پرانا درد‘ گھٹنوں اور ٹخنوں کی سوزش‘ پنڈلیوں کی سوزش ان سب کیلئے یہ دوائی نہایت مفید ہے ایسے لوگ جو پرانی اور دائمی قبض کا شکار ہوں اور پرانی اور دائمی بواسیر ان کی جان نہ چھوڑتی ہو انہیں یہ دوائی ضرور استعمال کرانی چاہیے۔
٭ آپ خون بنانا چاہتے ہیں‘ رنگت میں نکھار چاہتے ہیں اور طبیعت میں ہر وقت فریشنس چاہتے
ہیں پھر اعتماد سے یہ دوائی استعمال کریں۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سوگرام۔ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔ بچوں بڑوں کیلئے نہایت خوش ذائقہ اور شاندار چیز ہے آپ بھی آزمائیں اور دوسروں کو بھی ضرور بتائیں۔میرے پاس ایک صاحب پرانے معدے کے السر میں مبتلا ایک پورا بنڈل ٹیسٹوں کا ساتھ لیے علاج کی غرض سے تشریف لائے موصوف تئیس سال انگلینڈ میں گزار کر اب پاکستان میں رہ رہے ہیں۔ ناان کو یہاں کے ٹیسٹوں پر اعتماد ہے نہ دواؤں پر… کسی نے میرا بتایا اعتماد سے تشریف لائے۔ میں نے انہیں فوراً دسترخوان کی تبدیلی کا مشورہ دیا حیرت انگیز بات یہ ہے میں جو کہتا گیا وہ وہی کرتے گئے اور انہیں میں نے یہ دوا استعمال کرنے کو دی صرف تین ہفتے میں ان کا رزلٹ یہ ملا کہ باہر سے منگوا کر کھانے والی تمام دوائیں چھوڑ چکے تھے طبیعت کے اندر جو تکلیف اعصاب کے اندر جو کھچاؤ اور ذہن میں ہروقت تفکرات اور معدہ مسلسل خراب۔۔۔۔۔ سب کچھ تندرست ہوگیا اور صحت یابی کی طرف ایسا سفر اور قدم رکھا کہ اب شاہراہ صحت پر مسلسل چلتے جارہے ہیں بس مجھے اس نشست میں صرف ایک واقعہ بیان کرنا ہے ورنہ تو اس دوا کے کمالات بھی خوب ہیں اور واقعات بھی…!

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 239 reviews.