٭پانی زیادہ سے زیادہ پینے کو معمول بنائیں خوبصورت نظر آئیںگے۔٭صبح نہار منہ انڈے کی زردی دودھ میں خوب ملا کر پینے سے تین مہینے میں سیاہ رنگ سرخ و سپید ہو جائے گا۔٭خراب کہنیوں اور ہاتھو ں کے لئے زیتون کا تیل ،عرق گلاب،گلیسرین،لیموںملا کر اس کو ہاتھوں اور کہنیوںپر ملئے۔٭سیب کو زیادہ دنوں تک تازہ رکھنے کے لئے انہیں الگ الگ رکھیںاور سیبوں پر ہلکا ہلکا کوکنگ آئل مل دیں۔٭مچھلی کھانے کے بعد شہد مت کھائیں۔٭پنیر گردہ معدہ اور آنتوں کو طاقت بخشتا ہے۔دودھ پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔٭پیاز کھانے کے بعد دھنیا چبا لینے سے منہ کی بدبو جاتی رہتی ہے۔٭مولی کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ ضرور کھائیں۔٭ان چھنا آٹا کھانے کیلئے بیحد مفید ہے۔ یہ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔٭کھانا ہمیشہ آہستہ آہستہ اور اچھی طرح چبا چبا کر کھائیں تاکہ کھانا ہضم ہونے میںزیادہ آسانی ہو۔٭کھانا کھانے کے بعد اچھی طرح سے کلی کر لینے سے دانتوں کے امراض پیدا نہیں ہوتے۔
٭غصے کی حالت میں کھانے پینے سے پرہیز کریںکیونکہ غصہ کی حالت میں معدہ ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتا۔
٭ورم گردہ میں کلونجی کا ساگ بہت مفید ہوتا ہے ۔٭برف کھانے سے دانت کمزور اور حساس ہو جاتے ہیں۔ ٭فریزر کے اندر ویکس پیپر اگر بچھا دیں تو برف کی ٹرے آسان سے نکل آئے گی۔٭آلو کاٹ کر رکھنے ہوں تو انہیں نمک ملے پانی میں ڈبو کر رکھ دیں۔ آلو کالے نہیں ہوں گے۔
٭کھانے میں زیرے سونف اور الائچی کا ستعمال کھانے کو زود ہضم بناتاہے ۔٭آنکھوں میں روزانہ سرمہ ڈالنے سے آنکھیں نہ صرف خوبصورت لگتی ہیں بلکہ ان کی بینائی بھی تیز ہوتی ہے۔٭گاجر کھانے سے صالح خون پیدا ہوتا ہے۔
٭لیموں کا رس نکال کر برف کے خانے میں جما دیں۔جب ضرورت پڑے نکال کر استعمال کریں۔(اقتباس فائل 1)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں