Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

رمضان المبارک اپنی رحمتیں لٹاتا ہوا رخصت ہوا اور پتا بھی نہ چلا‘کتنی جلدی دن گزر گئے‘ پہلی شب اڑھائی بجے آنکھ کھلی تو میری نظر سیدھی آسمان پر گئی چند منٹ بعد یوں محسوس ہوا جیسے آسمان گھوما ہو‘ ایک لمحے کی بات تھی پھر تمام ستارے اپنی جگہ پر آگئے‘ ان کی چمک میں یکدم اضافہ ہوگیا۔ رمضان میں روزانہ روٹیاں بناتے وقت پہلی یا دوسری روٹی پر ’’اللہ‘‘ ’’محمد‘‘ اور ’’احمد‘‘ کے لفظ لکھے جاتے رہے۔ ایک روز ’’محمد‘‘ کے ساتھ ’’مدنی‘ لکھا گیا۔
رمضان کے مہینے میں تہجد سے پہلے ہی بیدار ہوجاتی اور آسمان کو تکتی رہتی اس کی وجہ یہ ہے کہ ستاروں کا جھرمٹ عین میری چارپائی کے اوپر ہوتا اور میں اس میں لکھے’’ص‘‘ کو صاف پڑھ سکتی تھی۔ اس کو دیکھ کر عجیب طمانیت کا احساس ہوتا پھر اس وقت اللہ تعالیٰ کی رحمت خاص قطروں کی صورت میں مجھ پر برسنے لگتی۔
 اگرچہ رمضان میں یہ روزانہ نہیں ہوتا تھا‘ عیدکے روز روٹیاں پکاتے ہوئے ایک روٹی پر بڑا سا ’’ص‘‘ لکھا گیا وہ ایک طرف رکھ دی اور بعد میں خود کھائی‘ دوسرے دن پھر یہی حرف لکھا گیا۔ عید کے تیسرے دن دو بجے آنکھ کھل گئی‘ ستاروں کو دیکھا اور پھر جلدی آنکھ لگ گئی چند منٹ بعد اٹھی تو قطرے ایک ایک کرکے مجھ پر گررہے تھے۔
صبح سے سوچ رہی ہوں کہ عقل نام کی شے تو مجھ میں ہے ہی نہیں یہ میری امی بھی کہتی تھیں مگر آپ سے بیعت کرکے میں نے عقلمندی کا ثبوت دیا ہے۔
رمضان میں اکثر اوقات نماز پڑھنے کے بعد یا لیٹتے وقت ’’اللہ تعالیٰ کے گھر خانہ کعبہ اور اس کے حبیب ﷺ کے روضہ اقدس ’’گنبد خضریٰ‘‘ کے ہیولے آنکھوں کے سامنے آتے رہے۔ اب تو یہ بھی ہوتا ہے کہ گنبد خضریٰ کے ساتھ والا مینار بھی نظر آتا ہے۔ دل کو بہت سکون اور خوشی ملتی ہے۔ میرے حق میں دعائے خیر کیجئے گا کہ وہاں جاکر بھی یہ نظارے میری قسمت میں اللہ لکھ دے۔ آمین ثم آمین۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 192 reviews.