Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اعلانات

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 طب اور عملیات سیکھنے کی کلاسیں
پہلی روحانی کلاس سےعوام الناس کو بے انتہا فوائد اور کمالات ملے اور والہانہ پذیرائی پسندیدگی اور مقبولیت کا اظہار کیا گیا۔ شائقین کے بے پناہ اصرار پرحضرت حکیم صاحب اپنے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت نکال کرعنقریب طب اور عملیات سیکھنے والوں کیلئےتربیتی کلاسوں کے اوقات کار کا اعلان کرنے والے ہیں‘ طلب رکھنے والے فوری رابطہ کریں اور دفتر ماہنامہ عبقری میں اپنا نام لکھوائیں۔ نوٹ:لاہور کے علاوہ باہر سے آنے والوں کیلئے قیام و طعام کا انتظام فری ہوگا۔کلاسیں شروع ہونے سے پہلے ان کا اعلان ضرور ہوگا۔(صرف مردوں کیلئے) (نہ فیس‘ نہ نذرانہ)               (ادارہ عبقری)
بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری
مایوس‘ لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے دم کیا ہوا شہد کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ ساری دنیا پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔ مرض کی نوعیت کے مطابق کم از کم3، 5یا 6 ماہ استعمال کریں۔(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفااللہ عنہٗ)
٭…عبقری کی سابقہ فائلیں…٭
گھریلو ناچاقیوں‘ رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں سے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات آپ کی نسلوںکیلئے روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔
(قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ )
بیرون ملک قارئین کیلئے اہم اعلان
رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی مبارک ساعات‘ سحرو افطار ‘ تراویح اور دوسرے معمولات کی وجہ سے حضرت حکیم صاحب بیرون ممالک کی کالیں نہیں سن سکیں گے۔انشاء اللہ العزیز رمضان المبارک کے بعد سابقہ ترتیب کے مطابق ہفتے کی رات7 سے 9 تک سنا کریں گے۔
بیرون ملک قارئین نوٹ فرمالیں۔
موتی مسجد میں جعلی حکیم صاحب
جب سے موتی مسجد کا عمل چھپا ہے لوگ جوق در جوق موتی مسجد میں جانا شروع ہوئے کچھ مرد و خواتین وہاں حکیم صاحب یا حکیم صاحب کے نمائندے کے طور پر اپنا روپ دھار کر بیٹھے اور لوگوں سے نذرانے وصول کیے ہم ایسے تمام لوگوں سےبیزاری اور لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ نہ یہ ہماری ترتیب ہے اورنہ طریقہ ‘بعض کم علم لوگوں نے وہاں یہ بات بھی کہی کہ یہ سب جھوٹ ہے ظاہر ہے جتنا برتن ویسے الفاظ ہمیشہ اعتماد والے کوملا ہے……    (ادارہ عبقری)
 ہوشیار رہیں…!
بارہا یہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ آن لائن لوگ حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) سے اورماہنامہ عبقری سے اپنا تعلق ظاہر کرتے ہیں اور دکھی انسانیت کو اپنے جعلی عاملین اور غیرشرعی معاملات میں پھنساتے ہیں۔عبقری کی طرف سے اعلان ہے کہ ان دھوکہ بازوں سے بچنے کی کوشش کریں اور صرف مندرجہ ذیل رابطے ہی استعمال کریں۔
www.ubqari.org
facebook.com/ubqari
پتہ: دفتر’’عبقری‘‘ مرکز روحانیت و امن 78/3 قرطبہ چوک نزدگوگا نیلام گھر سابقہ یونائیٹڈ بیکری عبقری اسٹریٹ مزنگ چونگی لاہور۔فون:(042)-37552384, 37597605,۔نوٹ: عبقری کی طرف سے روحانی و جسمانی علاج کے لیے کسی شہر میں کوئی اور نمائندہ مقرر نہیں ہے۔
ایجنسی ہولڈر کیخلاف قارئین کی شکایات
بعض لوگوں کی شکایت مسلسل آرہی ہیں‘ایجنسی ہولڈر عبقری کی ادویات کے ساتھ ساتھ اپنی غیر مستند اور ناقص ادویات بھی چلارہے ہیں ۔ادارہ نے صرف عبقری ادویات کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ ادویات کے نقصانات کے ہم ذمہ دار نہیں ہونگے۔ قارئین! صرف عبقری ادویات اعتماد سے خریدیں۔اگر کہیں ایسا ہورہا تو ہمیں اطلاع کریں۔ہم ایجنسی منسوخ کرنے کے مجاز ہیں۔ لکھی ہوئی قیمت سے زیادہ ادا نہ کریں۔  (ادارہ)
ادارہ اشاعت الخیر اور عبقری
’’عبقری‘‘ کی ایجنسی اور اس سے متعلقہ معاملات اور عبقری کی آزمودہ ادویات کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔
061-4514929, 0300-7301239
عبقری کے تمام سابقہ شمارے بھی دستیاب ہیں۔
مسافران آخرت
ادارہ عبقری کے مخلص‘ حضرت حکیم صاحب کے دیرینہ ساتھی اور خلیفہ مجاز انجینئر محمد سلطان آصف قضائے الٰہی سے وصال پاگئے ہیں۔ مرحوم نہایت متقی اور پرہیز گار تھے‘ سنت نبویؐ اور جدید سائنس جیسی شہرہ آفاق اور دوسری کئی کتب کا انگلش میں ترجمہ کیا۔ ٭محمد ذوالفقار شاہدرہ کی نیک صالحہ والدہ محترمہ بعد نماز فجر سی ڈی پر حضرت حکیم صاحب کا درس ہدایت سنتے اور سورۂ کوثر کا ورد کرتے ہوئے دار فنا سے داربقا کی جانب کوچ کرگئیں۔٭ عبقری کے مخلص ساتھی سرفراز کے والد امان اللہ خان صاحب قضائے الٰہی سے وفات پاگئےہیں۔
قارئین سے ایصال ثواب کی خصوصی درخواست ہے۔
احمدپورشرقیہ (ضلع بہاولپور)…درس
عیدالفطر کے دوسرے دن صبح 9 بجے۔بمقام: مدینہ مسجد جی ٹی روڈنزد سیٹلائٹ ٹاؤن احمدپورشرقیہ ضلع بہاولپور
قرب الٰہی‘ عشق مصطفیﷺ‘روحانی ترقی‘گھریلو الجھنیں ‘ جادو‘جنات ‘ بندش اور الجھے حالات کے موضوع پرانشاء اللہ درس ہوگااور حکیم صاحب حیرت انگیز وظائف اور انوکھے روحانی بھیدوں کا انکشاف کریں گے۔ کاپی قلم ہمراہ لانا نہ بھولیں! درس کی سی ڈی اور کیسٹ بھی بعد میں دستیاب ہوگی۔ خواتین کیلئے علیحدہ انتظام ہوگا۔انفرادی ملاقات سے پیشگی معذرت!!!نوٹ: عید کے تیسرے دن  صبح 9 بجے قلعہ ڈیرآور شاہی مسجد میں درس ہوگا۔
مؤلف کا تمام نظریات سے متفق ہونا ضروری نہیں
  1  الحمدللہ لاکھوں قارئین پڑھتے اور پھر لکھتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔تحریر پر اپنا موبائل یا فون نمبر ضرور لکھیں۔  2  ایڈیٹر کی کتابیں‘ رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہوں گے۔ایڈیٹر کی کتابیںدراصل تالیفات ہیں جس کیلئے دوسری کتب اور رسائل اور جرائد سے استفادہ کیا گیا ہے یہ وضاحت کرنا لازم سمجھتے ہیںکہ جس کتاب سے حوالہ لیا گیا ہے مؤلف کا انکے تمام نظریات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔بطور حوالہ مختلف لوگوں کی تحریریں اور نظریات شائع کیے گئے ہیں۔ (ادارہ)
  3  حکیم صاحب کو موصول ہونیوالی ڈاک میں سے بعض کیساتھ جوابی لفافہ نہیں ہوتا لہٰذا ان کا جواب نہیں دیاجاتا۔ قارئین! جوابی لفافہ ساتھ ضرور ارسال کیا کریں۔نوٹ: بعض قارئین اخبارات و رسائل سے تحریریں من وعن نقل کرکے اپنے نام سے ارسال کرتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہ کریں۔ ورنہ آئندہ ان کی قلمی تحریر بھی شائع نہیں کی جائیگی۔  
عبقری کی بددیانتی اور ادویات کا نقصان
 ہم دیانتداری سے رسالہ محکمہ ڈاک کے حوالے کردیتے ہیں رسالہ آپ تک بھی پہنچے یہ ذمہ داری آخر ہم کیسے لے سکتے ہیں؟ آخر آپ عبقری کو بددیانت‘ بے ایمان اور خائن کیوں کہتے ہیں؟عبقری دواخانہ کی ادویات نہایت احتیاط سے تیار کی جاتی ہیں۔ اگر کسی کو اس سے نقصان یا علامات میں کمی بیشی ہو یا فائدہ نہ ہو تو یہ اس دوا کا نقص نہیں ہے بلکہ طریقہ استعمال اور مواقع استعمال کا فرق ہے کیونکہ ہزاروں میں سے کسی ایک کو نقصان ہونا یا فائدہ نہ ہونا دوا کا نقص نہیں بلکہ طبیعتوں کا فرق ہوتا ہے۔ لہٰذا اس صورت میں کسی قسم کا کوئی کلیم قابل قبول نہیں ہوگا۔ حسب طبیعت مقدار کم یا زیادہ کرلیں۔    (ادارہ)
خوشخبری
 درج ذیل شہروں میں ادویات اور کتب کی ایجنسی لینے کے خواہشمند حضرات دفتر عبقری سے رابطہ کریں۔ ایجنسی پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دی جائے گی۔
سیالکوٹ۔ علی پور۔ حاصل پور۔ پاکپتن۔ کلورکوٹ۔ شورکوٹ۔ بھیرہ شریف۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ وزیرآباد۔ ڈسکہ۔   خان پور۔ صادق آباد۔ قلعہ دیدار سنگھ۔ بھکر۔ بنوں۔ کوٹ ادو۔ تونسہ شریف۔ کوہاٹ۔ مری۔ ساہیوال۔ رائے ونڈ۔ ٹیکسلا۔ مردان۔ بھمبر۔ پلندری۔ تلہ گنگ۔ نوشہرہ۔ سوات۔ چارسدہ۔ شجاع آباد۔ خیرپورٹامیوالی۔ ہری پور۔ دوآبہ آباد۔ ٹھینکی۔ مانسہرہ۔ ڈیرہ غازیخان۔ منڈی یزمان۔     قواعد و ضوابط لاگو ہونگے۔  (ادارہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 101 reviews.