Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک پیالہ پانی سے موذی امراض کا خاتمہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 اللہ کی بزرگی کلام پاک میں واضح ہے۔ اسی لیے پریشانی اور مصائب کے دوران اس سے نصرت و اعانت کا طلب گار ہونا چاہیے۔ تمام امور کی باگ دوڑ کا ماخذ اللہ تعالیٰ کی ہی ذات کبریا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے ’’ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن شریف کا دل سورۂ یٰسین ہے۔ اس کی تلاوت بابرکت سے فلاح دارین ملتی ہے اور حاجات پوری ہوتی ہیں۔ جو اسے محض رب کی خوشنودی کیلئے پڑھے اللہ اس کی بخشش کردیں گے کوئی اسے فجر کی نماز کے بعد تلاوت کرے تو تمام دن کی حاجات پوری ہوں گی۔‘‘
احادیث میں سورۂ یٰسین کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ سورۂ یٰسین مکی ہے۔ حضرت مقعل بن یسار رضی اللہ عنہٗ سے امام احمد‘ ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کی ہے ’’سورۂ یٰسین کو قریب المرگ شخص کے قریب پڑھا کرو۔ اس طرح موت کی سختی کم ہوجاتی ہے۔ بیمار پر پڑھ کر دم کرنے سے اسے صحت ملتی ہے۔‘‘ کسی پر جادو کا اثر ہو تو وہ بھی اس سورۂ کی برکت سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ آسیب بھاگتا ہے اور برکات و کشائش رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ غم و آلام دور رہتے ہیں۔ ہر قسم کی مہم سے قبل اس کا پڑھنا بہت مفید ہے۔ سورۂ یٰسین کا ترجمہ ضرور پڑھیے اس کی آیات میں کفار کے کفر کی تمثیل بھی بیان کی گئی ہے۔ نیز مرنے کے بعد انسان کے اعمال کا بھی امتحان ہے۔
بلند فشار خون اور سورۂ یٰسین:محترم بھائی حکیم عبدالوحید سلیمانی مرحوم اس سچے واقعے کے راوی ہیں۔ ایک دن سورۂ یٰسین پر بات ہورہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 1972ء میں انہیں ایک خان صاحب ملے۔ ان کافشار خون (بلڈپریشر) بہت بلند رہتا تھا ہر طرح کے علاج کیے۔ ڈاکٹر سے لے کر طبیب کے ٹوٹکے تک سب آزمائے کوئی دواکارگر نہ ہوئی۔ پھر عرصہ دراز بعد ان سے ملاقات ہوئی تو وہ بالکل ٹھیک ٹھاک تھے۔میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے ایک شادی کی تقریب میں شریک ہوا۔ اس دن میری طبیعت خراب تھی۔ محسوس ہورہا تھا کہ بلندفشار خون قابو میں نہیں۔ میں تقریب چھوڑ کر کھڑا ہوگیا۔میزبان نے روکا اور کہنے لگے کھانا کھل گیا ہے‘ کھا کر جائیے۔ میں نے معذرت کرکے جانے کی وجہ بتائی۔ وہیں ایک بزرگ بیٹھے تھے انہوں نے کہا میں تمہیں ایک آسان علاج بتاتا ہوں‘ جو بلند فشار خون کو صحیح کردے گا۔ نماز فجر پڑھ کر ایک پیالے میں پانی بھرئیے۔ ایک بار درود ابراہیمی پڑھیے پھر ایک بار سورۂ یٰسین‘ اس کے بعد ایک بار درود ابراہیمی پڑھ کر پانی پر دم کیجئے اور پی لیجئے۔ اکتالیس روز مسلسل یہ عمل کیجئے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بلندفشار خون معمول کی سطح پر آجائے گا۔ یہ عمل کم فشار خون (لوبلڈپریشر) میں بھی مفید ہے‘ آزما کر دیکھیے۔ میں نے یہ عمل شروع کردیا۔ اس کے بعد کبھی یہ شکایت نہیں ہوئی۔ بالکل ٹھیک ہوں کوئی پرہیز بھی نہیں کرتا ہوں۔ اس کے بعد میں نے کئی ہزار لوگوں کو یہ عمل بتایا اور وہ بھی ٹھیک ہوگئے۔
صلح کرائیے: خاندان میں دشمنی‘ آپس میں کسی بات پر ناچاقی ہوجائے اور ناراضی ہو تو بادام کی چند گریاں لیجئے۔ اول آخر تین بار درود ابراہیمی پڑھیے اور سورۂ یٰسین سات بار پڑھ کر باداموں پر دم کیجئے۔ اس کے بعد فریقین کو کھلادیں‘ آپس میں صلح ہوجائیگی۔آفات کا خاتمہ: پہلی رات کا چاند دیکھ کر اول وآخر درود ابراہیمی اور ایک بار پوری سورۂ یٰسین پڑھیے۔ پھر اللہ تعالیٰ سے اس کی رحمت کے طفیل آفات سے بچاؤ کیلئے گڑگڑا کر دعا کیجئے اللہ تعالیٰ رحم فرمائے گا۔بواسیر کا خاتمہ: برس ہابرس کے خاتمہ بواسیر کیلئے چھلہ مستعمل ہے۔ چاندی کا چھلہ لے کر پیالے میں تھوڑا سا پانی لیجئے۔ اس پر سات بار سورۂ یٰسین پڑھ کر دم کیجئے اور پھر اول وآخر درودشریف پڑھیے۔ پھر چھلہ آگ پر گرم کرکے اس پانی میں بجھا دیں۔ چھلہ پھر سیدھے ہاتھ میں پہن لیجئے۔ مرض کی شدت میں کمی آجائیگی۔ اگر یہی سور ۃپڑھ کر دعا کی جائے تو شفاء ملتی ہے۔ ہر مرض کیلئے اس کا پڑھنا باعث شفاء ہے۔ روزانہ معمول بنالیجئے اللہ شفاء دے گا۔شادی میں مددگار: نوجوان بچیوں کی ایک والدہ نے مجھے بتایا ’’میری بچیوں کی شادی میں رکاوٹ تھی۔ رشتے آتے اور پھر ختم ہوجائے۔ ایک واقف کار نے بتایا کہ سورۂ یٰسین کی آیت نمبر 36 کے معنی سمجھ کر آیت کا ورد کیجئے‘ شادی میں رکاوٹ دور ہوجائیگی۔ میں نے ایسا ہی کی کیا۔ سورۂ یٰسین کی آیت نمبر 36 کی تلاوت بار بار کرنے لگی۔ آخر میں پوری سورۂ پڑھ کر دعا کرلیتی۔ اللہ تعالیٰ نے پھر بچیوں کے نصیب کھول دئیے اور ان کی شادیاں ہوگئیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 094 reviews.