Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 خوبصورت کالے سینڈل
خواب: میں خواب میں جب صبح سو کر اٹھتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ میرے گھر کے سامنے کوئی گھر نہیں ہے اور خوب لمبی کشادہ سڑک بن رہی ہے جبکہ پچھلی طرف بھی کوئی گھر نہیں ہے اور مٹی کے اونچے ڈھیر ہیں۔ گھروں کی صرف ایک لائن ہے جس میں تمام گھر اونچے اونچے ہیں جس میں ہمارا گھر بھی شامل ہے۔ میں کہہ رہی ہوں کہ سامنے والے (جن سے ہماری اچھی دوستی ہے) کہاں گئے کوئی خواب میں بتاتا ہے کہ وہ لوگ اقبال ٹاؤن چلے گئے اور کوئی ہسپتال میں ہے۔ پھر میں ہسپتال میں چلی جاتی وہیں اور ان کو تلاش کرتی وہیں تو وہ مل جاتے ہیں۔ بتاتے ہیں کہ اب طبیعت بہتر ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ دوسرے خواب میں میرے پاس بہت خوبصورت کالے سینڈل ہیں جو کہ گندی نظر آتی ہیں۔ میں کہتی ہوں کہ یہ کس نے خراب کی ہے۔  (کنول‘ لاہور)

تعبیر: آپ کے خواب میں اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو کوئی ناگہانی پریشانی آنے کا اندیشہ ہے‘ بالخصوص اہل خانہ کے حوالے سے آپ فوری طور پر صدقہ مال ادا کریں اور کثرت سے استغفار پڑھا کریں۔
درود شریف کی کثرت
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں۔ میری امی مجھ سے کہتی ہیں کہ جاؤ اوپر چھت سے اپنے بڑے بھائی (د) کو بلاؤ۔ میں چھت پر جاتا ہوں تو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ چارپائی پر بیٹھ کر کھانا کھارہا ہوتا ہے تو میں وہاں سے چلا جاتا ہوں پھر تھوڑی دیر بعد میں پھر چھت پر جاتا ہوں تو وہ سب چھت پر کھڑے ہوتے ہیں‘ میں بھی چھت پر کھڑا ہوجاتا ہوں۔ کچھ دیر بعد میں دیکھتا ہوں ایک نیلے رنگ کا ہوائی جہاز ہمارے قریب آتا ہے اور پھر اڑ کر دوبارہ اوپر چلا جاتا ہے۔ کچھ دیر تو وہ اسی طرح چکر کھاتا ہے اور پھر اچانک آتا ہے اور ہم سب کے سروں کے قریب سے گزر کر جاتا ہے اور بلڈنگ کے قریب یہ نیچے گرجاتا ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے اور میں اس بلڈنگ کی سیڑھیوں سے نیچے اتر رہا ہوتا ہوں۔ (جس بلڈنگ میں ہم رہتے ہیں) بلڈنگ کا ایک حصہ گرچکا ہوتا ہے جبکہ ہمارے گھر والا حصہ بالکل ٹھیک ہوتا ہے۔ اس بلڈنگ کی سیڑھیاں بالکل درمیان میں ہیں۔ میں آدھی سیڑھیاں اترتا ہوں اور وہیں بیٹھ جاتا ہوں کیونکہ تمام بلڈنگ گررہی تھی۔ میں وہیں بیٹھے بیٹھے درود شریف پڑھنا شروع کردیتا ہوں تو تمام بلڈنگ ٹھیک ہوجاتی ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے۔ بلڈنگ سے نیچے اتر چکا ہوتا ہوں اورپھر میں اپنے بہن بھائیوں کو آواز دے کر نیچے بلاتا ہوںمگر وہ مجھے بلارہے ہوتے ہیں ان میں ہمارے پڑوسی کی ایک عورت (چ) بھی شامل ہوتی ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے اور میں گھر میں ہوتا ہوں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (محمدشریف‘اسلام آباد)

تعبیر: آپ کا خواب واضح ہے‘ اس میں آپ کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ دین سے غفلت کی وجہ سے آپ پر کوئی مصیبت آسکتی ہے۔ لہٰذا پنج وقت نماز کا اہتمام کیجئے نیز درود شریف کثرت سے پڑھتے رہنے سے انشاء اللہ تمام حالات درست ہوجائیں گے۔
بدگمانی کا شکار
خواب: میں نے دیکھا کہ میرے شوہر گھر آئے اور مجھے پیار کررہے ہیں اور میں حیران ہورہی ہوں کہ آج اپنی امی کی موجودگی سے بے پروا ہیں۔ میرے بھائی بہن آتے ہیں ان کی بھی پروا نہیں کرتے کہ اچانک ایک ادھیڑ عمر عورت دروازے پر دستک دئیے بغیر اندر آجاتی ہے۔ میں بھی اسے چونک کر دیکھتی ہوں اور یہ بھی چونکتے ہیں کہ اس طرح بغیر دستک کے اندر آنے کی کس نے جرأت کی۔ مگر اس عورت پر نظر پڑتے ہی ایک دم اس کی طرف ہاتھ بڑھا کر کہتے ہیں‘ اوہ تم ہو‘ آجاؤ آجاؤ۔ میرے پوچھنے پر اس کا تعارف اپنی بیوی کی حیثیت سے کرواتے ہیں مگر اسے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ بعدمیں‘ میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ تو مذہب سے اتنا لگاؤ رکھتے ہیں آپ نے پھرایک غیرمسلم سے شادی کیسے کرلی؟ اس عورت کے ساتھ تقریباً دس سال کا ایک لڑکا بھی ہوتا ہے جسے وہ اپنا بیٹا بتاتے ہیں۔

لیکن اس بچے کو بھی کوئی اہمیت نہیں دیتے اور میرے سوال کرنے پر سنجیدگی سے میری طرف دیکھتے ہیں۔ لیکن کوئی جواب نہیں دیتے۔(فرحت‘ سرگودھا)
تعبیر: آپ کے خواب کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے شوہر نے اپنی کاروباری مشغولیات کو اتنا بڑھا لیا ہے کہ پہلے جیسی توجہ آپ پر نہیں دے رہا ہے۔ تاہم آپ کو ان کی طرف سے کسی بدگمانی کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ روزانہ بعد نماز عشاء یَاوَدُوْدُ ایک ہزار مرتبہ پڑھ کردعا کیا کریں۔
سحر کے اثرات
خواب: میں دیکھتی ہوں کہ کوئی کہہ رہا ہے سورۂ توبہ پڑھو‘ اس کے فوراً بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میں خود سے سوال کرتی ہوں‘ پتہ نہیں کتنی بار پڑھنا ہے پھر آنکھ لگ جاتی ہے جواب آتا ہے 80 مرتبہ۔ پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔ (رضوانہ‘ سکھر)

تعبیر: ماشاء اللہ آپ کے خواب میں تفصیلی رہنمائی دے دی گئی ہے۔ آپ کو اور آپ کے شوہر کو کسی حاسد دشمن کی طرف سے سحر کے اثرات کا سامنا ہے۔ خواب میں سورۂ توبہ کی آخری آیت کی طرف اشارہ ہے۔ آپ اسی آیت کو 80 بار پڑھ کر اپنے اور اپنے خاوند پر دم کریں اور پانی پر دم کرکے آپ اور آپ کے اہل خانہ پی لیں اور باقی پانی گھر کے چاروں کونوں میں چھینٹیں ماریں۔ یہ عمل کم از کم 80روز جاری رکھیں۔
خیالات میں توازن
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے شوہر میری بھابی سے بہت مذاق کررہے ہیں۔ انہیں چھورہے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ مجھے ان کا اپنی بھابی سے بات کرنا تو دور کی بات ان کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں یہ بات میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ میرے شوہر کو وہ بہت پسند کرتی ہیں۔ میں ان کے سامنے کھڑی ہوں اور ساتھ میں بڑے بھائی کی بیوی کھڑی ہیں۔ خواب میں یہ سب کچھ امی کے گھر میں دیکھ رہی ہوں چھوٹی بھابی ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں بھابی کے چہرے پر ایسے تاثرات تھے کہ جیسے وہ مجھے تنگ کررہی ہیں۔ اس سے میں غصے میں اپنے تینوں بچوں کو لے کر بس میں چڑھ گئی لیکن انہوں نے مجھے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر: اپنے خیالات اور معاملات میں توازن پیدا کیجئے۔ تعلقات میں نرمی اور درگزر بہت اہمیت رکھتی ہے۔ یَاسَلَامُ یَاعَزِیْزُ بکثرت پڑھا کریں۔ نماز کی پابندی فرمائیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 064 reviews.