محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کتابوں سے تعلق پرائمری دور سے شروع ہوا‘ فضول قصے‘ کہانیاں‘ ناول‘ ڈائجسٹ پڑھتے ہوئے وقت گزرا‘ ان خرافات سے کچھ نہ ملا الٹا خراب ہوتے چلے گئے‘ بُری محفلوں اور دوستوں کے ساتھ قیمتی وقت گنوا دیا‘ ساتھ ہی صحت بھی۔۔۔۔! ایک دن ایک ڈاکٹر دوست کے پاس کلینک گیا تو کاؤنٹر پر ڈسپنسر کے ہاتھ میں ’’ماہنامہ عبقری‘‘ کی جھلک دکھائی دی ایک دو صفحات پر نظر دوڑائی تحریر اچھی لگی‘ ڈاکٹر صاحب سے مل کر واپس ہوا تو رسالہ کوئی اور لے گیا تھا۔ دل نے کہا اسے پڑھنا چاہیے۔ رسالے کیلئے کافی چکر لگائے مگر ہاتھ نہ آیا۔ یہ غالباً2007ء کا واقعہ ہے۔ ایک دن بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ ہو نہ ہو بکسٹال سے مل جائے‘ ایک بک سٹال پر جاکر پوچھا تو خدا کو میری ہدایت مطلوب تھی خوش قسمتی سے مل گیا۔ قیمت دیکھی حیران کن صرف 15روپے تھی۔ گھر واپس آکر تسلی سے مطالعہ کیا‘ بہت ہی اچھا لگا۔ فرقہ واریت اور سیاسی تعصبات سے پاک مرکز روحانیت و امن کا ماہنامہ ’’عبقری‘‘ ہدایت کا ذریعہ بنا۔خوب گڑگڑا کرنہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ سے گزشتہ زندگی کی معافی مانگی۔ دل میں بے سکونی کی جگہ عجیب سا ٹھہراؤ آگیا۔ ماہنامہ عبقری نے زندگی ہی بدل ڈالی۔ آپ کی کچھ کتابیں منگوائیں‘ دل میں آپ سے ملنے کا اشتیاق پیدا ہوا‘ بیگ اٹھایا اور زندگی میں پہلی بار یہ دیہاتی بندہ ٹرین کے فرش پر بیٹھ کر سفر کرتا ہوا لاہور پہنچ گیا۔ لکھے ہوئے پتے کے مطابق ویگن میں بیٹھ کردفتر ’’عبقری‘‘ پہنچا۔ سلام دعا کے بعد آمد کا مقصد بتایا۔ ماحول بہت اچھا لگا‘ آپ کی باشرع شخصیت سے بہت متاثر ہوا‘ طبیعت دکھائی آپ کو اور دوا لے کر واپس گھر آگیا۔
پھر دل میں آپ سے بیعت کا شوق ہوا‘ فون پر ٹائم لے کر دوبارہ عازم سفر ہوکرآپ کی خدمت میں حاضر ہوا‘ آپ بہت توجہ اور محبت سے ملے ‘ عاجز کو بیعت فرمایا‘ تیسرا کلمہ‘ درود شریف‘ دو انمول خزانے کی اجازت فرمائی‘ دوا اور وظیفہ بھی عنایت فرمایا‘بندہ خوشی سے معمور واپس ہوا‘ درس کی سی ڈی سنی‘ دل کی دنیا ہی بدل گئی‘ برائی سے کوسوں دور ہوا۔ آپ کے دست شفقت کا اثر تھا کہ ایسی بری عادات جس کو میں بیان نہیں کرسکتا ایسی دور ہوئیں جیسے تھیں ہی نہیں۔ کوئی غیبی طاقت ہے جو میری حفاظت کررہی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں