Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2007ء

ماں کی چھائوں میں پروان چڑھ رہے تھے (ر۔ا۔ش) میرے گھر کے حالات ناساز گا ر ہیں میری شادی کو دس سال ہو گئے ہیں۔ سب کچھ ٹھیک تھا میں اپنے گھر میں بہت خوش تھی اور ماشاءاللہ میرے بچے بھی اپنے باپ اور ماں کی چھائوں میں پروان چڑھ رہے تھے میں چاہتی تھی کہ میں اس کو اور بہتر بنائوں اس لئے میں نے سوچا کہ میں پرائیویٹ میٹرک کر لوں اور میں نے پڑھنا شروع کر دیا اور میں بچوں کو پورا وقت دیتی تھی اور ان کا بھی پورا خیال رکھتی تھی اور جب اپنے کام نمٹالیتی تو پڑھنے بیٹھ جاتی تھی اوردراصل میرے والدین نے چھوٹی عمر میں میری شادی کر دی تھی جس وقت میری شادی ہوئی تھی میں نویں جماعت کی طالبہ تھی اور گرمیوں کی چھٹیاں تھیں میری شادی میری سگی پھوپھی کے گھر ہوئی اور آنا ًفانا ًہوئی کیونکہ میرے کئی رشتے آئے تھے۔ اس موقع پر پھوپھی نے فوراً آکر میرے ابو سے میرا رشتہ مانگ لیا اور بڑی سادگی سے نکاح کر وا کر اپنے گھر لے آئیں ۔زندگی اپنی ڈگر سے چل رہی تھی مجھے اللہ نے تین پھولوں سے نوازا ہے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ جواب: بہن آپ کا خط تفصیلی تھا مختصر شائع کیا ہے آپ براہ کرم آیت کریمہ روزانہ 540بار پڑھیں اور کسی میٹھی چیز پر دم کر کے تمام گھر والوں کو کھلائیں اگر وہ نہ کھا سکیں تو ان کی نیت کر کے غربا کو کھلائیں، یہ عمل مستقل فائدے تک کریں۔ میرا بیٹا بہت نافرمان ہے (خ۔ش) میری شادی کو 15سال ہو گئے ہیں۔ بڑا بیٹا 14سال کا ہے، دسویں کلاس میں پڑھتا ہے۔ میں گھر میں خوش ہوں لیکن میرا بیٹا میرا بہت نافرمان ہے، اس کے دل میں میرے لئے شدید ترین نفرت ہے۔ بچپن سے اس کی دادی نے اس کے دل میں بٹھادیا ہے جیسے گھر کی بڑی بوڑھیاں کہتی ہیں کہ ماں کو تو بالکل بچوں سے پیار نہیں اس طرح بچے کے سامنے کہنا کہ یہ بچہ تمہیں پیارا نہیں ظاہر ہے ماں باپ اچھی بات بھی بچے کو پیار یا ڈانٹ سے سمجھائیں گے ہر وقت میں جتنا کبھی پڑھنے کو کہوں گی۔ اسے پڑھنے کا بالکل شوق نہیں،کہہ کر زبردستی پڑھوانا پڑھتا ہے، فضول خرچ، نماز خود دل کرے گا تو پڑھے گا۔ورنہ نہ دل کرے تو سارے دن کی تمام نمازیں بھی گزر جائے تو توجہ نہیں کرتا ہے کسی بات پر ناراض ہو جائوں تو توجہ نہیں دیتا ہے۔ جواب:جب بچہ سو رہا ہو تو اس وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم بل ھو قرآن مجید فی لوح محفوظ 21بار کچھ اونچی آواز سے پڑھیں کہ بچے کی نیند نہ کھلے اور اسے دم کردیں اس طرح41دن یہ عمل کریں۔ شوہر کو مجھ سے اور بچوں سے کوئی خاص لگائو نہیں (ایک بہن) میرے شوہر کو مجھ سے اور بچوں سے کوئی خاص لگائو نہیں ہے۔ ہمارے سسرال میں میری نند کے شوہر کا سارا کنٹرول ہے۔ میرا شوہر اس سے بہت ڈرتاہے اور اسی کے نام کے چیک بھیجتے ہیں اور وہ ان پیسوں سے اپنے بچوں کی جائیدادیں بنا رہی ہے۔ جواب: ایک بہن کو جواب دیا ہے کہ وہ یا لطیف یا ودود یا مستطع 11تسبےح یعنی 1100مرتبہ،اول و آخر درود شریف پڑھیں 11دن ۔ اس دوران خاوند کا تصور سامنے رہے وقفے کے دن بعد میںپورے کر لیں انشاءاللہ تعالیٰ کرم ہو گا۔ لڑکے والوں کے دماغ آسمان پر تھے (ق۔س ،فیصل آباد) میں سروس کرتی ہوں۔1996میں ریٹائرڈ ہو گئی، اب میں پنشن لیتی ہوں۔ ریٹائر منٹ کے وقت کوئی سرمایہ جمع نہیں تھا میں بھائی کے ساتھ رہتی ہوں وہ بھی ریٹائرڈ ہیں۔ ان کی ایک بیٹی پڑھ رہی ہے دوسری شادی کے قابل ہے۔ دور ایسا جا رہا ہے کہ لڑکے والوں کے دماغ آسمان پر ہیں۔ انہیں چھ سات لاکھ کا جہیز چاہیے۔ آپ سے گزارش ہے کہ مجھے ا یسا وظیفہ بتائیں جس کے پڑھنے سے دل کو سکون ملے اور اللہ تعالیٰ میری ہر ضرورت غیب کے خزانے سے پوری کر دیں اور دین و دنیا دونوں سنور جائیں۔ جواب: آپ تسلی کریں سورة توبہ کی آخری دو آیات لقد جاءرسول سے آخر تک 41بار پڑھیں اور اول آخر درود شریف 7بار پڑھیں اور لڑکے والوں کا تصور کر کے پڑھیں اور پھر ان کے دل پر تصور ہی میں پھونک دیں۔ یہ عمل 90دن تک کریں۔ میری شادی کو تین سال ہو گئے ہیں مگر اولاد نہیں (ن۔ش ،کراچی) میری شادی کو تین سال ہو گئے ہیں مگر اولاد نہیں ہے ۔ شوہر کوئی ٹیسٹ کروانے پر راضی نہیں ہیں۔ برائے مہربانی مجھے کوئی روحانی علاج بتائیں زیادہ مشکل وظیفہ نہیں کر سکتی ہوں۔ گھریلو مصروفیات زیادہ ہیں اور تمام ذمہ داری مجھ پر ہے۔ دوسرا میری ایک قریبی دوست کا مسئلہ ہے کہ ان کے شوہر کی آنکھیں کمزور ہیں اور ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ان کی نظر کم ہوتے ہوتے بالکل ختم ہو جائے گی اور اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا مگر میرا اعتقاد ہے کہ اللہ کے کلام میں ہر بیماری کی شفا موجود ہے۔ برائے مہربانی ان کے لئے بھی وظیفہ بتائیں۔ جواب:اولاد کیلئے میں لونگ اور چھوارے پڑھ کر دیتا ہوں آپ کسی کے ہاتھ 41لونگ اور 27چھوارے بھیج دیں۔ فی سبیل اللہ پڑھ دوں گا۔ اللہ تعالیٰ جھولی بھر دے گا۔آنکھوں پر دایاں ہاتھ رکھ کر سلام قولا من رب الرحیم 21بار روزانہ پڑھیں۔ کم از کم 90دن ہر نمازکے بعد پڑھ لیں تو بہتر ہے ورنہ صبح و شام۔ عبادت میں کوئی خاص دلچسپی نظر نہیں آتی (شائستہ) میری عمر اس وقت 24سال ہے۔ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔ جس کسی نے جو وظیفہ جو عمل بتایا وہ کیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میری تعلیمی قابلیت ایم اے،ایم ایڈ ہے۔ نہ صرف شادی بلکہ کسی کام میں بھی کامیابی نہیں ہوتی۔ زندگی رکاوٹوں اور بندشوں سے بھری پڑی ہے۔ کوئی کہتا ہے آسیب کالا جادو ہے۔ ذہن اس قدر منتشر ہو چکا ہے کہ عبادت میں بھی کوئی دلچسپی نظر نہیں آتی۔ گزشتہ ایک برس سے کوئی رشتہ نہیں آیا۔ اگر بھولے سے کوئی آجائے تو وہ واپس نہیں پلٹتا۔” ماہنامہ عبقری“ میں آپ نے اسی مسئلے کے لئے کسی کو سورة والضحیٰ پڑھنے کو کہا تھا۔ دوسری بہن پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے اس کی شادی کی راہ میں نہ جانے کیسی رکاوٹیں ہیں کہ کوئی رشتہ نہیں آتا۔ ایک دو اچھے رشتے آئے مگر وہ لوگ واپس پلٹ کر نہیں آئے۔ بڑا مسئلہ تنگی رزق کا ہے۔ والد صاحب عرصہ دراز تک ملک سے باہر رہے ہیں۔ گزشتہ گیاررہ برسوں سے گھر واپس آ گئے ہیں۔ کوئی کان نہیں کرنا چاہتے۔ نہ جانے کسی نے کیا کر دیا ہے۔ کام یا کارو بار کا کہیں توغصے میں آجاتے ہیں گھر کا خرچ ہم دونوں بہنیں اور بھائی کی وجہ سے چل رہا ہے۔ جواب: بہن!آپ سورة والضحیٰ کا عمل پڑھ سکتی ہیں۔ اجازت ہے۔ میں نے آپ کے تمام کیس کو روحانی عمل سے دیکھا ہے۔ آپ پر سخت بندش ہے اور اس کے لئے آپ کو مستقل مزاجی سے کوئی عمل کرنا پڑے گااگر آپ نے غیر مستقل مزاجی سے کوئی عمل کیا تو پھر اورنئے وظائف پڑھیں گے۔ فائدہ ہر گز نہ ہو گا۔آپ اگر اعتماد اور بھروسے سے دو انمول خزانے توجہ سے پڑھیں تو مکمل فائدہ ہو گا اور انشاءاللہ آپ کے تمام مسائل مکمل طور پر حل ہو جائیں گے۔ معاشی تنگ دستی (نوشین) میری بڑی بہن کی منگنی آج سے تین سال پہلے ہوئی تھی۔ اور جن سے کی تھی وہ میرے پھوپھا کے بیٹے تھے۔ اس وقت تو یہ منگنی کر دی مگر کچھ اختلافات کی بنا پر یہ رشتہ قائم رکھنے پر دل مطمئن نہیں ہے اور لڑکی بھی اس رشتے پر راضی نہیں ہے۔ میری والدہ بھی یہی چاہتی ہیںاور یہ رشتہ ختم کر کے ایک اور جگہ رشتہ کرنا چاہتی ہیں۔ اب جن سے کرنا چاہتی ہیں وہ رشتے میں خالہ زاد ہیں۔ میں یہ چاہتی ہوں کہ پھوپھی زاد سے جو منگنی کی ہے، وہ ختم ہو جائے اور کوئی بگاڑ بھی پیدا نہ ہو۔ یعنی دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا بھی نہ ہو۔ تو آپ اس کے لئے کوئی وظیفہ بتا دیجئے۔ اگردو انمول خزانے پڑھنے ہیں تو کیا کسی خاص تناسب سے پڑھنے پڑتے ہیں۔ میرا دوسرا مسئلہ معاشی تنگی کا ہے۔ گھر میں بہت زیادہ تنگی آئی ہوئی ہے۔ کاروبار میں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا میرے ابو شو روم پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دو گاڑیاں ہیں۔مگر لگا تار دونوں کے ایکسیڈنٹ ہو رہے ہیں اور بہت نقصان ہو رہا ہے۔ جواب:بہن! آپ کے گھر پہلا مسئلہ رشتوں کا اور دوسرا معاش کا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ اگر مندرجہ زیل نفل روزانہ پڑھ کر اپنے مسائل کے لئے دعا کریں تو بہت جلد اثر ہو گا۔ انشاءاللہ۔ دو رکعت نفل پہلی رکعت میںسورة فاتحہ کے بعد سورة فیل اکیس بار۔ دوسری رکعت میںسورة فاتحہ کے بعد سورة قریش اکیس بار پھر سلام پھیر کر سجدے میں جا کر اللہ تعالیٰ سے خوب دھیان کے ساتھ دعا کریں۔ روزانہ کریں۔ سورة فاتحہ اکیس بار۔ سورة قریش 21بار۔ سورة فیل اکیس بار پڑھ کر کاروبار گاڑیوں کا دھیان، تصور کر کے پھونک ماریں۔ اگر صبح و شام یہ عمل کر لیں تو بہت زیادہ فائدہ مند ہو گا۔انشاءاللہ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 305 reviews.