Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دعوت ہر خیر کو حاصل کرنے اور ہر شر سے بچنے کی شاہ کلید ہے

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

 خصوصی ملاقات کے دوران عزیزی مولوی اظہرالدین اور ان کے ساتھی ایک پارک میں پہنچے‘ وہاں تین نوجوان ایک جگہ بیٹھے تھے‘ یہ ان کے پاس بیٹھ گئے‘ ان کو بتایا کہ آپ اور ہم خونی رشتہ کے بھائی ہیں‘ ایک ماں باپ کی اولاد اور ایک مالک کے بندے ہیں‘ اپنے پیدا کرنے والے مالک اور مرنے کے بعد ہمیشہ کی زندگی کے بارے میں آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں وہ ادب سے بیٹھ گئے‘ نام معلوم کیے تو تینوں غیرمسلم تھے‘ انہوں نے بات کو بہت توجہ سے سنا‘ آخرت کی بات ہوتی تو بہت فکرمند ہوجاتے‘ کچھ دیر بات کرنے‘ اللہ کے ایک ہونے‘ مرنے کے بعد آخرت میں حساب کتاب دینے کیلئے جمع ہونے اور پیارے نبی ﷺ کے اللہ کے سچے اور آخری رسول ہونے کی بات سمجھا کر بلکہ ایک حد تک ان کو آمادہ کرنے کے بعد جب مولوی اظہر اور ان کے دونوں ساتھیوں نے ان سے کلمہ پڑھنے اور شہادتین کا اقرار کرنے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ہم ابھی کلمہ پڑھ کر مسلمان تو نہیں ہوسکتے‘ البتہ یہ بتا دیتے ہیں کہ ہم تینوں جیب کترے ہیں‘ ہمارا ایک ساتھی تو کل ہی جیل سے آیا ہے اور ایک تین مہینے پہلے چھوٹا ہے‘ آپ تینوں کو ہم نے سامنے پھرتے دیکھا تو پروگرام بنایا تھا کہ تین سیدھے سادے ملاجی جارہے ہیں‘ چلو ان کی جیب پر ہاتھ صاف کرتے ہیں‘ اب جب آپ نے ایسی پریم اور محبت کی باتیں کی ہیں تو ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کی جیب نہیں کاٹیں گے‘ ورنہ ہم لوگ اتنے ماہر جیب کترے ہیں کہ ہم سے اچھے سے اچھا ہوشیار آدمی بھی بچ نہیں سکتا‘ البتہ آپ ہم سے ملتے رہیے مالک جب چاہیں گے ہوسکتا ہے ہم یہ کلمہ بھی پڑھ لیں‘ مولوی اظہر نے ان کو آخرت کے تصور کے ساتھ رزق کے مقدر ہونے کی بات سمجھانے کی کوشش کی تو وہ بولے مولوی صاحب آپ ہمیں زیادہ سمجھائیں گے تو ہمارا روزگار ہی چھوٹ جائے گا اور ہمارے بچے بھوکے ماریں گے‘ آپ اپنی پستک (کتاب) ہمیں دے جائیں ہم بعد میں پڑھ لیں گے‘ مولوی اظہر نے انہیں ایک ’’آپ کی امانت آپ کی سیوا میں‘‘ دی‘ انہوں نے وہ کتاب بڑے احترام سے لے کر ماتھے سے لگائی اور بہت شکریہ ادا کیا۔ عزیزی مولوی اظہر نے ممبئی سے واپسی پر اس حقیر کو یہ دلچسپ لطیفہ سنایا اور بتایا کہ اتفاق سے میری جیب میں پرس تھا اور اس میں بڑی رقم تھی‘ ہم سبھی ساتھی یہ سوچتے رہے کہ کریم رب کا کس طرح شکر کریں۔
صلوٰۃ والسلام ہوں اللہ کے سچے رحمۃ اللعالمین رسول پر‘ ان کی ختم نبوت کے صدقہ میں اللہ نے دعوت کو ہمارا منصبی فریضہ قرار دیا‘ یہ دعوت جہاں ہر خیر کا پیش خیمہ اور ہر عزت و منصب کی ضمانت ہے وہیں ہر شر اور آفت سے بچنے کا تریاق بھی ہے‘ اس کی وجہ سے عروس البلاد ممبئی کے ماہر جیب کترے بھی اپنے مجرمانہ تعارف کو نہ صرف ظاہر کرنے پرمجبور ہوئے بلکہ انہوں نے خود اقرار کیا کہ آپ کی دعوت اور خیر خواہی کی وجہ سے ہم نے آپ لوگوں کی جیب کاٹنے کا ارادہ ملتوی کردیا ہے اور آپ کی آخرت کی جزا و سزا کی باتیں ہمیں اس جرم سے روک دیں گی(ان کی زبان میں ان کے اس روزگار کو ختم کردیں گے) بلاشبہ دعوت ایک شاہ کلید ہے۔ اس سے ہر خیر کا خزانہ کھولا جاسکتا ہے اور ہر شر اور ظلم کی تاریکی سے رہائی اور عافیت حاصل کی جاسکتی ہے۔ کاش ہم اس خیر کی قدر کرتے!!!

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 044 reviews.