Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درود شریف اور شاعر مشرق علامہ اقبال (شعبہ تحقیق و تالیف)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2007ء

درود شریف کی برکت سے پریشانی دور علامہ ابن عابدین شامی نے مفتی دمشق علامہ حامد قنویرحمتہ اللہ علیہ سے نقل کیا ہے کہ درود شریف حادثات اور شدائد کے وقت مجرب و تریاق ہے کہ ایک مرتبہ وزراءدمشق نے ارادہ کیا ان سے باز پرس سخت کی جائے تو انہوں نے رات بے چینی سے گزاری تو خواب میں حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے درود شریف کے الفاظ سکھائے، جب وہ درود شریف میں نے پڑھا تو اللہ تعالیٰ نے درود کی برکت سے تنگیاں دور فرما دیں اور ایک حادثہ میں پڑا تو اللہ رب العزت نے فضل فرما دیا کہ درود شریف حل مراد میں اکسیر اعظم ہے۔ حکیم الامت بننے کا نسخہ ڈاکٹر عبد المجید ملک نے علامہ محمد اقبال سے دریافت کیا کہ آپ حکیم الامت کیسے بنے؟ تو علامہ اقبال نے بلا توقف فرمایا یہ تو کوئی مشکل نہیں، آپ چاہیں تو آپ بھی حکیم الامت بن سکتے ہیں۔ ملک صاحب نے استعجاب سے پوچھا وہ کیسے؟ تو علامہ اقبال نے فرمایا میں نے گن کر ایک کروڑ مرتبہ درود شریف پڑھا ہے، اگر آپ بھی اس نسخہ پر عمل کریں تو آپ بھی حکیم الامت بن سکتے ہیں۔ درود کے خصوصی فضائل اور دینی دنیاوی برکات و ثمرات علامہ شمس الدین سخاوی رحمتہ اللہ علیہ نے القول البدیع میں اولاً اجمالاً خصوصی فضائل و دینی دنیاوی برکات و ثمرات کو بیان کیا ہے پھر ان کو تفصیلاً احادیث کی روشنی سے ثابت کیا ہے، اسی طرح محدث بھوپائی رحمتہ اللہ علیہ نے نزل الابرار میں درود شریف کے خصوصی برکت و فوائد کو ذکر کیا ہے اور جس سے راوہ کی روایت سے وہ ثابت کرتے ہیں۔ اس کی طرف اجمالاً اشارہ کیا ہے۔ ذیل میں ہم درود شریف کے خصوصی فضائل و برکات کو اجمالاً ذکر کرتے ہیں جس سے اندازہ ہو گا کہ درود شریف میں کیسی عظیم و اہم فضیلتوںںاوربرکات و فوائد شامل ہے جس سے اس بات کی ترغیب ہوتی ہے کہ ہر مومن درود پاک کا کثرت سے ورد رکھے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 24 reviews.