Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بوتل بند پانی بیماریوں کا گڑھ (عاطف علی‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

بوتل بند پانی میں ایک جرثومہ کیمپائلو بیکٹیریا پیدا ہوسکتا ہے جو غذائی سمیت کی ایک بڑی وجہ ہوتا ہے اس سمیت کی علامات میں معدے کا درد اور اسہال شامل ہیں اور بعض صورتوں میں یہ تکلیف معدہ و امعا کے خطرناک عوارض کی شکل اختیار کرسکتی ہے یونیورسٹی آف ویلز (برطانیہ) کی ایک تحقیقی جماعت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بوتلوں میں بند معدنی پانی (منرل واٹر) غذائی سمیت (فوڈ پوائزنگ) کا ایک سبب ہوسکتا ہے اگرچہ معدنی پانی تیار کرنے والی کمپنیوں نے اس رائے سے اختلاف کیا ہے تاہم تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے غذائی سَمِّیت کے پچاس ہزار کیسوں میں سے چھ ہزار کا سبب بوتل بند پانی ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بوتل بند پانی میں ایک جرثومہ کیمپائلو بیکٹیریا پیدا ہوسکتا ہے جو غذائی سمیت کی ایک بڑی وجہ ہوتا ہے اس سمیت کی علامات میں معدے کا درد اور اسہال شامل ہیں اور بعض صورتوں میں یہ تکلیف معدہ و امعا کے خطرناک عوارض کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ اچھی سماعت سے ذہنی صلاحیت میں اضافہ سماعت اور بولنے کی خرابیوں کے ماہرین نے کہا ہے کہ سماعت سے محروم بچوں کو اگر ایک بار اچھی طرح سننے کا موقع مل جائے تو ان کے دماغی خلیے خودبخود متحرک ہوجاتے ہیں اور ان کی ذہنی صلاحیتیں عام بچوں جیسی نشوونما حاصل کرلیتی ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی سے اب ایسے آلات تیار ہوچکے ہیں جو ان بچوں کو ایک کامیاب اور معمول کی زندگی گزارنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ والدین‘ معالجین اور اساتذہ کو مل کر سماعت سے محروم بچوں کو بتدریج بولنے اور سیکھنے کی ترغیب دینی چاہیے۔ ان کی بے ربط پکاروں کو غور سے سننا چاہیے اور بڑی شفقت اور صبر کے ساتھ انہیں درست بولنے کی مشق کرانی چاہیے۔ ماہرین کے مطابق بچوں میں سماعت کی خرابی دو طرح کی ہوتی ہے موصلی اور حسی اعصابی۔ موصلی خرابی میں سماعت کے معاون آلات بہت مفید ثابت ہوتے ہیں جبکہ حسی اعصابی خرابی اور کانوں کے پردوں میں ارتعاش کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے سماعت کے معاون آلات کا استعمال دشوار ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو پہلے چھ ماہ کے دوران اپنے بچوں کا بغور جائزہ لینا چاہیے۔ اگر وہ والدین کی آوازوں پر ردعمل ظاہر نہیں کرتے تو فوراً ماہرین سماعت سے رجوع کرنا چاہیے۔ ایسے بچوں کو اشاروں کی زبان سکھانے کی بجائے ترجیحاً بولنے کی ترغیب اور تربیت دی جانی چاہیے۔ صبح کی ورزش سے نیند بہتر امریکہ میں کیے گئے ایک تحقیقی مطالعے میںیہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ماہواری بند ہوجانے کے بعد (مینوپاز: سن یاس) نیند کے آنے میں دقت محسوس ہونے لگے تو اس کا حل ورزش ہے لیکن اس تحقیق میں شریک ایک محقق کا کہنا ہے کہ نیند کے گہرے ہونے یا نہ ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ کتنی ورزش کی گئی ہے اور کس وقت کی گئی ہے۔ تحقیق کرنے والوں کا مشاہدہ یہ ہے کہ جو عورتیں ہفتے کے سات دن صبح کے وقت درمیانی شدت کی ورزش کم از کم آدھے گھنٹے تک کرتی ہیں انہیں اس سے کم ورزش کرنے والی خواتین کے مقابلے میں نیند آنے میں کم دقت ہوتی ہے۔ اس کے برعکس جو خواتین یہی ورزشیں شام کے وقت کرتی رہی تھیں ان کیلئے نیند آنے یا اس کے گہرے ہونے کے معاملے میں کوئی بہتری واقع نہیں ہوئی تھی۔ تحقیق کرنے والوں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ صبح کی ورزش شام کی ورزش کے مقابلے میں ان اعصاب پر بہتر انداز سے اثرانداز ہوتی ہے کہ جن سے نیند اچھی اور گہری آتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 274 reviews.