Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دھنیا سبزی نہیں شافی دوا ہے (محمود احمد ظفر)

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

معدہ کو بھی قوت دیتا ہے اور دستوں کو بند کرتا ہے۔ اس کی کلی منہ کے جوش اور گلے کے درد کو نافع ہے۔ دھنیا سبز کا پانی آنکھ میں ٹپکانے سے چیچک کا آبلہ آنکھ میں نہیں پڑتا۔ بھنا ہوا دھنیا نفح شکم‘ بدہضمی اور کثرت شہوت کو دور کرنے کیلئے سفوف بنا کر کھلاتے ہیں دھنیا بھی ہمارے باورچی خانہ کی ایک شے ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس میں کیا خواص رکھے ہیں ان سے اکثر لوگ واقف نہیں۔ مزاج کے لحاظ سے یہ سرد خشک درجہ دوم ہے۔ اندرونی طور پر یہ کاسرالریاح‘ مفرح‘ مقوی دل و دماغ ہے۔ معدہ کو بھی قوت دیتا ہے اور دستوں کو بند کرتا ہے۔ اس کی کلی منہ کے جوش اور گلے کے درد کو نافع ہے۔ سبزدھنیا کا پانی آنکھ میں ٹپکانے سے چیچک کا آبلہ آنکھ میں نہیں پڑتا۔ بھنا ہوا دھنیا نفخ شکم‘ بدہضمی اور کثرت شہوت کو دور کرنے کیلئے سفوف بنا کر کھلاتے ہیں۔ مثانہ کی گرمی کیلئے لاجواب نسخہ یہ نسخہ دکاوت حس کو دور کرنے کیلئے ہے۔ ھوالشافی: مغز دھنیا بیس تولہ‘ مصری کوزہ بیس تولہ‘ (یاکھانڈ) ان دونوں اشیاءکو الگ الگ کوٹ کر آپس میں ملالیں۔ یہ دوا دکاوت حس کو دور کرنے کیلئے ایک لاجواب دوا ہے۔ اس کے استعمال سے پوٹاشیم برومائیڈ کی طرح دل و دماغ کمزور نہیں ہوتے بلکہ اس کے برعکس ان کو تقویت پہنچتی ہے۔ نظر کی کمزوری‘ بینائی کا دھندلا پن‘ سرکادرد‘ چکر‘ نیند کا نہ آنا وغیرہ امراض اور اکثر وہ امراض جو جوانی کی غلط کاریوں یا جریان و احتلام کے نتیجہ میں لاحق ہوا کرتے ہیں۔ اس دوا کے استعمال سے بہت جلد دور ہوجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں احتلام کیلئے یہ دوا نہایت مفید ہے۔ جریان کیلئے بھی فائدہ مند ہے اور مقوی معدہ بھی ہے۔ اس کی خوراک 6 ماشہ دوا صبح کے وقت بغیر کچھ کھائے پئے‘ رات کے باسی پانی سے نوش کریں اور اس کے بعد ایک گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں۔رات کو 6 ماشہ خوراک سہ پہر کے رکھے ہوئے پانی سے پھانک لیں۔ رات کا کھانا اس کے دو گھنٹہ بعد کھائیں۔ اس سلسلہ میں ایک اور نسخہ یہ ہے کہ موصلی سفید 5 تولہ‘ مصری پانچ تولہ کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ خوراک 3ماشہ سے 5 ماشہ تک حسب حالات و مزاج استعمال کریں۔ اس سے منی کی حدت رفع ہوجاتی ہے‘ دکاوت حس کی اصلاح ہوجاتی ہے اور احتلام کیلئے شرطیہ مفید ہے۔ مقوی باہ ہے‘ مادہ تولید کی پیدائش بڑھانے میں ازحد مفید ہے۔ سردرد: سردرد بعض دفعہ گرمی سے ہوتی ہے اس کیلئے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ دھنیا خشک 6 ماشہ‘ آملہ خشک 3 ماشہ‘ رات کو مٹی کے کوزہ میں بھگودیں‘ پاو بھر پانی ہو‘ صبح مل چھان کر مصری ملا کر پی لیں۔ سردرد بوجہ گرمی کیلئے ازحد مفید ہے۔ دوسرا نسخہ: دھنیا خشک 10 تولہ کوٹ لیں اور اس کو ایک سیر پانی میں آگ پر پکائیں جب پک کر 6 چھٹانک پانی رہ جائے تو اتار لیں۔ اس کو چھان کر 6 چھٹانک مصری ملا کر پکائیں۔ گرمی اور دماغ کی کمزوری کی وجہ سے اچانک آنکھوں کے آگے اندھیرا سا چھا جاتا ہے اس کیلئے یہ بہت مفید ہے۔ آشوبِ چشم اگر آنکھیں گرمی کی وجہ سے دکھتی ہوں جس کی شناخت یہ ہے کہ اول تو گرمی کے موسم میں دکھیں گی۔ دوسرے آنکھوں میں سے پانی نہیں نکلے گا بلکہ خشک حالت میں ہی دکھتی ہوں گی اور تیسرے آنکھوں کو گرمی سی محسوس ہوگی گویا مریض کو جلتی ہوئی معلوم ہوں گی‘ اس کیلئے عمدہ اور مفید نسخہ ہے: سبز دھنیا ایک تولہ اور کافور ایک ماشہ باریک پیس کر ململ کے صاف کپڑے میں پوٹلی باندھ کر آنکھوں پر اس طریقہ سے پھیریں کہ پانی کی بوندیں آنکھ کے اندر بھی چلی جائیں۔ اس طرح فوراً ٹھنڈک پڑجائےگی اور آنکھیں درست ہوجائینگی۔ نکسیر نکسیر کا خون بند کرنے کیلئے سبز دھنیا کا پانی لے کر مریض کو سنگھائیں۔ نیز سبز پتے باریک پیس کر پیشانی پر لیپ کریں۔ گرمی کی وجہ سے ناک کے راستے سے بہنے والا خون رک جائیگا۔ خشک کھانسی مغز دھنیا لے کر ان کو کوٹ چھان لیں۔ یہ سفوف ڈیڑھ ماشہ 6 ماشہ شہد میں ملا کر چاٹ لیں۔ بھوک کی کمی اگر بھوک بہت کم لگتی ہو تو سبز دھنیا کا رس نکال کر 2 تولہ روزانہ پلائیں۔ تین روز میں بھوک چمک اٹھے گی۔ قے قے اگر کسی طرح بند ہونے میں نہ آتی ہو تو سبز دھنیا کا پانی تھوڑے تھوڑے وقفے سے ایک ایک گھونٹ پلائیں۔ عارضہ دل دل تیز دھڑکتا ہو تو دھنیا پانچ تولہ میں مصری پانچ تولہ ملا کر کوٹ چھان لیں۔ روزانہ 6 ماشہ ہمراہ تازہ پانی کیساتھ نوش کریں یا ایک تولہ دھنیا کوٹ کر رات کے وقت مٹی کے کورے پیالہ میں آدھ سیر پانی ڈال کر بھگو دیں۔ صبح چھان کر شکر یا مصری ملا کر نوش کریں۔ شدت پیاس دھنیا خشک 2 تولہ کوٹ کر مٹی کے کورے کوزے میں آدھ سیر پانی میں بھگودیں۔ صبح کے وقت مل چھان کر مصری ملا کر مریض کو تھوڑا تھوڑا کرکے پلائیں۔ پیاس بندہوگی خواہ گرمی کے بخار کی وجہ سے ہو یا ویسے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 265 reviews.