Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی تحریریں

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

نکسیر کیلئے اکسیر نسخہ (خولہ زبیر‘ لاہور کینٹ) حکیم صاحب یہ نسخہ بے شمار لوگوں کو دیا سب اللہ کے کرم سے سب تندرست ہوگئے۔ زیادہ دن استعمال کریں تو نفع زیادہ ہوگا۔ 2 کلو چنے کے چھلکے چار یا پانچ دن کیلئے کافی ہیں۔رات کوایک گلاس پانی کچی مٹی کے برتن میں ڈالیں اس میں 2 کلو کالے چنوں کے چھلکے کا چوتھا حصہ ڈالیں۔ ساری رات بھیگے رہنے دیں۔ صبح چھان کر پی لیں اور اس میں حسب ذائقہ دیسی شکر ملالیں۔ 4یا پانچ دن استعمال کریں۔ ہیپاٹائٹس کیلئے محترم حکیم صاحب !یہ وہ نسخہ آپ کی خدمت میں پیش کررہی ہوں جو اب تک بے شمار لوگوں پر آزمایا اور نہایت ہی مفید پایا۔ آپ کے عبقری نے ایسے ایسے راز دئیے جو لوگ قبروں میں لے کر چلے جاتے تھے۔ یہ نسخہ کالے یرقان‘ معدے کی تیزابیت‘ گیس تبخیر اور ہر قسم کے پیلے یرقان کا آخری علاج ہے۔ چند ہفتے استعمال کریں۔ ھوالشافی: مکوہ 2 تولہ‘ سونف 1 تولہ‘ کانسی کے بیج 1 تولہ‘ شربت دینار 2 چمچ۔ ایک کلو پانی لیں اوپر کی تینوں چیزیں ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو اتار کر شربت دینار مکس کرکے دیں اور نیم گرم پی لیں۔ ّپانی صرف سہ پہر 5 یا 6 بجے یا دوپہر 10 یا 11 بجے پینا ہے۔ یعنی نہ پیٹ زیادہ خالی ہو نہ بھرا ہوا۔ 15 دن مسلسل پی کر رپورٹس لیں۔ انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔اس نسخہ کی تاثیر ٹھنڈی ہے بہت لوگوں کو دیا سب کو افاقہ ہوا۔ ٹھہرئیے!!کھانے کیساتھ پانی مت پئیں (سیدخالد حسین‘ سمن آباد لاہور) محترم حکیم محمد طارق محمودصاحب کی مایہ ناز کتاب طبی تجربات و مشاہدات میں صفحہ نمبر 38 پر لکھا ہے کھانے کے ساتھ پانی یا سوفٹ ڈرنکس جتنا نقصان دیتا ہے اگر ایک چمچہ زہر کھالیا جائے اس کا نقصان پانی سے کم ہی ہوگا۔ عموماً یہ سوال ہوتا ہے کہ حضرت انسان کھانے کیلئے پیدا ہوا یا زندہ رہنے کیلئے کھانا۔ مختلف لوگوں کا مختلف جواب ہوگا ہم اپنے جسم کے ساتھ کیا ظلم کرتے ہیں اس کی سزا بھی زندگی میںمختلف بیماریوں کی شکل میں ادا کرتے ہیں۔ کتب احادیث میں کھانے سے پہلے اور بعد ہاتھ دھونے کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے اگر باہر سفر سے آئے ہیںمنہ ہاتھ ضرور دھولیں‘ نوالہ منہ میں رکھتے ہی ہاضمہ کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ خوراک مختلف جراثیم سے اٹی ہوتی ہے لیکن قدرت نے ان جراثیم کو تھوک یالعاب انسانی کے ذریعے دھونے کا انتظام کررکھا ہے۔ انسانی تھوک ایک طرف جراثیم کو مارتا ہے‘ غذا کو نگلنے میں مدد دیتا ہے‘ غذا کو نرم کرتا ہے‘ مختلف قسم کے ہاضم جوس غذا میں شامل کرتا ہے تاکہ معدہ اپنے حصہ کا کام آسانی سے کرسکے۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ نوالہ چھوٹا ہو اور دیر تک چبایا جائے لیکن ہم اس کے الٹ کرتے ہیں کھانا جلدی جلدی کھایا جائے جو گلے میں پھنس جاتا ہے جس کو نگلنے کیلئے پانی یا سافٹ ڈرنکس کی ضرورت پڑتی ہے‘ منہ کے جوس کھانے میں شامل نہیں ہوتے جراثیم سے بھرپور کھانا معدہ میں چلا جاتا ہے۔ معدہ کے تیزاب اکیلے اتنا کام نہیں کرسکتے جس سے آہستہ آہستہ نظام ہضم کمزور ہوجاتا ہے۔ منہ میں تین بڑے اور لاتعداد چھوٹے غدود ہوتے ہیں۔ جب ہم کھانا نہیں کھاتے تب بھی یہ کام کررہے ہوتے ہیں منہ کو جراثیم سے پاک رکھتے ہیں جو جراثیم تھوک سے ختم نہیں ہوتے وہ کمزور ضرور ہوجاتے ہیں تو معدہ میں جاکر تیزاب کے اثر سے مرجاتے ہیں لیکن جب کھانا چبانے کے بجائے نگلتے ہیں تو لعاب شامل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے معدہ میں سٹرائیڈ شروع ہوجاتی ہے جب سٹرائیڈ والی غذا آنتوں میں جاتی ہے تو جسم میں بے شمار مسائل پیدا کرتی ہے۔ جسم میں عموماً دو قسم کی گیس بنتی ہے۔ 1۔ سلفرڈائی آکسائیڈ۔ 2۔ میتھائیل مرکرٹیاں یہ گیس نہایت بدبودار ہوتی ہے اسی بدبو کی وجہ سے اسے قدرتی گیس (سوئی گیس) میں ملاتے ہیں تاکہ سوئی گیس کی لیکج ہوتو فوراً بدبو کی وجہ سے پتہ چل جائے جب یہ گیس آنتوں میںجمع ہوتی ہے قبض یا آنتوں کی خرابی کی بنا پر باہر نہیں نکلتی تو آنتوں میں جذب ہوکر خون میں شامل ہوکر جسم میں مختلف قسم کے فساد پیدا کرتی ہے۔ جسم کا جو حصہ کمزور ہو وہاں ڈیرہ ڈال لیتی ہے۔ مثلاً دل کی جگہ جائے تو تمام علامات دل کے امراض جیسی ہوتی ہیں۔ ماہر امراض دل اس چیز کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔ اپنا مستقل مریض بنالیتے ہیں۔ حالانکہ یہ گیس کاکارنامہ ہوسکتا ہے۔ گردہ میں درد گردہ کا سبب بنتا ہے‘ دماغ میں تکلیف دہ اثر ہوتا ہے۔ جب ہم کھانے کے ساتھ پانی یا سوفٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں اس وقت کھانے کیلئے درکار تیزاب کے ساتھ پانی ملتا ہے تیزاب کا محلول ہلکا ہوجاتا ہے قوت ہاضمہ کمزور ہوجاتی ہے۔ سوفٹ ڈرنکس اوائل عمر کے بچوں کی ہڈیوں پر اثرانداز ہوتا ہے اس سے ہڈیوں کی مخصوص بیماری اوسٹیو یوروس میں مبتلا ہوجاتے ہیں اس مرض میں ہڈی گھلنا شروع ہوجاتی ہے۔ ہمارے کھانوں میں نقصان دہ چکنائی کا استعمال عام ہے۔ ایسی چکنائی جو ہائیڈروجن گیس سے جمائی گئی ہو (بناسپتی گھی) اور ساتھ بازاری ساشے مصالحے جو کیمیکل سے بھرپور ہوتے ہیں۔ بازاری مصالحوں سے تیار غذا کے ساتھ پانی یا ڈرنکس ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ کھانے چٹ پٹے ہوتے ہیں۔ لہٰذا کھانے کے ساتھ پانی کا استعمال بالکل نہ کریں آہستہ آہستہ نوالہ چھوٹا کھائیں‘ خوب چبائیں۔ بسم اللہ پڑھیں جس سے کھانے میں برکت ہوتی ہے اور پیٹ بھی جلدی بھر جاتا ہے۔ کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھوئیں تاکہ ہاتھ جراثیم سے پاک ہوں۔ چہرے یا پشت وغیرہ پرمسّے(ڈاکٹرظفرحمیدملک‘ اٹک سٹی) بدن کے اکثر حصوں پر بعض لوگوں کو موہکے یعنی مسے ہوجاتے ہیں اور بدنما معلوم ہوتے ہیں بعض لوگ گھوڑے کا بال باندھ کر جراحی سے کاٹتے ہیں جس سے سخت تکلیف ہوتی ہے اور خون بکثرت نکلتا ہے۔ یہ خاص عمل جو آپ کو بتانے جارہا ہوں میرے تایا جان ملک فقیر حسین کا عمل خاص ہے موہکوں کے حوالے سے عارف والا شہر میں ان کی خاص پہچان اسی حوالے سے ہے۔ میں نے ان سے یہ عمل کیلئے درخواست کی تو انہوں نے مجھے سب سے پہلے پابندی نماز کا مشورہ دیا۔ پھر فرمانے لگے جو اعمال کے منکر ہوتے ہیں ان کیلئے خاص عمل ہے لیکن نماز کی پابندی اول شرط ہے۔ پھر انہوں نے یہ عمل مجھے عنایت فرمایا۔ میں نے کافی بار اس عمل کو آزمایا ہر دفعہ بہتر سے بہترین پایا ہے۔ میرے پاس کئی مریض موہکوں کے حوالے سے آتے ہیں ہر کسی کو شفاءملی۔ اب دل میں خیال آیا کہ عبقری کے قارئین کو بھی یہ راز دل بتایا جائے کہیں اس عمل کا چھپانا میری پکڑ کا باعث نہ بن جائے۔ بس عمل کرنے والے حضرات جان لیں کہ میرے ایک استاد محترم میڈیسن کے بارے میں فرماتے ہیں بعض اوقات میڈیسن صحیح ہوتی ہے مگر فرق نہیں پڑتا تو دیکھنا چاہیے کہ آپ کا کوئی فعل اللہ تعالیٰ کی ذات کو ناپسند تو نہیں ہے یا جس کو آپ دوا دے رہے ہیں کہیں وہ نافرمانی کا مرتکب تو نہیں ہورہا۔ اگر عمل کرنے والا بھی صحیح ہو عمل بھی صحیح ہو اور جس پر عمل کیا جارہا ہے اس کا بھی یقین کامل ہو کہ شفاءمنجانب اللہ ہوتی ہے تو کوئی وجہ ہی نہیں کہ شفاءنہ ہو۔ عمل کی خاص ترکیب یہ ہے:۔ نئے مونجھ کی غیراستعمال شدہ رسی لیں جس سے چارپائی بنائی جاتی ہے۔ بازار سے عام مل جاتی ہے۔ اس پر اس طرح عمل کریں کہ جتنی تعداد میں مسے یا موہکے ہوں جن کو دور کرنا ہو اتنی ہی گانٹھیں دینی ہیں۔ گرہ دیتے وقت مریض موہکے پر شہادت کی انگلی رکھے عمل کرنے والا یہ آیت پڑھے ”فَقُطِعَ دَابِرُ القَومِ الَّذِینَ ظَلَمُوا“(الانعام:45) صرف اتنا کلمہ پڑھنا ہے دم نہیں کرنا۔ انشاءاللہ کچھ دنوں میں موہکہ گرجائے گا۔ اگر موہکے زیادہ ہو تو گانٹھیں زیادہ دینی ہیں۔ بعد میں اس رسی کو کسی غیرآباد جگہ یا قبرستان میں دبادیں جیسے جیسے رسی گلے گی موہکے ختم ہوجائیں گے۔ اولاد نرینہ کیلئے مجرب نسخہ تحقیق کے مطابق ایسے میاں بیوی جن کی مستقل تحریک اعصابی غدی یا اعصابی عضلاتی یعنی بلغمی مزاج کے حامل ہوتے ہیں ان کے ہاں اکثر لڑکیاں ہی لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں اگر ان کی تحریک عضلاتی مزاج میں خشکی کے اثرات پیدا کردئیے جائیں تو انشاءاللہ لڑکا پیدا ہوتا ہے ایسے میاں بیوی کا علاج اگر حمل شروع ہونے سے پہلے کردیا جائے تو رب کعبہ کی مہربانی سے ہونے والے حمل سے نہایت خوبصورت‘ چست اور ذہنی طور پر بیدار لڑکا پیدا ہوتا ہے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ جب ایک لڑکا پیدا ہوتا ہے پھر لڑکیوں کی پیدائش بند ہوجاتی ہے اور لڑکے ہی لڑکے پیدا ہوتے ہیں۔ نسخہ حب نرینہ حاضر خدمت ہے حب نرینہ: ہوالشافی: مور کے پر کی ٹکی 3 عدد‘ مازو بغیر سوراخ 3تولہ‘ تخم بھنگ ایک تولہ‘ گڑ پرانا2تولہ‘ مشک خاص 8رتی‘ ست مازو 6ماشہ‘ کشتہ فولاد 1 تولہ۔ ترکیب تیاری: سب کو خوب باریک پیس کر جنگلی بیر برابر گولیاں تیار کرلیں۔ مقدار خوراک: صرف ایک دن ایک ایک گولی صبح‘ دوپہر‘ شام ہمراہ دودھ گائے‘ ایسی گائے کا دودھ جس نے نربچہ جنا ہو۔ مجبوری کی صورت میں اگر ایسی گائے کا دودھ میسر نہ ہو تو لونگ دار چینی کے قہوہ سے لیں۔ صبح دوا کھانے سے پہلے دو رکعت نماز نفل حاجت پڑھ کر اپنے مقصد کیلئے دعا کریں اور پھر دوائی کھائیں۔ سارا دن کچھ نہیں کھانا نہ رات کو۔ تین یا چار سیر جو دودھ گائے کا لینا ہے وہی استعمال کرنا ہے۔ چاہے کھیر کی صورت میں یا پھر دودھ کی صورت میں۔ سات آٹھ لوگوں کو آزمایا سب کو اللہ نے اولاد نرینہ عطا کی ہے۔ موقع استعمال: یہ دوا صرف ایک بار ایک دن استعمال کرنی ہے۔ ایک حمل کیلئے۔ حمل کے تیسرے مہینے کے پہلے ہفتے میں شروع کریں۔ غذا اور پرہیز پورے تیسرے مہینے تک جاری رکھیں۔ اگر اللہ کے فضل سے یقینی کامیابی چاہتے ہیں تو حمل کا پتہ لگتے ہی صرف غذائی علاج شروع کردیں۔ تیسرے ہفتے کے شروع میں حب نرینہ کھلائیں۔ پہلے مہینے سات دن روزانہ ایک مرتبہ سورہ بقرہ پڑھیں۔ سورہ مکمل ہونے پر دعا کریں۔ اے اللہ رب العزت! اس کلام کی برکت سے میری دعا قبول فرمالے۔ تیسرے مہینے کے پہلے عشرے میں دس روزے رکھ لیے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ دعا قبول نہ ہو۔ غذائی علاج: صبح :مربہ آملہ‘ مربہ ہڑیڑ‘ مونگ پھلی‘ انڈے‘ بھنے ہوئے چنے‘ چھوہارے‘ دہی‘ لسی‘ فروٹ چاٹ‘ لونگ دار چینی کا قہوہ۔ دوپہر: گوشت‘ انڈے‘ کریلے‘ مچھلی‘ آلو گوبھی‘ بینگن‘ اچار‘ سرسوں کا ساگ‘ پکوڑے‘ دارچینی کا قہوہ‘ املی آلو بخارہ‘ انناس‘ آڑو وغیرہ۔پرہیز: دودھ‘ بالائی‘ مکھن‘ حلوہ سوجی‘ حلوہ گاجر‘ چاول‘ آئس کریم اور قلفی وغیرہ‘ حمل کے چوتھے مہینے تک پرہیز کرنا ہے۔ اس کے بعد ہر طرح کی غذا ئیں کھلائی جاسکتی ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 264 reviews.