Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گردے بچ گئے‘ ہیپاٹائٹس ختم ہوگئی (ذوالفقار علی‘ لیہ)

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

یہ واقعہ میرے ساتھ اس سال دوران حج پیش آیا ہے۔ دوران حج جبکہ ہم الحمدللہ شروع کی پرواز سے گئے تھے اور مدینہ منورہ سے پہلے ہی ہوآئے تھے۔ سبحان اللہ حرمین شریفین کے متعلق دلوں کی کیفیت بیان سے باہر ہے۔ ہوا یہ کہ مجھے اچانک قے کی اتنی تکلیف ہوئی کہ ہفتہ دس دن میں میں نڈھال ہوگیا اپنے گروپ لیڈر جوکہ فیصل آباد کی طرف کے بہت ہی اعلیٰ کردار اور سمجھ والے تھے ۔مجھے پہلے پاکستانی ہسپتال لے گئے جہاں کافی ساری گولیاں دی گئیں مگر کوئی افاقہ نہ ہوا ہم جبل کعبہ پر مقیم تھے پاکستانی ہسپتال نزدیک ہی تھا لیکن جب آرام نہ آیا اور تکلیف بڑھتی گئی تو مجھے کار میں ڈال کر عربی ہسپتال جو کہ باب عبدالعزیز کے نزدیک تھا لے جایا گیا وہاں بہت قطاریں تھیں ہمارے لیڈر نے نہایت دانشمندی سے ہر قطار میں ایک ایک اپنا آدمی کھڑا کردیا خیر ڈاکٹر صاحب کے پاس مجھے لے جایا گیا وہ ڈاکٹر صاحب صرف انگریزی اور عربی سمجھتے تھے میں نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اپنی تکلیف بیان کی اور کہا کہ حج قریب ہے میں مریض ہوں اور میرے آنسو نکل آئے۔ ڈاکٹر موصوف نے میری طرف دیکھا اورپرچی پر کچھ لکھا۔ گھنٹی بجائی اور اپنے آدمیوں کو انگلش میں کہا کہ اس کو سٹریچر پر لٹا کر آپریشن تھیٹر پہنچائو میں آتا ہوں۔ انہوں نے مجھے لے جا کر جس بیڈ پر لٹایا تو اس کے نزدیک ایک بہت موٹا حبشی پڑا تھا اور اس کا پیٹ پھٹا ہوا تھا۔ دور سے لیڈی ڈاکٹر نے دیکھا تو سخت ناراض ہوئیں کہ مریض دیکھ کر مرجاتا تو کیا ہوتا اور بھاگ کر درمیان میں پردہ کھینچ دیا۔ میں دل ہی دل میں ڈر رہا تھا کہ پتہ نہیں کیا ہوگا۔ ڈاکٹر صاحب آئے اور انہوں نے مجھے بوتل لگائی اور اس بوتل میں ٹیکے بھی ڈالے جن سے الحمدللہ میں اپنے پیروں پر چل کر غالباً حرم شریف سے ہوتا ہوا اپنی رہائش گاہ پر آگیا۔ لیکن بات وہی کہ کوئی چیز نہ پچتی تھی۔ جو کھاتا تھا فوراً باہر.... میری اہلیہ جو کہ میرے ہمراہ تھیں کہنے لگیں آپ اس طرح کی بیماری میں پیاز کھانے کو کہا کرتے تھے میں نے کہا واہ خدا کی بندی اتنے دن کہاں سوئی رہی خدا کے فضل سے وہ پیاز کی جھلی کو اتار اتار کر دیتی رہیں اور میں چباتا رہا۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد قے کا نام و نشان تک نہ تھا۔ الحمدللہ اللہ کے فضل سے حج کے تمام فرائض باحسن طریقہ سرانجام دئیے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 246 reviews.