Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امام زین العابدین رضی اللہ عنہ

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی جب وفات ہوئی تو نہلانے والے نے دیکھا کہ ان کے کندھے کے اوپر ایک کالا نشان ہے۔ اللہ نے ان کو بڑا خوبصورت جسم دیا تھا۔ بڑے نازک بدن تھے غسل دینے والا بڑا حیران ہوا بات سمجھ نہ آئی تو اس نے گھر کے لوگوں سے پوچھا یہ نشان کیسا ہے؟ کہا ہمیں بھی نہیں معلوم بات ان کی اہلیہ تک پہنچی انہوں نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔ کئی دن گزر جانے کے بعد جو بیوائیں تھیں‘ جو نادار تھے ان کے گھروں سے آواز آئی وہ کہاں گیا؟ جو ہمیں پانی پلایا کرتا تھا۔ تب پتہ چلا کہ رات کے اندھیرے میں پانی کی مشک اپنے کندھے پر لے کر ضرورت مند لوگوں کے گھروں میں پانی بھرنے حضرت زین العابدین رضی اللہ عنہ جاتے تھے اور اپنی زندگی میں کسی پتہ ہی نہیں چلنے دیا کہ کون آکر پانی بھر جاتا ہے۔ ان کے مرنے کے بعد پتا چلا ۔ خدمت ہی ہے جو اللہ تعالیٰ کو بڑی محبوب ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 244 reviews.