اسے پڑھنے سے طبیعت میں جلال پیدا ہوتا ہے اور دوسروں پر زبردست اقتدار پیدا ہوتا ہے۔ ماتحت لوگ اس کی مرضی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھاسکتے۔ اس کی اتباع کرنے پر مجبور ہوتے ہیں
اللہ جبار ہے یعنی اپنی مرضی سے جو چاہے کردے اور اس کے سامنے کوئی دوسرا دم نہ مارے اور ہر کوئی اس کا حکم ماننے پر مجبور ہو کیونکہ کائنات کی کوئی چیز بھی اس کے قبضہ قدرت اور اختیار سے باہر نہیں اور اس کی بارگاہ میں ہر چیز محکوم اور مجبور ہے۔ اس لیے اللہ کو جبار کہا جاتا ہے کیونکہ ہر کسی کیلئے اس کی اتباع ضروری ہے اور اس کا حکم ہر ایک پر زبردستی سے جاری ہے۔ عاملین کے نزدیک اس اسم کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنی شان جبر کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ اسم جلالی ہے اور اس کے اعداد ۶۰۲ہیں۔ یَاجَبَّارُ پڑھنے سے طبیعت میں جلال پیدا ہوتا ہے اور دوسروں پر زبردست اقتدار پیدا ہوتا ہے۔ ماتحت لوگ اس کی مرضی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھاسکتے۔ اس کی اتباع کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
دشمنوں سے بچنے کا عمل
شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے اس لیے وہ بغض‘ حسد‘ لالچ اور برائی کی بنا پر انہیں ایک دوسرے کا دشمن بنا دیتا ہے۔ بعض اوقات معمولی سی دشمنی بڑے سے بڑے نقصان کا پیش خیمہ بنتی ہے۔ ایسے حالات میں دشمنوں کی برائی اور انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے یَاجَبَّارُکا ذکر بہت مفید ہے اگر کوئی ظالم کو زیر کرنا چاہے تو اس اسم کو 40 دن تک 1236 مرتبہ روزانہ پڑھے۔ انشاءاللہ ظالموں کے شر سے محفوظ رہے گا اور اسے پڑھنے سے ظالم سے ظالم تر بھی نرم ہوجائے گا۔
نیک لڑکا پیدا ہونے کا عمل
ایک عامل کا قول ہے کہ اگر کسی کی اولاد پیدا ہوکر مرجاتی ہو یا آئندہ اولاد ہونا بند ہوگئی ہو تو اسے چاہیے کہ گیارہ دن تک یَاجَبَّارُ کو تین ہزار مرتبہ پڑھے اور تین عدد باداموں پر دم کرے۔ ایک بادام بیوی کو کھلائے اور دو بادام خود کھائے۔ پھر اپنی بیوی سے خلوت کرے۔ گیارہ دن تک ایسا ہی کرے۔ انشاءاللہ اس کی بیوی امید سے ہوجائے گی اور اللہ تعالیٰ اسے نیک اولاد عطا فرمائیں گے اور ہر سال ایک بکرا ذبح کرکے اللہ کے نام پر پکا کر لوگوں کو کھلائے۔ انشاءاللہ لڑکا صاحب عمر ہوگا۔
کمزور اور لاغر بچے کا علاج
جو بچہ بیماری کے باعث لاغر اور کمزور ہوگیا ہو اس کے جسم کی بحالی کیلئے اس اسم کا ورد بہت اکسیر ہے۔ تھوڑا سا سرسوں کا تیل لے کریَاجَبَّارُکو 1900 مرتبہ پڑھیں اورسات روز تک اسی طرح پڑھائی کرکے تیل پر دم کریں اور پھر اس کمزور بچے کے جسم پر مالش کریں انشاءاللہ بہت جلد بچہ صحت مند اور توانا ہوجائے گا۔ کمزوری اور دبلا پن ختم ہوجائے گا۔
کالے علم کے وار سے بچائو
جادوگروں کے کالے علم کے وار سے بچنے کیلئے یہ اسم بہت اکسیر ہے۔ لہٰذا اگر کوئی کالے علم والا کسی کو تعویذ دھاگہ کرکے آپ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہو تو یَاجَبَّارُکو عشاءکی نماز کے بعد 11یوم تک روزانہ 20600 مرتبہ پڑھے تو ہر قسم کے جادو کا حملہ زیرہوجائےگا۔ کیونکہ جابر اللہ ہے اور جادوگر کی اصلاح ہوگی۔
ظالم انچارج اور افسر کو زیر کرنا
یہ اسم ظالم لوگوں کو مقہور کرنے میں بہت موثر ہے۔ اگر کسی دفتر ‘کارخانہ یا فیکٹری یا دوران ملازمت کوئی افسر یا انچارج تنگ کرتا ہو‘ بات بات پر بے عزتی کرتا ہو تو اس کی زبان بندی کیلئے یَاجَبَّارُ کو روزانہ 12500 مرتبہ 10 دن تک پڑھیں۔ انشاءاللہ ظالم انچارج زیرہوجائے گا اور دل آزاری والی باتیں ترک کردیگا۔
نفس کو مغلوب کرنے کاعمل
مریدوں اور اہل ریاضت کو چاہیے کہیَاجَبَّارُ کو دس ہزار مرتبہ روزانہ چالیس دن تک پڑھیں۔ انشاءاللہ ان کے نفس میں پاکیزگی پیدا ہوگی۔ شہوت پرستی ختم ہوگی۔ طبیعت میں انکساری اور نیک نیتی پیدا ہوجائے گی اس لیے یہ سلوک کے ابتدائی مراحل طے کرنے والے کے لیے بہت مفید اور مجرب ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں