Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اصلاحی کیفیت (ایک بہن)

ماہنامہ عبقری - جون 2011ء

محترم جناب حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے نمازوں کے احوال اس ماہ میں سب سے رنجیدہ بات ہے کہ میری 4 دفعہ تہجد کی نماز نہ ہوسکی اور ایک بار فجر نماز بھی قضا ہوگئی اور باقی نمازیں میرے رب کی فضل سے ادا ہوئیں ہیں لیکن تہجد میں نیند کی وجہ سے جو نمازیں نہیں ہوپائیں اس کی وجہ سے مجھے فکر ہوتی ہے کہ کیا غلطی یا کوئی ایسا عمل ہوا ہے کہ اللہ رب العزت نماز کی توفیق سلب کرلیتے ہیں۔ تسبیحات باقاعدگی سے ہورہی ہیں۔ مراقبہ الحمدللہ تمام دن کیا ہے۔ تمام درس الحمدللہ ہر جمعرات کو گھر میں بیٹھ کر آن لائن سنتی ہوں اور اس ماہ پہلی بار میں نے ربیع الاول کے مہینے میں نوچندی والا درس سنا اور وہ بہت زیادہ پراثر لگا گھر بیٹھ کر سننے سے زیادہ لیکن گھر سے ہر دفعہ آنے کی اجازت نہیں ملتی اس لیے گھر پر ہی سن لیتی ہوں۔ حکیم صاحب غصہ پر کافی حد تک کنٹرول آتا جارہا ہے لیکن کبھی کبھی ناحق بات پر خاموش نہیں رہا جاتا۔ صبح سورہ یٰسین‘ عصر میں سورة النساءاور مغرب میں سورہ واقعہ اور عشاءمیں سورہ ملک اور جمعہ کو سورہ دخان اور سورہ کہف کی تلاوت کی بھی ترتیب ہے۔ میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ میرے اللہ نے یکدم اپنے دین کی طرف متوجہ کرلیا ہے اس میں میری ذات ذرہ برابر کچھ کرنے کی قابل نہیں اور یہ میرے اللہ کا فضل ہے کہ یونیورسٹی میں دوپٹے سے جانے والی لڑکی کو میرے اللہ نے آج شرعی پردہ کرنے کی نیت کرنے کی توفیق دی ہے وہ کریم جس سے چاہے اپنے دین کا کام لے لیتا ہے۔ شادی نہیں ہورہی ہر رشتے والے ماڈرن اور دوپٹوں میں آتے ہیں اور مجھے سرپر چادر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مثالی زندگی کے طریقوں پر زندگی گزارتا دیکھ کر انکار کردیتے ہیں اور یہ زندگی گھر والوں کی نظر میں میرے لیے مشکل کا باعث ہے۔ میں کیسے سمجھائوں کہ دکھاوے کی خوبصورتی نہیں دل کی خوبصورتی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مثالی زندگی پر عمل کرنا اصل خوبصورتی ہے۔ یہ بات سب کو سمجھانے اور دین پر استقامت کیلئے میرے لیے دعاکریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 241 reviews.