عورت کا بانجھ پن
عورت کا بانجھ پن بھی دو طرح سے ہوتا ہے۔ایک تو یہ ہے کہ وہ قدرتی طور پر اولاد جنم دینے کے قابل نہ ہو اور دوسرا یہ ہے کہ وہ قدرتی طور پر تو ٹھیک ہو لیکن رحم میں کسی جن کی شرارت کی وجہ سے وہ بانجھ ہوجائے اور بچہ جننے کے قابل نہ ہو۔ اس کی شرارت کی ایک شکل تو یہ ہے کہ وہ اس کی پیداواری صلاحیت کلی طور پر ختم کردے اور دوسری شکل یہ ہے کہ ابتدائی طور پر تو اس کے رحم میں حمل ٹھہر جائے لیکن چند ماہ بعد وہ رحم کی رگوں میں ایڑلگا دیتا ہے جس سے عورت کو خون آنا شروع ہوجاتا ہے اور اس کا حمل ضائع ہوجاتا ہے اور صحیحین میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان موجود ہے کہ ”شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔“ (صحیح بخاری2039)
بانجھ پن کا علاج
صبح کے وقت سورة الصافات (پارہ23)کی تلاوت کرے یا اس کی تلاوت سنتا رہے۔ سوتے وقت سورة المعارج(پارہ29) کی تلاوت کرے یا اس کی تلاوت سن لے۔ کلونجی کے تیل پر یہ سورتیں پڑھیں: الفاتحہ‘ آیة الکرسی‘ سورة البقرة کی اور سورئہ آل عمران کی آخری آیات‘ سورة الفلق‘ سورة الناس۔ اس تیل کو مریض اپنے سینے‘ پیشانی اور پیٹھ کی ہڈیوں پر ملتا رہے۔ یہی آیات و سورتیں خالص شہد پر بھی پڑھیں جسے مریض صبح نہار منہ ایک چمچہ استعمال کرے۔
مندرجہ بالا علاج مریض کئی مہینے مسلسل کرتا رہے‘ انشاءاللہ شفاءنصیب ہوگی بشرطیکہ وہ اس دوران اللہ کی شریعت کی پابندی کرے۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں