Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دل کی بیماری کا خاص سبب

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

پراسٹیٹ گلینڈ کینسر موروثی بھی ہو سکتا ہے: ماہرین طب ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ پراسٹیٹ گلینڈ کینسر کا مرض جس خاندان میں ہو اس خاندان کے دیگر مردوں کو بھی اس مرض کے لاحق ہونے کے امکانات ہوتے ہیں، لہٰذا قبل از وقت ٹیسٹ کرا لینا چاہئے تاکہ بے خبری میں اس مرض کے شکنجے میں آنے سے بچا جا سکے۔ اگر باپ کو ہے تو بیٹوں کو اور مرض کے بھائیوں کو ضرور ٹیسٹ کرانے چاہئیں۔ فیملی پراسٹیٹ کینسر پر کی جانے والی یہ تحقیق کیرے پیمانا کی انسٹی ٹیوٹ میں مکمل کی گئی جس میں 26 ہزار 561 مریضوں کا تجزیہ کیا گیا اور ان کے 5 ہزار 623 قریبی رشتے داروں میں بھی یہ مرض پایا گیا۔ عزیز و اقارب میں اس مرض کی قبل از وقت تشخیص سے ان کے علاج میں گرانقدر سہولت پیدا ہو گئی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ 65 سال کی عمر یا اس کے بعد اس سرطان کے ظاہر ہونے کے امکانات 3 گنا بڑھ جاتے ہیں۔ 65 سے 74 سال کی عمر میں یہ مرض 1.8 فیصد تک نظر آتا ہے۔ اسلام کی حقانیت کا اعتراف ماہر جنسیات ڈاکٹر جون ایلسین نے تخلیق انسانی کے متعلق قرآنی آیات سن کر اسلام قبول کرلیا ہے۔ جدہ میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے شاہ فہد سنٹر کے فزیشن ڈاکٹر محمدعلی بصر نے بتایا کہ ڈاکٹر کیتھ مور نے جب قرآن حکیم کی وہ آیات سنیں جن میں تخلیق انسانی کا ذکر ہے تو انہوں نے پوچھا یہ کس کی تصنیف ہے جب انہیں بتایا گیا کہ یہ چودہ سو سال قبل نازل ہونے والی قرآنی آیات ہیں تو انہوں نے ان کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ الہامی آیات ہی ہوسکتی ہیں کیونکہ چودہ سو سال قبل کوئی انسان یہ معلوم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔ بیماری دل کے ابتدائی اشارے پچاس فیصد سے زائد دل کے مریضوں کو مرض کے حملہ سے کافی پہلے اس کے اشارے ملنے لگتے ہیں یہ بات ویسٹ ورجینیا کے پرنسٹن کمیونٹی ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے ڈائریکٹر اور چیف سٹاف ڈاکٹر اے آر پراچہ نے کہی۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے اور نشتر میڈیکل کالج ملتان سے گریجوایشن کرنے والے امریکی ماہر قلب نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پیشگی طور پر ملنے والے یہ اشارے عموماً سینے کے وسط سے شروع ہوکر دائیں بائیں یا اوپر کی طرف جانے والے درد اور سانس لینے میں ہوا کی کمی کے احساس کی صورت میں ہوتے ہیں۔ انہون نے کہا کہ ایک دفعہ مرض کا حملہ ہونے یا سینے میں شدید درد ہونے کی صورت میں مریض کو فوری طور پر ہسپتال لے جانا چاہیے کیونکہ مرض کے حملے کا پہلا گھنٹہ نہایت خطرناک ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام لوگوں کو بالعموم اور دل کے مریضوں کو بالخصوص اس مرض میں دی جانے والی ابتدائی طبی امداد کے جو عام طور پر سی بی آر کہلاتی ہے تربیت حاصل ہونی چاہیے۔ بلکہ سی پی آر ٹریننگ تعلیمی اداروں میں رائج کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈپریشر اور کولیسٹرول اس مرض کی عمومی وجہ ہوتے ہیں جبکہ ذیابیطس‘ موٹاپا اور خاندانی ورثے کے اثرات بھی مرض کا باعث بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر پراچہ نے کہا کہ بڑا گوشت‘ شراب‘ انڈے کی زردی‘ بالائی دار دودھ مکھن‘ دیسی گھی اور پنیر خون میں کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا کولیسٹرول اور بلڈپریشر کے بارے میں سال میں دو چار مرتبہ ضروری ٹیسٹ کراتے رہنا چاہیے۔ ٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 213 reviews.