مصطگی رومی، مرچ سیاہ، کباب چینی 3-3 تولہ سب کو باریک پیس لیں۔
خوراک: ایک کیپسول چھوٹا دن میں 3 مرتبہ۔ انشاءاللہ شفا ہوگی۔
سفوف مغلظ
موصلی سفید 25 گرام، موصلی سیاہ 25 گرام، گلنار 25 گرام، تالمکھانہ 25 گرام، لاجونتی 25 گرام، سنگھاڑے 25 گرام، گوند کتیرا 25 گرام، کیکر پھلی 25 گرام ، چھلکا اسبغول 50 گرام، مصری 250 گرام سب کو باریک پیس کر سفوف بنالیں۔
خوراک: 1 چمچہ صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں انشاءاللہ شفا ہوگی۔
نسخہ برائے سوزاک
ملٹھی 5 تولہ، سونف 5 تولہ، ہلدی سالم 5 تولہ، سب کو الگ الگ باریک کر کے سفوف بنالیں پھر سب کو آپس میں ملا دیں۔
خوراک:½ چمچہ صبح، دوپہر، شام خالی پیٹ ہمراہ پانی انشاءاللہ سوزاک کا نام و نشان نہیں رہے گا۔
روغن مالش جوڑ
لونگ 1 تولہ، دار چینی 1 تولہ، جائفل 1 تولہ، جلوتری 1 تولہ، حرمل 1 تولہ، تخم سنبھالو 1 تولہ، تیل تل ڈیڑھ پاﺅ۔ ان سب کو تیل میں جلائیں ، پھرنتھارکر چھان لیں اب اسے متاثرہ حصہ پر مالش کریں۔ انشاءاللہ شفا ہوگی۔ جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔
حب جوڑ درد:گوگل مصفی 5 تولہ، حرمل مصفی 5 تولہ۔ دونوں کا سفوف بنا کر گولیاں چنے برابر بنالیں۔ خوراک: 2 گولی صبح دوپہر شام ہمراہ پانی لیں انشاءاللہ دردوں سے شفا یابی ہوگی۔
دماغی معجون
گھی دیسی 1 پاﺅ، چینی 1 پاﺅ، زعفران 1/2 تولہ، مغز بادام 1 پاﺅ بادام باریک کر کے چینی اور گھی کے قوام میں ملائیں بعد میں اتار کرزعفران ملا دیں۔خوراک: 1 تولہ صبح و شام استعمال کریں۔ (صفحہ نمبر 214)
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 197
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں