اگر کسی شخص کو کوئی سخت مشکل پیش آئے جو کسی طرح حل نہ ہوتی ہو اور وہ اس کے پورا کرنے کے لیے سرگرداں ہو تو لازم ہے کہ غیروں کے در کو چھوڑ کر اپنے خاص مالک کے آستانہ عالی کی طرف رجوع کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”واستعینوا بالصبر والصلوة“ صدق دل کے ساتھ گناہوں سے توبہ کرے اور احکام الٰہی کی پوری پابندی لازم کرے اور گناہوں سے بچنے کیلئے جس قدر زیادہ مقدار میں ہوسکے تیسرا کلمہاور استغفار کو پڑھے۔ انشاءاللہ رحم کیا جائے گا اور اس کو مشکلات سے نجات ملیں گی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی بالکل تقدیر پر ہی معاملہ نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ کچھ تدبیر بھی کرنی چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہاتھ پائوں کام کرنے اور اوروں کی مدد اور اپنے آپ کی کفالت اور حفاظت کیلئے بھی عطا فرمائے ہیں اس لیے چند ایک اورادو وظائف ایسے بھی لکھے جاتے ہیں جن پر عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو مشکلات و مہمات سے نجات بخشتا ہے اور حاجتوں کو پورا کرتا ہے۔
صلوة الحاجت
اول وضو کرے اور دو رکعت نماز نفل ادا کرے پھر مصلّے پر بیٹھ کر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد ہزار مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کی تلاوت کرے اور سو مرتبہ کہے”اَللّٰہُ صَمَدِی خُذبِیَدِی “ پھر گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ دوسرے دن دورکعت نماز حاجت ادا کرے اور گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھ کر ایک ہزار مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کی تلاوت پھر سو بار سَلَام قَولًا مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ پڑھے۔ اور گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھے۔ تیسرے دن پھر دو رکعت نماز نفل حاجت کے ادا کرے گیارہ مرتبہ درود شریف اور ہزار مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کی تلاوت کرکے سو مرتبہ کہے لاَ اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ اور پھر گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھے۔ (صفحہ نمبر 18)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
٭٭٭٭٭٭٭
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں