Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ڈپریشن سے نجات کے لیے (الطا ف حسین، فیصل آباد)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

جنا ب حکیم محمد طار ق محمود صاحب السلام علیکم ! کے بعد نہا یت ادب سے عرض ہے کہ میری ایک ہی بیٹی ہے 20 سال کی عمر میں اس کے بال سفید اور بے رونق ہورہے ہیں اور بال مسلسل گر رہے ہیں میری بیٹی اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشان ہے اور ڈپریشن کا شکا ر ہے اور ہر وقت سوچتی رہتی ہے جب زیا دہ سوچتی ہے تو جسم کا نپنے لگتا ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جا تی ہے اس کا جسم بھی بہت مو ٹا ہے اور پھولا ہو اہے۔کبھی کبھی سخت ہو جا تاہے۔ وہ بہت پریشان ہے۔ میر ی بیٹی کو اپنی دعاﺅں میں یا د رکھئے کہ اللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلا ت اور پریشانیوں کو آسان کر دے۔اللہ تعالی آپ کی عمر میں بر کت عطا فرمائے اور آپ اسی طر ح مخلو ق خدا کی خدمت کر تے رہیں۔ آمین ہر کوئی ہوس کی نگاہ سے دیکھتا ہے (آصمہ، فیصل آباد ) محترم طارق صاحب السلام علیکم ! کے بعد عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر مصیبت اور نظر بد سے بچائے رکھے۔ جناب حکیم صاحب مجھے اپنے وجو د سے اپنی زندگی سے نفرت ہو گئی ہے۔ دل میں جینے کی آس ختم ہوتی جا رہی ہے۔ یہ دنیا اور اس دنیا میں رہنے والے لو گ سب دھوکے باز لگتے ہیں۔ کسی پراعتبار کرنے کو دل نہیں کرتا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس دنیا میں ایک بھی انسان ایسا نہیں ہے جو مجھے اپنی شر یک حیا ت بنانے کے لیے تیار ہو گا۔ ہر انسان میرے جسم سے کھیلنا چاہتا ہے۔ اپنی ہو س پوری کرناچا ہتا ہے۔خدارا مجھے اپنی دعا ﺅں میں یا د رکھئے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا اور آخر ت کی مصیبتوں اور پریشانیوں سے بچائے رکھے۔ دل کو سکون نہیں (نور احمد خان، کراچی ) سلام مسنون ! کے بعد عرض ہے۔ کہ میرے دل کو سکون نہیں ہے۔ بات بات پر چڑ جا تا ہوں۔ صبر و تحمل کا دامن میرے ہا تھ سے چھو ٹتا جا رہا ہے۔ جو انسان مجھے سمجھا نے کی کو شش کر تا ہے۔ اسی کو اپنا دشمن سمجھنے لگتا ہوں۔ میری زندگی میرے لیے عذاب بن گئی ہے۔ حالانکہ آپ جانتے ہیںمیں صرف اور صرف برائی سے بچنے کے لیے اور اپنی عزت و آبرو سے اپنا گھر بسانا چاہتا ہوں۔ میرے لیے منگل کے درس میں خصوصی دعا کریں اللہ آپ کو اپنی شان کے مطابق اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 215 reviews.