(اسم اعظم کے ذکر کی روحانی محفل، اسم اعظم سے روحانی و جسمانی مشکلات کا یقینی خاتمہ)
(جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ ہر منگل مغرب سے عشاءتک حکیم صاحب کا درس‘مسنون ذکر خاص‘ مراقبہ،بیعت اور خصوصی دعا ہو تی ہے جس میں دور دراز سے مرد و خواتین بھی شامل ہوتے ہیں۔ ذکر میں درود شریف‘ سورئہ فاتحہ‘ سورئہ الم نشرح‘ سورة اخلاص آیت کریمہ، اسم الحسنیٰ اورپوشیدہ اسم اعظم ہزاروں کی تعداد میں پڑھے جاتے ہیں اختتام پر لوگوں کے مسائل و معاملات الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ جو خواتین وحضرات دعا میں شامل ہونا چاہیں وہ علیحدہ کاغذ پر مختصر اپنی پریشانی اور اپنا نام صاف صاف لکھ کر بھیجیں جسے اس دعا میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام احباب شریک محفل یا ممبران عبقری سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعا ¶ں کے ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی دعا کریں۔)
تمام امیدیں اور خواہشات ختم ہو گئیں(شائستہ، لا ہو ر)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم !
میں خیریت سے ہوں امید کر تی ہوں آپ بھی خیر یت سے ہو نگے۔ حکیم صاحب خادمہ کا فی دفعہ اپنا مسئلہ لیکر آپکی خدمت میں حاضر ہو چکی ہوں۔ حکیم صاحب میرے دل سے تمام امیدیں تمام خواہشات اور تمام آس ختم ہی ہو گئی ہے۔ اللہ ہی بہتر جا نتا ہے۔ ایسا کیوں ہوا ہے۔ آپکا دیا ہوا وظیفہ بھی نہیں پڑھ پا رہی ہوں۔ میں جتنی جلدی اپنے مسئلے کا حل چاہتی ہوں اتنی ہی تا خیر ہو رہی ہے۔ میرے لیے دعا کریں اللہ مجھے صبر و تحمل دے اور اتنی تو فیق دے کہ آپکا دیا گیا وظیفہ پورے اعتما د اور توجہ و یکسوئی کے ساتھ پڑھ سکوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی لمبی فرمائے۔ آمین
جینے کی حسرت ختم ہو گئی ہے (نسرین اختر، راولپنڈی )
محترم حکیم صاحب السلام علیکم !
کے بعد عر ض ہے کہ میرا جسم ہر وقت ٹوٹا سا رہتا ہے اور ہروقت رونے کو جی چاہتا ہے کہ اپنے سر میں کو ئی چیز ما ر کر مر جا ﺅں۔ پریشانی یا خو شی بر داشت نہیں ہو تی۔ دیکھنے میں مجھے کوئی دیکھ کر محسو س نہیں کر تا کہ میں بیما رہوں سب مذاق کرتے ہیں اور میںہروقت روتی رہتی ہوں۔ مجھے اپنی دعاﺅں میں یا د رکھئے اور منگل کے درس میں خصوصی دعا کریں کیونکہ اس دن اللہ کے نا م کی بر کت سے بہت سے لوگوں کی دعائیں قبول ہوئی ہیں۔ اللہ آپ کے اعمال میں برکت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
دونوں کانوں سے کم سنائی دیتا ہے (دلدار خان، اٹک )
جنا ب حکیم محمد طا رق محمو د صاحب السلام و علیکم !
کے بعد عرض یہ ہے میں اکیس سالہ نو جوان ہوں۔ لیکن بچپن سے ایک بیماری لا حق ہے کہ مجھے دونوں کا نوں سے بہت کم سنائی دیتاہے لیکن پھر بھی مجھ پر اللہ کا بہت شکر ہے کہ اس بیماری کہ با وجو د میں نے تعلیم بھی حاصل کر لی ہے۔ لیکن کم سنائی دینے کی وجہ سے اپنی شخصیت میں کچھ شرمند گی سی محسو س کر تا ہوں۔ مہر بانی فرما کر منگل کے درس میں میرے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس بیمار ی سے شفا ءعطا فرمائے۔ اور اللہ تعالیٰ آپ کو صدا خوشیاں نصیب فرمائے۔ آمین
نافرمان اور گستاخ اولاد (خورشید بیگم، قصور )
مسنو ن سلام !
کے بعد عر ض ہے کہ میرے میرے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں دو بیٹے شادی شدہ ہیں میرے تمام بیٹے میرے بھی نافرمان ہیں اور اللہ تعالیٰ کے بھی نا فرمان ہیں۔میرے شوہر حلال روزی ضرور کما تے ہیں۔ لیکن وہ بھی بے نما زی ہیں۔ بے نما زی ہونے کی وجہ اور ماں باپ کے نا فرمان ہونے کی وجہ سے بے اتفا قی، رزق کی کمی،دل پر غفلت کا پر دہ، پریشانیوں کا شکا ر ہیں۔ ایک لڑکا حافظ قرآن ہو نے کے باوجود اس نے قرآن پڑھنا چھو ڑ دیا ہے۔ میں ان کی وجہ سے بہت پریشان ہوں میں اللہ تعالیٰ سے رورو کر ان کی اصلاح کے لیے دعا مانگتی ہوں لیکن میری دعا قبول نہیں ہوتی۔ مہربا نی فرما کر میرے اہل و عیا ل کی اصلا ح کے لیے منگل کے درس کے بعد خصوصی دعا کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں