(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفاوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔)
دعا کی قبولیت کے لیے
اگر کسی شخص کی تنخواہ کسی آقا پر چڑھ گئی ہو یا مزدور کی مزدوری کسی پر آتی اور وہ وصول نہ ہوتی ہو یا کسی شخص کو کوئی عمل یا ختم پڑھتے یا دعا مانگتے مدت گزر گئی ہو اور اُس کی دُعا قبول نہ ہوتی ہو۔تین دن تک عشاءکی نماز کے بعد سات ہزار مرتبہ اس آیت شریف کو پڑھے انشاءاللہ مراد پوری ہو گی آیت شریف یہ ہے۔نُصِیبُ بِرَحمَتِنَا مَن نَّشَآئُ وَ لَا نُضِیعُ اَجرَالمُحسِنِینَ0 ( سورة یو سف آیت نمبر56 )
اگر تین روز میں کام نہ ہو تو سات دن تک پڑھے انشاءاللہ ضرور مقصود حاصل ہو گا۔
سفر میں خیر و عافیت کی دعا
اگر کوئی شخص مسافر ہو اور وہ یہ چاہے کہ اپنے گھر مع الخیرواپس جائے اور گھر والے بھی سب خیریت سے ملیں ایک ہزار مرتبہ اس آیت کو ہر روز پڑھے۔
فَاللّٰہُ خَیر حَافِظًا ص وَّھُوَ اَرحَمُ الرَّاحِمِینَ
( سورة یوسف آیت نمبر 64 ) عمل مجر ب ہے۔
بچے کو نظربد سے بچانے کا مجرب عمل
وَمَآ اُغنِی عَنکُم مِّنَ اللّٰہِ مِن شَی ئٍ ط اِنِ الحُکمُ اِلَّالِلّٰہِ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَ عَلَیہِ فَلیتوَکَّلِ المُتَوَکِّلُو نَََ۔(سورة یوسف آیت نمبر67 )
تین مرتبہ پڑھ کر بچہ پر دم کرنا یا یاز عفران سے لکھ کر گلے میں ڈالنا بدنظر سے قطعاََ بچہ کو خدا کے فضل سے محفوظ رکھنا ہے۔ عمل مجرب ہے۔
خاتمہ بالخیر کے لیے
خاتمہ بالخیر ہونے کے لیے سات مرتبہ صبح کی نماز کے بعد سات مرتبہ عشاءکی نماز کے بعد اس آیت کا پڑھنا نہایت مفید ہے۔
فَاطِرَالسَّمٰوٰاتِ وَالاَرضِوقف اَنتَ وَلِیّ فِی الدُّ نیا وَلاٰ خِرَةِ تَوَفَّنِی مُسلِمًا وَّالحِقنِی بِالصَّا لِحِینَ 0 (سورة یو سف آیت نمبر 101 )
غم کے رفع کرنے کے لیے تین مرتبہ روز سورہ یوسف کا پڑھنا نہا یت مجرب ہے۔ ترکیب ختم کی یہ ہے کہ سات روز ے رکھ کر سات سو دفعہ سورہ یوسف کا مع قید اعتکاف کے پڑھنا اکسیر اعظم ہے اور نہایت مجرب عمل ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 206
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں