Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سبزچائے سے آنکھوں کی بیماریاں ختم

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

ایک تحقیق کے مطابق دن میں ایک کپ سبز چائے پینے سے دانتوں کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں تو دوسری تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں کی بیماری ”گولوکوما“موتیا کے مضراثرات کو زائل کرنے میں سبز چائے مجرب ثابت ہوئی ہے بچوں کو دل کا مریض نہ بنائیے جدید تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنے بچوں کے خیر خواہ ہیں تو انہیں جوانی میں قلب کی تکالیف اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھنے کیلئے بچپن ہی میں ایسی غذائیں دیجئے جن سے ان کے خون میں کولیسٹرول کی سطح نہ بڑھنے پائے۔ نیویارک کے ماﺅنٹ سنائی سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر ایڈورڈ اے فشر کے مطابق جن خاندانوں میں کولیسٹرول کی کثرت اور قلب کی تکالیف عام ہوں ان کے بچوں کے خون میں دو سال ہی کی کم عمر سے کولیسٹرول کی سطح کا کھوج لگانا چاہیے۔ اگر ان بچوں کے خون میں کولیسٹرول کی مجموعی سطح 70 یا زیادہ ہو ‘( ایل ڈی ایل) کولیسٹرول 110 یا اس سے زیادہ ہو تو ایسے بچوں کو ورزش کرنے کی ترغیب زیادہ دینی چاہیے اور انہیں روغنی اشیاءکم کھانے کو دینی چاہئیں۔ اس پروگرام پر چھ مہینے عمل کرنے کے بعد ان کے خون میں کولیسٹرول کی سطح دوبارہ چیک کرنی چاہیے۔ پھر یہ سلسلہ دو سال کے بعد شروع کرنا چاہیے‘ اس سے پہلے نہیں۔ والدین کوچاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کم چکنائی اور زیادہ کیلشیم والا دودھ پلائیں۔ کینو‘ سنگترے کا رس اور پھل زیادہ دیں۔ بازار والی اشیاءکی بجائے گھر کے تیار کردہ کھانے‘ اسنیکس وغیرہ‘ کم چکنائی کے ساتھ تیار کر کے دیں۔ بغیر چربی کی مرغی آگ پر سینک کر دیں۔ گھی‘ تیل لگی روٹیاں نہ دیں۔ اسی طرح مکھن‘ بالائی کا استعمال کم سے کم کر دیں۔ جسمانی فٹنس کیلئے بلڈ گروپ کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا جدید طبی تحقیق کے مطابق بھر جسمانی فٹنس کیلئے اب خون کے گروپ کو مدنظر رکھ کر خوراک کا چارٹ مرتب کرنا ہوگا۔ جمخانوں میں جاکر ورزش کرنا ، یوگا کرنا ، دوڑ اور تیراکی کرنا ماضی کی باتیں ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق خون کا گروپ ایک ایسا خفیہ نظام رکھتا ہے جس سے خوراک کو ہم آہنگ کرکے ہمیشہ کیلئے فٹ رکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین طب نے خون کے گروپ کو مدنظر رکھ کر مختلف غذائی چارٹ مرتب کرلئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ایکاٹائیڈون کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر آدمی کے بلڈ گروپ کا خوراک سے متعلق ایک خاص نوعیت کا رد عمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے خوراک اور جسمانی نشوونما میں ہم آہنگی نہیں ہوتی۔ اس سے یا تو جسم کو خوراک لگتی ہے یا پھر وہ جسم کو موٹا کرنے لگتی ہے۔ بلڈ گروپ ڈائٹ پر مبنی تحقیق میں خوراک میں شامل کیلوریز کو جسم میں جلنے اور جسم کا حصہ بننے کے بارے میں مکمل تفصیل دی گئی ہے۔ سبزچائے آنکھوں کی بیماریاں کم کرتی ہے طبی ماہرین نے ایک دفعہ پھر سبزچائے کی افادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو دانتوں اور آنکھوں کیلئے مفید قرار دے دیا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دن میں ایک کپ سبز چائے پینے سے دانتوں کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں تو دوسری تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آنکھوں کی بیماری ”گولوکوما“موتیا کے مضراثرات کو زائل کرنے میں سبز چائے مجرب ثابت ہوئی ہے۔ دانتوں سے متعلق تحقیق کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر الفریڈو موریب نے مکمل کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے بغیر چینی کے استعمال کرنی چاہیئے تاکہ یہ دانتوں میں پلنے والے خطرناک بیکٹیریا کو ختم کرسکے۔ دوسری تحقیق میں اسی نوعیت کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ سبز چائے جسم میں زہریلے مادوں کو ختم کرتی ہے اور ان زہریلے مادوں کی وجہ سے آنکھوں کے عضلات میں خرابیوں سے موتیا اور دیگر بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ اس تحقیق کو پروفیسر جائی پیوئی پانگ نے مکمل کیا۔ اس تحقیق میں انہوں نے سبز چائے کے ہمراہ وٹامن سی ، وٹامن ای، لیوٹائن اور زیکستھان مادوں پر بھی تحقیق کی ۔ لیبارٹری تجربات کے بعد معلوم ہوا کہ سبز چائے کے اثرات اس سے زیادہ بہتر ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 035 reviews.