جنوبی ہند کے مشہور صاحب دل عالم دین محترم مولانا ریا ض الرحمن رشادی صاحب خطیب جامع مسجد بنگلور نے،جن کے گر دوں کی پیوند کا ری کا آپریشن چار سال قبل ہوا تھا، ایک بار ان کے گھر ان کی عیادت کے لیے حاضری کے مو قع پر خو د مجھے بتایا کہ گردوں کی تبدیلی کے بعد بے ہو ش مریض کو اس وقت تک آپریشن تھیٹر سے اس کے کمرے میں نہیں لایا جا تا جب تک نئے لگائے گئے گردوں سے پیشا ب کو جاری ہوتے ہوئے ڈاکٹر خود اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں، پیشاب جاری نہ ہو نے کی صورت میں اس مریض کو بیرون ہند یورپی ملک سے درآمد کیا گیا ایک ایسا انجکشن جسکی قیمت ایک لا کھ روپے سے زائد ہوتی ہے لگا یا جاتاہے۔ جس سے یقنی طور پر دو چار قطرے پیشاب جاری ہو تاہے، اب ذرہ غور کیجئے قدرتی و فطری طور پر دوچار قطرے پیشاب کو جاری کرنے کے لیے ایک لا کھ سے زائد روپے بعض لو گوں کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔ لیکن روزانہ سینکڑوں نہیں ہزاروں قطرے جس کی قیمت کروڑوں روپے ہو تی ہے متعدد دفعہ ہمارا رحیم و کریم آقا خار ج کرتا ہے، اس نے آج تک ہم سے اس کا معا وضہ طلب نہیں کیا سوائے اس کے کہ ہم صرف ایک دفعہ اس بات کو اپنی زبان سے اقرا ر کریں کہ اے اللہ ! ہم اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے تیری طر ف سے پیشاب بند ہونے کے مستحق تھے جیساکہ ہم بعض اپنے رشتہ داروں و دوستوں کو اس اذیت ناک صور ت حال سے دوچار دیکھتے ہیں، تو نے محض اپنے فضل سے ہمارے پیشاب کو جا ری کیا اور ہم کو اذیت سے بچایا، اس پر اے اللہ ! تیراہی شکر ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں