دعاﺅں کے معجزات اثرات
ہڈی کے ہر جوڑ پر روزانہ صدقہ
چار سال قبل ایک حادثہ میں میرے ما موں زاد بھائی اور دوست، میرے تمام دعوتی و علمی کا موں میں سب سے بڑے معا ون و دست راست اور جا معہ اسلامیہ بھٹکل کے نائب مہتمم مولانا مقبول ندوی صاحب زخمی ہوئے، وہ صبح اپنی مسجد میں درس قرآن کے بعد اسکو ٹر پر گھر جار ہے تھے کہ نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کوٹکرما ردی اور وہ شدید زخمی ہو گئے، بظاہرپیر کی ایک ہڈی فریکچر ہوئی، صرف مُڑی نہ کہ ٹوٹی، ان کو چالیس دن ہسپتال میں رہنا پڑا، دو مہینے گھرمیں آرام کرنا پڑا، لا کھ بھر روپے خرچ ہو ئے، اخیر میں ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا کہ زندگی میںا حتیاط لا زمی ہے، تیز نہ دوڑیں، وزنی چیزیں نہ اٹھا ئیں، زیادہ اوپر نہ چڑھیں وغیرہ وغیرہ۔
ہمارے جسم میں تین سو ساٹھ ہڈیاں ہیں، مان لیجئے ہر مہینے دومہینے میں ایک ہڈی ٹوٹتی رہی تو ان سب کو صرف جوڑنے کا خر چ تین کروڑ ساٹھ لا کھ روپے ہوئے، خدا نے مفت میں ہماری ان ہڈیوں کو جوڑا، جو ڑنے کا کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا، صرف اپنے نبی اسے اتنا کہلوا یا کہ ہر دن انسان کے بد ن کے ہر جوڑ کے سلامت ہونے پر اسکو صدقہ کرنا چاہئے اور الحمدا للہ بھی ایک صدقہ ہے،
” کُلُّ سُلَا مٰی مِنَ النَّاسِ عَلَیہِ صَدَقَہ کُلَّ یو مٍ تَطلُعُ فِیہِ الشَّمسُ، وَالحَمدُ لِلّٰہِ صَدَقَة “
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں