Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سرکی خشکی کیلئے (تبسم ارشاد‘ خیاباں راولپنڈی)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

ثابت دھنیا ایک چھٹانک لے کر تھوڑے سے اصلی دیسی گھی میں جلا کر نیم گرم سر پر لگائیں رات کو سر پر لگائیں صبح سردھولیں ۔صبح لگائیں شام کو دھولیں انشاءاللہ ایک ہفتہ لگانے سے ہی فرق پتہ چل جائے گا۔ تین چار دفعہ لگائیں خشکی ختم ہوجائے گی۔ جلے کے لئے مشک کافور کی دو عدد ٹکیاں لے کر پیس لیں‘ دیسی گھی میں یا سرسوں کا تیل گرم کرکے پسی ہوئی ٹکیوں کا پائوڈر مکس کرلیں یہ مرہم سی بن جائے گی اسے فوراً جل جانے والے یا زخم پر چھالے بنے ہوں تو بھی چھالوں پر نہ لگے سائیڈوں پر لگانے سے فوراً سکون محسوس ہوگا۔ بھڑ (تبوڑی) کاٹنے پر پڑھیے پیلی والی تبوڑی جو کہ گرمیوں میں اکثر جگہوں پر پائی جاتی ہے کاٹ لیں تو فوراً یہ دعا پڑھ کر اپنا لعاب دہن لگا کر اس جگہ پر لگادیں انشاءاللہ ایسا سکون ہوگا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔آیت یہ ہے:۔ ”وَاِذَا بَطَشتُم بَطَشتُم جَبَّارِینَ ۔ (الشعرآئآیت 130 ) ٭٭٭٭ نکسیر کی شکایت کیلئے جن خواتین و حضرات کو نکسیر آنے کی شکایت ہو وہ ناریل (کھوپرا) تازہ یا خشک آدھا حصہ یا 125 گرام لیکر مٹی کے کورے پیالے یا مٹی کے کورے گھڑے میں ڈال کر تین گلاس پانی ڈال دیں روزانہ صبح نہار منہ اس میں سے ایک گلاس پانی پی لیں اور تھوڑا سا ناریل کا ٹکڑا بھی کھالیں۔ جتنا پانی کم ہوجائے اتنا پانی ڈال دیں ۔ ایک ہفتہ میں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ آئندہ نکسیر نہیں آئے گی۔ مجرب ہے‘ آزمودہ ہے۔ کسی کو نکسیر آگئی ہے اور فوراً بند کرنی ہے تو ملتانی مٹی (گاچی) پر چند قطرے پانی ڈال کر سونگھیں منٹوں میں نکسیر بند ہوجائیگی۔ ٭٭٭٭٭٭ نسخہ برائے کھانسی و ورم حلق (محمدزمان خٹک ‘ ہنگو) اجزائ: آدھا کپ شہتوت (خشک)، گڑ ایک ڈلی۔ چائے کی پتی۔ دوکپ پانی میں آدھ کپ شہتوت‘ ایک عدد گڑ کی ڈلی اور حسب ذائقہ چائے کی پتی ڈالیں اور اتنا ابالیں کہ پانی تقریباً آدھا رہ جائے اتار کر چھان لیں اور گرم گرم پئیں۔ امید ہے کہ دو تین خوراک سے تکلیف بالکل رفع ہوجائے گی۔ انشاءاللہ۔ نسخہ ہذا ناچیز نے اپنے سات سالہ بیٹے کو بارہا استعمال کرایا ہے اور کامیاب پایا ہے جس کی کھانسی مختلف انٹی بائیوٹکس‘ کف سیرپس اور انجکشن سے بھی نہ تھمتی تھی اس نسخہ کی پہلی خوراک سے ٹھیک ہوگئی۔ ٭٭٭٭ نسخہ برائے بلغم و خرابی سینہ اجزائ: تازہ شلغم، چینی ایک موٹا اور تازہ شلغم لیں اوپر کے طرف سے گول قاش (ڈھکن کی طرح) برابر کاٹ دیں اب شلغم کے درمیان میں ایک گڑھا سا بنائیں۔ اسے چینی سے بھردیں اور رات بھرکھلے آسمان میں رکھ دیں۔ کاٹی گئی کاش اوپر رکھ کر بند کریں اور کناروں کو اچھی سی ٹیپ سے بند کریں۔ صبح ناشتہ سے گھنٹہ بھر قبل نہار منہ شلغم کے اندر بنے شربت کو پئیں اور شلغم کوکھائیں اور مذکورہ بیماری سے چند دن کے استعمال کے بعد نجات پائیں۔ انشاءاللہ۔ ٭٭٭٭٭ نسخہ برائے موچ اجزاء: سرسوں کا تیل ایک تولہ‘ نمک ایک تولہ‘ بکری کے بال ایک تولہ۔ٹھوکرکھانے‘ گرنے یا دوڑنے سے ہاتھ پائوں میں موچ آجائے تو مذکورہ تینوں اجزاءمکس کرکے خوب گرم کریں۔ قابل برداشت حالت میں متاثرہ جگہ پر باندھیں۔ انشاءاللہ موچ کے درد سے نجات مل جائے گی۔ ٭٭٭٭٭ دانتوں کے سیاہ نشان ختم کرنے کیلئے (سعیدہ بی بی‘ سرائے عالمگیر) چنبیلی کے پتے ابال لیجئے اور ہر صبح اس کے پانی سے کلیاں کیجئے تو دانتوں پر پڑے سیاہ نشان ختم ہوجائیں گے اور دانتوں میں چمک پیدا ہوجائے گی۔ آنکھ میں چونے کی چھینٹ پڑ جائے :چونے کی چھینٹ آنکھ میں پڑ جائے تو پھٹکڑی پانی میں حل کرکے آنکھ میں ڈال دیں شفاءہوگی۔ نیند لانے اور دماغ و آنکھوں کے سکون کیلئے اپنے پائوں کے تلوئوں پر خالص سرسوں کا تیل رات کو سوتے وقت ملیں اور چار پانچ منٹ ہر روز سونے سے قبل ایسا کیجئے۔ اس سے دماغ کو تراوٹ وسکون ملے گا‘ نظر بڑھے گی اور سکون سے نیند آئے گی۔ یادداشت تیز کرنے کیلئے اس سے بہتر چٹکلہ اور کوئی نہیں ہے۔ کمر کا درد دورکرنے کیلئے سائنسدانوں نے جدید تحقیق کرکے کمر کا درد دور کرنے کیلئے ایک ترکیب معلوم کی ہے جو بڑی حیرت انگیز معلوم ہوتی ہے لیکن بہت مفید ہے۔ ایک گدا ایسا بنوائیے جو 3 فٹ چوڑا اور 4 فٹ لمبا ہو اس میں بجائے روئی بھروانے کے ثابت گندم چند سیر بھروا دیجئے تھوڑے ہی عرصے میں کمر درد ختم ہوجائے گی۔ قے روکنے کیلئے زیادہ قے آتی ہو تو سفید زیرا ذرا سی چینی میں ملا کر تھوڑے سے پانی میں گھول کر پی لیں اس سے کافی فائدہ حاصل ہوگا بار بار قے اور متلی آتی ہو تو دو تین بار چھوٹی الائچی چبانے سے متلی اور قے بند ہوجاتی ہے۔ گھبراہٹ اور بے چینی :گھبراہٹ اور بے چینی میں نارنگی انار اور انگور بہت مفید ہیں پیشاب کی کمی اور سوزش پیشاب کی کمی اور سوزش میں کھیرے‘ ککڑی اور تربوز سے بہت فائدہ ہوتا ہے جلا ہوا زہریلا مواد بذریعہ پیشاب خارج ہوجاتا ہے‘ پتھری کا مواد نکل جاتا ہے۔ خناق خناق میں شہتوت مفید ہے۔ چہرے کا رنگ صاف کرنے کیلئے ایک خاص نسخہ لیموں کا تازہ رس دو اونس‘ گلیسرین‘ ٹنچرنبرائن سمپل دس قطرے سنگترے کا عرق دس قطرے‘ بادام روغن خالص دو تولے۔ ترکیب: لیموں کے عرق کو مقطر کرلیں (شیشے کی قیف لے کر اس میں روئی رکھ کر عرق ڈال دیں نیچے شیشے کا گلاس یا کوئی برتن رکھ دیں عرق مقطر ہوجائے گا) پھر ان تمام اشیاءکو کسی صاف شیشی میں ملالیں بس یہ ایک لاجواب لوشن تیار ہے رات کو سوتے وقت چہرے پر مل کر سوجائیں۔ صبح تازہ پانی اور کسی اچھے صابن سے چہرہ دھولیں چند یوم کے استعمال سے چہرے کی رنگت نکھر جائے گی۔ چھائیاں داغ دور ہوجائیں گے اور چہرہ گلاب کی مانند تازہ وشاداب نظر آئے گا۔ نوٹ: استعمال کرنے سے پہلے شیشی کو خوب ہلالیا کریں۔ ہر حاجت کیلئے خاص عمل حکیم صاحب آپ کو ایک خاص عمل بھیج رہی ہوں یہ عمل میں نے خود بھی کیا ہوا ہے ۔ یہ ایک بہت خاص عمل ہے ہر مقصد اور ہر حاجت کو پورا کرنے کیلئے اور جائز کام کیلئے صرف ایک مرتبہ کرنا ہے اپنے پورے یقین اور دل کے ساتھ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف گیارہ بار استغفراللہ‘ سورۀ انفطار 72 دفعہ پڑھنی ہے۔ہر حاجت اور مقصد پورا ہوگا انشاءاللہ اللہ کے فضل و کرم سے ہر کام ضرور پورا ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 952 reviews.