بینائی کی حفاظت
سورة القدرروزانہ رات کو سوتے وقت 7 مرتبہ پڑھ کر سونا روزی میں اضافہ‘ بینائی کی حفاظت‘ لقوے کے مرض میں شفایابی اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔
بدزبانی سے چھٹکارے کیلئے
سورة الشمس:اگر کوئی شخص بہت بدزبان ہوتو 41 مرتبہ اس سورة کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں انشاءاللہ اس کی بدزبانی ختم ہوجائے گی۔
آنکھ دکھتی ہوتو....
سورة الھمزہ:آنکھ کا درد ہوتو سورة الھمزہ پڑھ کر دم کریں درد ختم ہوجائےگا۔
رزق میں اضافے کیلئے
سورةالکوثر:رزق میں اضافے کےلئے ہرنمازکے بعد7بار سورة الکوثرپڑھیں۔
اچھے مستقبل کیلئے
سورہ یوسف: بیٹی کی رخصتی کے بعد گھر کا کوئی بھی فرد ایک بارہ سورہ یوسف پڑھ کر بیٹی کے اچھے مستقبل اور میاں بیوی کی دلی محبت کیلئے دعا کریں انشاءاللہ بیٹی اپنے گھر میں خوش و خرم رہے گی۔
اچھی ازدواجی زندگی کیلئے
رخصتی کے بعد سسرال پہنچنے تک دوران سفر لڑکی یَارَوفُ پڑھتی رہے سارا راستہ پڑھی رہے جب تک دولہا ملنے نہ آئے تب تک ورد کرتی رہے۔ انشاءاللہ ازدواجی زندگی بہت اچھی گزرے گی اور ہر کام میں اللہ تعالیٰ آسانیاں فرمائینگے۔
تیہ (تیسرے روز کا) بخار کا علاج
بعد نماز مغرب سات مرتبہ سورة فاتحہ مع بسم اللہ شریف کے گڑ پر پڑھ کر دم کردیں اور جس روز بخار چڑھتا ہو رات کو مریض کو کھلادیں انشاءاللہ تعالیٰ دوبارہ نہیں چڑھے گا یہ عمل راقم کے دادا حاجی عطا محمد مرحوم کا ہے۔
شیاطین سے حفاظت کیلئے عمل
رات کو سوتے وقت سو مرتبہ اعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم پڑھ کر سوئیں نہایت اکسیر ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں