میرے 2سال کے بیٹے کو الرجی ہے۔معدہ کمزور اور بار بار حاجت ہوتی ہے۔ چھینکیں بہت آتی ہیں۔ بعض مرتبہ موشن میں خون بھی آجاتا ہے اس کی چھاتی ہروقت بھری رہتی ہے۔(نازیہ، کینیڈا)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی ’’پیچش شفاء‘‘ لیں ۔لکھی گئی ترکیب کےمطابق استعمال کروائیں۔ چھوٹی الائچی‘ سونف‘ پودینے کاپانی ابال کر رکھ لیجئے۔ترکیب: تین عدد چھوٹی الائچی‘ ایک چمچ سونف‘ آٹھ سے دس پتے پودینہ لیکر ایک لیٹر پانی میں ابالیں‘ جب آدھا رہ جائے تو حسب ضرورت میٹھا ڈال کر ایک کپ پی لیں‘ اسی طرح دن میں تین مرتبہ یہ پانی پئیں۔
عناب مل جائے تو صرف تین دانے دھوکر آپ رات کو بھگودیں۔ آدھی پیالی پانی میں اور دن میں اسے چھان کر پلادیں۔ عناب الرجی میں بے حد مفید ہے۔ آپ عناب کا شربت بھی پلاسکتی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں