Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا اسم اعظم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

مال کی حفاظت کےلئے انمول وظیفہ جب بچے سو ہو رہے ہوں تو ان پر حفاظت کاحصار ضرور بنا لیا کریں۔ ہمارے مشائخ نے ایک حفاظت کا حصار بتایا اور اس کی اتنی برکتیں ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ موت کے سوا کوئی مصیبت نہیں آ سکتی۔ میرے پیرو مرشد نے جب اس عاجز کو اس حصار کی اجازت دی تو فرمانے لگے کہ ہم نے اس حصار کو کئی مرتبہ مرنے والوں کو جو قبر میں پہنچ چکے تھے ان کے گرد بھی باندھا تو کشف کی نظر سے دیکھا کہ اللہ نے ان سے اس رات کے عذاب قبر کو معاف فرما دیا ۔ تویہ بہت سے مشائخ کی طرف سے ایک قیمتی عمل ہے اور اس عاجز کو اس کی اجازت ہے اور آج یہ عاجز سب کو اجازت دے رہا ہے تاکہ یہ اللہ رب العزت کی حفاظت میں آ جائیں۔ وہ حصار یہ ہے کہ پہلے درود شریف پڑھ لیا کریں‘ پھر الحمد شریف پوری سورة پڑھ لیا کریں۔ پھر آیت الکرسی پڑھ لیں اور چاروں قل پڑھیں اور آخر میں درود شریف پڑھ لیں اور یہ سب کچھ پڑھ کر اپنے گرد‘ بچوں کے گرد‘ گھر کے گرد‘ جہاں تجارت‘ دکان‘ دفتر وغیرہ ہو ان سب کا تصور کر کے ان کے گرد اپنے تصور میں ایک دائرہ بنائیں۔ جس چیز کے گرد آپ دائرہ بنادیں گے وہ سب چیزیں اللہ رب العزت کی حفاظت میں آ جائیں گی۔ کلام اللہ کی ہم نے بڑی برکتیں دیکھیں اور سینکڑوں واقعات ہیں‘ یہ حصار جس دن میں اور جس رات میں آپ بچوں کے گرد بنائیں گے آپ کے بچے فتنوں سے ‘ آفتوں سے‘ مصیبتوں سے محفوظ رہیں گے اور جس دن مصیبت آنی ہو گی آپ دیکھنا کہ اس عمل کو بھول بیٹھیں گے‘ تب کوئی مصیبت آئے گی ورنہ تو اللہ رب العزت کی حفاظت میں رہیں گے۔ پہاڑ کے برابر قرض اتارنے کا عمل حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی سورہ تحریم کو پڑھا کر ے اگر اس پر پہاڑ کے برابر بھی قرض ہو گا تو اللہ تعالیٰ کے کرم سے ادا ہو جائے گا۔ جو کوئی سورہ والعادیات کو پڑھا کرے اس کا قرض ادا ہو جائے گا اگرچہ بے حساب ہو۔ شیطان کے شر، چوری، ناگہانی موت سے حفاظت جو شخص رات کو سوتے وقت اول تین بار درود شریف اور اکیس بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo2 اور آخر میں درود شریف پڑھ کر سوئے گا تو وہ انشاءاللہ تعالیٰ اس رات میں شیطان کی شرارت‘ چوری‘ ڈاکے‘ ناگہانی موت اور تمام آفات و بلیات سے محفوظ رہے گا اور اس رات اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ دانتوں کے درد کے لیے اگر کسی بچے یا بڑے کے دانت میں سخت تکلیف ہو جس کی وجہ سے بے چین ہو اس کےلئے مندرجہ ذیل آیت با وضو ایک موٹے کاغذ پر لکھ کر درد والے دانت پر رکھ کر اوپر سے دانت سے دبا دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی دانت کا درد دور ہو جائے گا۔ وہ آیت یہ ہے: کَذٰلِکَ یُحیِ اللّٰہُ المَوتیٰ وَ یُرِیکُم اٰیٰتِہ ) بقرہ 73) بچہ کا رونا اور ضد کرنا جو بچہ بلا وجہ ضد کرتا ہو اور روتا ہو اس کےلئے مندرجہ ذیل آیت ایک کاغذ پر باوضو لکھے اور موم جامہ کر کے بچہ کے گلے میں ڈال دے۔انشاءاللہ تعالیٰ بچے کا رونا بند ہو جائے گا۔ وہ آیت اور کلمات یہ ہیں: وَخََشَعَتِ الاَصوَاتُ للرَّحمٰنِ فَلَا تَسمَعُ اِلَّا ھَمساً o(طہٰ 108) وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ۔ ہر قسم کے شر سے حفاظت کے واسطے بعد نمازِ عشاءاول گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ اس کے بعد 101 بار سورہ ” لِاِیلَافِ قُرَیشٍ“ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دفع شر کی دعا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کی برائی اور شر سے حفاظت رہے گی۔ پریشانیوں سے نجات ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات کےلئے یہ عمل بہت مفید ہے وہ عمل یہ ہے۔ باوضو تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورہ قریش ایک سو بار پڑھے اس کے بعد درود شریف تین بار پڑھے۔ یہ عمل صبح کو بعد نمازِ فجر کرے اور رات کو بعد نمازِ عشاءروزانہ بلا ناغہ کرے انشاءاللہ تعالیٰ تمام پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ ملازمت حاصل کرنے کا عمل اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کو اچھی جگہ ملازمت مل جائے اور باعزت روزی کا سامان پیدا ہو جائے تو اس کےلئے مندرجہ ذیل عمل بہت کارآمد اور مفید ہے۔ عمل یہ ہے: بعد نمازِ عشاءباوضو گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد پانچ سو75 بار حَسبُنَااللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور پھر با عزت ملازمت کی دعا کیا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بہترین جگہ ملازمت مل جائے گی۔ درود شریف نماز والا پڑھیں۔ عزت کا مقام حاصل کرنے کے لیے عزت کا مقام حاصل کرنے کےلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے دشمنوں کے شر سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ باوضو بعد نمازِ عشاءاول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو تیرہ بار یَاعَزِیزُ پڑھے آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ معاشرتی زندگی میں عزت و عظمت کا مقام حاصل ہو گا۔ دشمن ناکام ہونگے۔ نیک اولاد کے لیے ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کی اولاد نیک اور صالح ہو۔ اس کےلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں کی جائیں اور صبح و شام باوضو پڑھ کر خود اور بیوی پر دم کرے۔ اس سلسلہ میں سورہ اخلاص‘ سورة الفلق ‘ سورة الناس کو باوضو تین تین بار پڑھیں اور اول و آخر درود شریف ضرور پڑھیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اولادِ صالح پیدا ہو گی۔ پابندی سے عمل کریں انشاءاللہ تعالیٰ ضرور کامیابی حاصل ہو گی۔ شوگر کے لیے جسے شوگر ہو اسے چاہیے اعتقاد کے ساتھ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے‘ چار مرتبہ سورة کافرون ‘چار مرتبہ سورہ اخلاص اور چار مرتبہ سورہ یونس کی آخری دعا پڑھیں۔ سورہ یونس کی آخری آیات: قُل یَااَ یُّھَا النَّاسُ قَد جَائَ کُمُ الحَقُّ مِن رَّ بِّکُم فَمَنِ اھتَدٰی فَاِنَّمَا یَھتَدِی لِنَفسِہ ۵ وَمَن ضَلَّ فَاِنَّمَایَضِلُّ عَلَیھَا ۱ وَمَا اَنَا عَلَیکُم بِوَکِیلٍo ۲ وَاتَّبِع مَایُوحٰی اِلَیکَ وَاصبِر حَتّٰی یَحکُمَ اللّٰہُ وَ ھُوَ خَیرُ الحٰکِمِینَo
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 831 reviews.