نوجوان بچیوں کے چہروں پر با ل عموماً نظر آتے ہیں۔ یہ مسئلہ بہت عام ہو گیا ہے۔ بعض چہروں پر یہ بال نہایت باریک ہو تے ہیں۔ جنہیں ’رواں ‘ کہا جا تا ہے۔ لیکن کچھ خواتین کے چہروں پر کا فی نمایاں ہو تے ہیں۔ عموماً پندرہ سے سولہ سال کی عمر میں یہ بال نکلنے لگتے ہیں۔ ان کے نمودار ہونے کی چند وجوہ درج ذیل ہیں۔
1۔ وراثت
2۔ لڑکیوں کا لڑکوں والے طور طریقے اپنانا
3۔ ماہانہ نظام کی خرا بی
یہ بال رواں کی طر ح ہیں، تو ان سے نجا ت پانے کے لیے آدھی چمچی دہی چہرے پر ملئے، اتنی شدت سے کہ رواں خود اترنے لگے۔ اس کے بعد بیسن سے منہ دھو لیجئے۔ اگر بال کالے اور سخت ہیں، تو زیادہ تر خواتین ’تھریڈنگ ‘ کے ذریعے ان سے چھٹکا را پاتی ہیں۔ لیکن اس طریقہ کا ر کی خامی یہ ہے کہ بال جلد دوبارہ نکل آتے ہیں اور عموما ان کی تعداد بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ مزید برآں ویکسنگ بھی ایسے بالوں کا ایک علا ج ہے جو کچھ بہتر ہے کیو نکہ ویکس کرنے کے بعد بال دوبارہ دیر سے نکلتے ہیں اور آہستہ آہستہ بالکل ختم ہو جاتے ہیں۔
آپ چاہیں، تو ویکس گھر میں بھی بنا سکتی ہیں۔ اس کی سادہ سی ترکیب یہ ہے کہ گڑ کو آٹے میں ملا کر پگھلا لیں۔ جب آمیزہ ٹھنڈا ہو جائے، تو بالوں پر لگائیں۔ جب بال آمیزے سے اچھی طر ح ڈھک جائیں، تو اس پر سوتی کپڑا چپکا لیں۔ تھوڑی دیر بعد کپڑا کھینچ لیں۔ لیکن خیال رہے کہ کپڑا بالوں کی مخالف سمت کھینچنا ہے۔ بال ساتھ ہی اتر آئیں گے۔
پہلے خواتین توری یا کدو کی سبی سے جسم دھوتی تھیں، تو ان کے جسم پر بال نہیں نکلتے تھے کیونکہ سبی رگڑنے سے بال آہستہ آہستہ ختم ہو جا تے ہیں۔ آج کل بال ختم کرنے کے لیے کئی سہو لیات دستیا ب ہیں مگر مسائل بھی اتنے ہی زیا دہ ہیں۔ اس لیے جسم سے رواں ختم کرنے کے لیے سبی کا استعمال ہی بہترین ہے۔ چہرے کو بیسن سے دھویا جائے تب بھی بال آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں۔ ایک ضروری بات، ویکس کے بعد جہاں سے بال اتارے گئے ہوں، وہاں برف ملئیے تا کہ بالوں کی نشوو نما کم سے کم ہو۔
فیشل کرنے سے بھی بال کم ہو تے ہیں لیکن اس کا سامان مہنگا ہے اور عموماً کئی خواتین خریدنہیں سکتیں۔ ان کے لیے میں دیسی فیشیل کا طریقہ لکھ رہی ہوں۔
(1) سب سے پہلے چہرے اور ہاتھوں پر بیس منٹ تک لیموں کے عرق کا مساج کیجئے۔ لیکن آنکھوں پر لیموں یا فیشیل کی کوئی چیز نہیں لگانی
(2) اس کے بعد چہرے پر بیس منٹ تک بالائی کا مساج کریں
(3) پھر بیس منٹ تک بھاپ لیں
(4) بھا پ لینے کے بعد روئی سے آہستہ آہستہ نا ک کی جلد صاف کر یں
(5) بعد میں ترش مالٹے کے چھلکے کے اندر والے حصے سے اپنا چہرہ اچھی طر ح رگڑیں۔ اگر جلن ہو رہی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ مندرجہ بالا مراحل طے کرنے کے بعد صحیح نتا ئج برآمد ہو رہے ہیں۔ ورنہ پھر آپ نے مساج کرنے میں کا م چوری دکھائی ہے۔ بہرحال بیس منٹ تک چھلکے سے اچھی طر ح مساج کرنا ہے۔
(6) اس کے بعد ایک انڈے کی سفیدی، شہد ایک چمچ اور دودھ دو چمچ اچھی طر ح ملا کر چہرے پر یہ آمیزہ لگائیں۔ یہ ماسک آدھ گھنٹے تک لگا رہنا ضروری ہے۔
(7) جب آمیزہ خشک ہو جائے تو نیم گرم دودھ میں روئی ڈبو کر اس کی مدد سے اوپر سے نیچے کی جانب یہ ماسک اتارلیں۔
(8) اس کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔
یہ یا د رکھیں کہ مساج ہمیشہ شہا دت کی انگلی کی مدد سے نیچے سے اوپر کی جانب کرنا چاہیے۔ اور یہ بھی یا درکھیں بال ایک دم کبھی ختم نہیں ہو تے۔ اگر آپ مہینے میں چار دفعہ فیشیل کرتے ہوئے روزانہ دہی لگائیں اور مسلسل بیسن سے منہ دھوئیں، تو تین ماہ تک آپ کے 75% بال ختم ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بال ختم کرنا چاہتی ہیں، تو آج ہی سے عمل شروع کریں تا کہ آپ احساس کمتری سے چھٹکا را پاسکیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں