Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

”عبقری“ لاجواب ہے (ڈاکٹر سٹیفن سلیم ہمدرد‘ پشاور)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

قائد ملت نے ایک جگہ فرمایا حکومتوں کی ترقی اور کامیابی اقلیتوں میں سلامتی اور اعتماد احساس پیدا کیے بغیر ممکن نہیں۔ ممتاز مسیحی اور قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے مرکزی چیف ایڈوائزر ڈاکٹر سٹیفن سلیم ہمدرد ماہنامہ عبقری کے مستقل قاری ہیں اور باقاعدہ کرسچن میں اس کو پھیلارہے ہیں۔ عبقری کے بغور مطالعے کے بعد ایڈیٹر عبقری حکیم طارق محمود چغتائی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کچھ یوں رقمطراز ہیں۔ عبقری کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔ وطن عزیز میں امن کے قیام اور فروغ کیلئے عبقری ایک نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال میں ایسی کاوشوں کی اشد ضرورت ہے۔ عبقری علاقائی تعصبات‘ مذہبی و سیاسی تعصبات سے پاک بہترین ماہنامہ ہے۔ قائد ملت نے ایک جگہ فرمایا حکومتوں کی ترقی اور کامیابی اقلیتوں میں سلامتی اور اعتماد احساس پیدا کیے بغیر ممکن نہیں۔ یعنی اقلیتوں کے ساتھ حسن وانصاف کامیابی کی بہترین کسوٹی ہے اور عبقری اس نظریہ میں بہترین معاون ہے اور پاکستان میں حکومتوں کی کامیابی کا خصوصی معاون بھی۔ ”عبقری“ امن کا پیغام بھی ہے آپ کا معالج بھی ”عبقری“ اجڑے‘ سسکتے گھروں میں ابدی خوشی و راحتوں کا پیغام ہے۔ فتنوں کے اس دور میں ”عبقری“ اقلیتوں سے متعلق اسلامی تعلیمات اور عقائد کی تکمیل بجالانے اور مذہبی رواداری کا ثبوت فراہم کرنے میں اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔ یقینا بحیثیت پاکستانی آج ہم سب کو ہر قسم کے رنگ و نسل‘ مذہب‘ صوبہ پرستی سے اور لسانی تعصبات سے بالاتر ہوکر اپنے آپ کو مملکت خداداد پاکستان کیلئے وقف کردینے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں حکیم محمدطارق محمود صاحب ماہنامہ ”عبقری“ کے ذریعے یہ خدمات بحسن وخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ ”عبقری“ کے ذریعے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں مرکز روحانیت وامن کے نام سے ادارے کا قیام ان کی بے لوث خدمت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ حکیم صاحب کو صحت مندانہ درازی عمر عطا فرمائیں اور اسی طرح ملک و قوم کی بے لوث خدمت کو جاری رکھنے کی توفیق سے نوازے رکھے۔ آمین۔فون نمبر0333-9233525
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 813 reviews.